Tag: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

  • کراچی والوں کے لیے اہم خبر، ایکسپو سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    کراچی والوں کے لیے اہم خبر، ایکسپو سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر ایکسپو سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ  کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے ایم ڈی ٹیسٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ  کر دی گئی جس کا کمشنر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن  کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے، امتحانی مراکز میں امیدوار کے علاوہ کوئی اندر داخل نہیں ہوسکتا۔

    کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 41 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے ایس او پیز جاری

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے ایس او پیز جاری

    پشاور : محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ نے 26 نومبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے ایس او پیز جاری کردی، قل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں موبائل جیمرز لگائےجائیں گے۔

    پشاور : تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 26 نومبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز جاری کردیئے ، خیبرپختونخوا کے 7 سینٹرز میں 46 ہزار 220 طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں موبائل جیمرز لگائےجائیں گے اور پرچہ پولیس نگرانی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے امتحانی ہال منتقل کیاجائے گا جبکہ ہال کے 100 میٹر کےقریب تک موبائل، کتاب، برقی آلات رکھنےپرپابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ نے کہا کہ ٹیسٹ سے5 دن قبل خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں سیکورٹی سخت کی جائےگی اور یونیورسٹی کےہر ملازم پر نظر رکھی جائے گی، محکمہ داخلہ

    اس کے ساتھ ہی تمام امتحانی ہالز میں واک تھرو گیٹ نصب کیےجائیں گے اور تمام سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی جائےگی۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے  درخواست  دائر

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

    پشاور : پشاور ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی نقل کرنے والے طلبہ پر ٹیسٹ میں بیٹھنے پر پابندی لگائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹیسٹ کے دوران ڈیوائس کا استعمال ہوا،نقل کیلئے ایک طریقہ واردات استعمال ہوا،ایک ہی طریقہ واردات کےاستعمال سےظاہرہوتاہےاس میں ایک ہی گینگ ملوث ہے۔

    دائر درخواست میں کہا کہ ٹیسٹ میں نقل میں ملوث بہت کم لوگ پکڑے گئے زیادہ بچ گئے ہیں، ٹیسٹ میں پہلی بار 2 ہزار سے زائدطلبہ نے 180 سے زائد نمبر زلئے ہیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ معلوم ہوتا ہے اس ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر نقل ہوئی ہے، استدعا ہے کہ نقل کرنے والے طلبہ پر ٹیسٹ میں بیٹھنے پر پابندی لگائی جائے اور اس درخواست پر حتمی فیصلے تک ایم ڈی کیٹ کارزلٹ روک دیں۔