Tag: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری کرنے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری کرنے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے لیے سوالنامہ بینک متعارف کرادیا، جو ایک متفقہ نصاب پر مبنی ہے۔

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ادارہ اپنے تمام معاملات کو بتدریج ڈیجیٹلائز کر رہا ہے اور آئندہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کے لیے سوالنامہ بینک بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    پی ایم اینڈ ڈی سی حکام نے کہا کہ ادارے کے نظام کو ٹیکنالوجی بیسڈ پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ طالب علموں کی رجسٹریشن، مانیٹرنگ اور کالج انسپکشن جیسے کلیدی عمل میں انسانی مداخلت کو کم کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

    اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج اور امتحانی شعبے کے نمائندوں نے ایم ڈی کیٹ 2025 کی تفصیلات بیان کیں۔

    مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے پیپر اور فیس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن اور نگرانی کونسل کے ذمے ہوگی، تاہم پرچہ تیار کرنے، امتحان لینے اور اس کی مارکنگ کا عمل سرکاری جامعات انجام دیں گی تاکہ غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

    حکام نے بتایا کہ نیا تیار کردہ ایم ڈی کیٹ سوالنامہ بینک ایک متفقہ نصاب پر مبنی ہے، جس پر تمام صوبوں نے اتفاق کیا ہے۔ اس سے غلطیوں میں کمی اور علاقائی خدشات کا ازالہ ہوگا جبکہ طلبہ کو یکساں معیار پر تیاری کا موقع ملے گا۔

    اب تک 97 ہزار سے زائد طلبہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور یہ تعداد رجسٹریشن کی آخری تاریخ تک 1 لاکھ 50 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں امتحان کے لیے 30 مراکز مختص کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سوالنامہ بینک کا افتتاح کرتے ہوئے اس اقدام کو "عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم” قرار دیا اور واضح کیا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پیپر کیسا آئے گا؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پیپر کیسا آئے گا؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی تاہم اس بار امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ یکم دسمبر کو لینے کی تیاریاں جاری ہے، آئی بی اے سکھر نے محکمہ صحت کو یکم دسمبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینےکی تجویز دے دی۔

    اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر نے تیاریاں شروع کردیں ، پی ایم ڈی سی ناظم امتحانات امداد خشک اورمحکمہ صحت کے زوہیب حسن شیخ فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

    ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کون سا ادارہ لے گا؟

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017ء سے لیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاہم پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ہائی کورٹ میں گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پیپر لیک ہونا صرف بدنامی نہیں ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا ہے، مجھے میڈیکل سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہئے۔

    کابینہ اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ آئی بی اے کراچی میڈیکل میں داحلے کا ٹیسٹ نہیں کرنا چاہتی، آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی، چھ ہفتوں کے اندر ٹیسٹ ہوجائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ کے لئے 232.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

  • آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کون سا ادارہ  لے گا؟ اہم خبر آگئی

    آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کون سا ادارہ لے گا؟ اہم خبر آگئی

    کراچی : آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کون سا ادارہ لے گا؟ اس حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017ء سے لیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاہم پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ہائی کورٹ میں گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپر لیک ہونا صرف بدنامی نہیں ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا ہے، مجھے میڈیکل  سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہئے۔

    کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی بی اے کراچی میڈیکل میں داحلے کا ٹیسٹ نہیں کرنا چاہتی، آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی، چھ ہفتوں کے اندر ٹیسٹ ہوجائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ کے لئے 232.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

    مزید پڑھیں : آئی بی اے کراچی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کرانے سے معذرت کرلی

    یاد رہے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ 200 میں سے 160 سے زائد سوالات سوشل میڈیا پر تھے، استدعا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اور داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونےکی تحقیقات جےآئی ٹی سے کرائی جائے۔

  • آئی بی اے کراچی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کرانے سے معذرت کرلی

    آئی بی اے کراچی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کرانے سے معذرت کرلی

    کراچی : آئی بی اے کراچی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کرانے سے معذرت کرلی، عدالت نے سندھ حکومت کوآئی بی اے سے تعاون کرنے ہدایت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) کراچی نے ایم ڈی کیٹ کاٹیسٹ کرانے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 26 اکتوبر کو 4 ہفتوں میں دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا اور سندھ حکومت کو آئی بی اے سے تعاون کرنے ہدایت کی تھی۔

    سندھ ہائیکورٹ کے2 رکنی بینچ نے ایم ڈی کیٹ نتائج کالعدم قرار دیے تھے۔

    مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ ! طلبا کے لئے اہم خبر

    یاد رہے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ 200 میں سے 160 سے زائد سوالات سوشل میڈیا پر تھے، استدعا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اور داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونےکی تحقیقات جےآئی ٹی سے کرائی جائے۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 200 میں سے 194 نمبر لینے والی طالبہ مشکل میں پھنس گئی

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 200 میں سے 194 نمبر لینے والی طالبہ مشکل میں پھنس گئی

    کراچی : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 200میں سے 194 نمبر لینے والی طالبہ مشکل میں پھنس گئی، ایف آئی اے نے دفتر میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی خاتون افسر نے طالبہ کو کال اپ نوٹس جاری کردیا ، سانگھڑسےتعلق رکھنےوالی طالبہ کے200میں سے 194 نمبر آئے تھے۔

    ایف آئی اے سائبرکرائم نے کہا کسی طالبعلم کے لیے اتنے نمبرحاصل کرناممکن ہی نہیں، شبہ ہے آپ ایم ڈی کیٹ پیپر لیک میں ملوث ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ آپ یکم نومبرکو دوپہر 12 بجے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ سائبرکرائم کےدفترمیں حاضرہوں، آپ کابیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے نے مزید کہا کہ آپ کافرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے، نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

    سائبر کرائم سرکل نے انسانی حقوق کی تنظیم کی درخواست پر ایکشن لیا، غیر معمولی نمبر حاصل کرنے والے کئی طلبا کو کال اپ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم ایف آئی اے کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، ثابت کریں گے کہ ہم نے نمبر اپنی قابلیت پر حاصل کیے۔

  • ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ ! طلبا کے لئے اہم خبر

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ ! طلبا کے لئے اہم خبر

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دے دیا اور کہا چار ہفتوں میں ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

    سماعت کےدوران تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان پیش ہوگئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کمیٹی نے کچھ کام کیا یا گھر پر سوتے رہے۔

    کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں ناریجو نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالتی ریمارکس میں کہا گیا بنیادی ذمہ داری پی ایم ڈی سی اور ڈاؤ یونیورسٹی کی تھی، ٹیسٹنگ ایجنسی کا مقصد الگ ہوتا ہے، آپ جامعات کو پھنسا دیتے ہیں، کبھی جناح سندھ یونیورسٹی کوذمہ داری دی کبھی ڈاؤیونیورسٹی کو۔

    ایم ڈی کیٹ کے نتائج اور سوالنامہ سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

    جسٹس صلاح الدین پہنور نے پی ایم ڈی سی کے وکیل سے کہا کہ جہاں طاقت ور لوگ ہیں وہاں آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، آج ہی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کریں، کیا 8 ہزار روپے فی امیدوار لئے گئے؟ یہ غریب کے لئے زیادہ ہے، بظاہر یہ امتحان کمپرومائزڈ ہوا ہے، حیدرآباد اور ایک اوربورڈ نے تاحال رزلٹ کا اعلان نہیں تو پی ایم ڈی سی کے وکیل نے کہا کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

    ممبرکمیٹی نے کہا جامعہ کی قابلیت اورنقائص کےباعث سسٹم کمپرومائزہونےکےامکانات ہیں، جس پر عدالت نے پوچھا کیا ڈاؤ یونیورسٹی امتحان لینے کی قابلیت نہیں رکھتی تھی۔

    جس پر ممبر کمیٹی نے کہا سوالات کواصل امتحان سے لیکر تھوڑی بہت تبدیلی کرکے آؤٹ کیا گیا۔

    عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری جامعات سے احکامات لیں، پوچھ کر بتائیں کہ آئی بی اے دوبارہ ٹیسٹ لے تو سندھ حکومت کیا سہولتیں دے گی؟

    جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر آئی بی اے کراچی سے مشاورت کرتے ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر کیوں؟ یہ آپ کا کام ہے، عدالت کے حکم کی ضرورت نہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ دوبارہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی حکم میں کہاگیا چارہفتے میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیاجائے۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر کتنے لاکھ روپے میں لیک کیا گیا؟

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر کتنے لاکھ روپے میں لیک کیا گیا؟

    سکھر : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج کرنے طلبا نے انکشاف کیا 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلبا نے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ بند کر دی، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    مظاہرین نے کہا کہ 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا، اس طرح پیپر پیسوں کےعوض ملنے لگے تو میرٹ کا کیا ہوگا۔

    دوسری جانب خیرپور میں ببرلو قومی شاہراہ پر طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا ، طلبہ کےاحتجاج کےباعث قومی شاہراہ پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہواسیٹیں پیسوں کےعوض فروخت کی گئی، ہر سال پیپر لیک کرکے میرٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز ڈاؤیونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کے اعداد و شمار جاری کئے تھے، جس کے مطابق ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 22 ہزار 366 امیدوار کامیاب قرار پائے اور شرح 58 اعشاریہ 79فیصد رہی۔

    ڈاؤ یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیسٹ میں 38ہزار 41 امیدوار شریک ہوئے، اوجھا اور این ای ڈی ٹیسٹ سینٹرز میں 12ہزار 572 امیدواروں نےحصہ لیا۔

    دونوں مراکز سے ایم بی بی ایس کیلئے اہل امیدواروں کی تعداد 6ہزار 947 تھی جب کہ دونوں مراکز سے بی ڈی ایس کیلئےاہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 941 تھی۔

    یاد رہے کراچی میں طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

    طلبا کا کہنا تھا ایم ڈی کیٹ کے تقریباً سوالات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ ایک جیسا ہی تھا، ٹیسٹ کومسترد کرتے ہیں، پرچہ ہرسال امتحان سے ایک رات قبل آؤٹ ہوتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔

    طلبا نے سوشل میڈیا پر لیک پیپر کی تحقیقات، ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نارواسلوک کےباعث متعددطلباٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کو کتنے فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کو کتنے فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کو کتنے فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے؟ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کتنے فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے؟

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بتایا کہ ٹیسٹ میں امیدواروں کو 50 فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے جبکہ بیرون ممالک سےایم بی بی ایس یاایم ڈی کیٹ کرنیوالوں کوامتحان میں50 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔

    پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں انٹرپری میڈیکل میں 60 فیصدنمبر حاصل کرنیوالے طلبہ شرکت کے اہل ہوں گے۔

    ایسے ممالک جہاں تعلیم انگریزی میں نہیں ان طلبہ کو 6ماہ کا انگلش لینگویج کورس پہلے مکمل کرنا ہوگا ، انگلش لینگویج کورس مکمل کرنے کے بعد ایسے امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ سے قبل بیرون ممالک کے طلبہ کو ملٹی پل ویزا بھی حاصل کرنا ہوگا۔

  • رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس کتنی ہوگی؟  طلبا کے لیے بڑی خبر

    رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس کتنی ہوگی؟ طلبا کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : رواں سال میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ فیس کے حوالے سے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہاں طلباء کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے سیشن 2024 کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

    ایم ڈی کیٹ ایک معیاری ٹیسٹ ہے اور جنوبی ایشیائی ملک میں انڈرگریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل اسٹڈیز کے لیے داخلے کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔

    کونسل نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2 لاکھ سے زیادہ امیدوار ہیں، جو اس سال MDCAT 2024 میں شرکت کرنے والے ہیں۔

    ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے اور طلباء اپنی رجسٹریشن کروانے کے لیے آن لائن آفیشل پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔

    ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

  • خیبر پختونخواہ:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات مکمل، جیمرز لگا کر موبائل سگنلز معطل کیے جائیں گے

    خیبر پختونخواہ: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات مکمل، جیمرز لگا کر موبائل سگنلز معطل کیے جائیں گے

    پشاور :خیبر پختونخواہ میں کل ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے، جیمرز لگا کر موبائل سگنلزمعطل کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کل ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرلئے گئے۔

    دستاویزات میں کہا گیا کہ آل یونیورسٹی پبلک اسکول،آل یونیورسٹی کالج فاربوائزمیں منعقد کیا جائے گا، سیکٹر انچارجزامتحانی ہالزکی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کی تلاشی بھی لیں گے۔

    دستاویزات میں بتایا ہے کہ امتحانی ہالز یا احاطے میں موبائل فونزسمیت کسی الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    دستاویزات کے مطابق امتحانی مواد ترسیل کےوقت ہر گاڑی کیساتھ 10 پولیس اہلکارسیکورٹی پرمامور ہوں گے اور ہرامتحانی ہال کے مین گیٹ پر 24 پولیس اہلکار سمیت 6 لیڈی ہیلتھ ورکرزتعینات ہوں گے۔

    روف ٹاپ پوائنٹس پر10سےزیادہ اہلکار ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مددسےعلاقےکی سوئپنگ کی جائےگی۔

    دستاویزات میں کہنا تھا کہ امتحانی ہالزکےاحاطےمیں ٹریفک کی ہموارروانی بھی یقینی بنائی جائےگی، اس موقع پر بی ڈی یو کی ٹیمیں بھی زمہ داریاں انجام دیں گی۔

    پولیس اہلکاربغیرہنگامی صورتحال کےامتحانی ہال کے اندر نہیں جائےگا، ٹیسٹ کے دوران جیمرز لگا کر موبائل سگنلزمعطل کیےجائیں گے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کےشفاف انعقادکیلئے امتحانی ہالزکےاطراف دفعہ144نافذ ہے۔