Tag: ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ

  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ  کب ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ کب ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں پی ایم ڈی سی حکام نے میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر کو ملک بھرمیں بیک وقت ہوگا۔

    اس سے قبل، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے نیا نصاب جاری کیا تھا۔

    پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق، نظرثانی شدہ ٹیسٹ میں پانچ مضامین بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، انگلش، اور لاجیکل ریزننگ شامل ہوں گے۔

    یہ امتحان 180 کثیر انتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ہوگا اور اس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔ سوالیہ پرچہ مکمل طور پر ایم سی کیو پر مبنی ہوگا اور کوئی منفی مارکنگ نہیں لگائی جائے گی۔ سوالات کی درجہ بندی 15 فیصد آسان، 70 فیصد اعتدال پسند اور 15 فیصد مشکل ہوگی۔

    مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری

    ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا تھا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے کم از کم 55 فیصد مارکس اور ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے 50فیصد نمبر درکار ہوں گے۔

    PMDC نے امتحان کے لیے سوالیہ بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، نیا نصاب تعلیمی ماہرین، تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

  • کل ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری

    کل ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری

    سکھر : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ، ٹیسٹ چھ شہروں میں مقررہ سینٹرز پر لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر دوبارہ لئے جانے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لئے ایس آئی بی اے ٹیسٹینگ سروس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    جس میں کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ریٹیک کل 8 دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہوگا، ٹیسٹ چھ شہروں میں مقررہ سینٹرز پر لیا جائے گا، این ای ڈی یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی میں بھی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

    کراچی یونیورسٹی میں ماسکن ، میٹروویل اور شیخ زید گیٹس سے داخلہ ممکن ہوگا جبکہ سکھر میں IBA پبلک اسکول، گیٹ نمبر 3 سے داخلہ ممکن ہوسکے گا۔

    جامشورو مہران یونیورسٹی، گیٹ نمبر 2 سے اور حیدرآباد پبلک اسکول، لطیف آباد میں مرکزی گیٹ سے داخلا ممکن ہوگا جبکہ شہید بینظیر آبادمیں کوئسٹ مرکزی گیٹ سے اور لاڑکانہ پولیس ٹریننگ اسکول کے مین گیٹ سے امیدوار داخل ہوں گے جبکہ والدین کے لیے تمام مراکز پر انتظارگاہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    داخلے کے امتحانات متنازع کیوں ہوجاتے ہیں MDCAT 2024

    امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنا اصل ایڈمٹ سلپ اور شناختی دستاویزات ہمراہ لائیں، جن میں CNIC، جووینائل کارڈ، پاسپورٹ، میٹرک یا انٹر کی مارکس شیٹ شامل ہو سکتی ہے۔ جبکہ موبائل، اسمارٹ واچز، اور الیکٹرانک گیجٹس لانے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    تمام امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موبائل فون، اسمارٹ واچز، یا کسی بھی قسم کے الیکٹرانک آلات ساتھ نہ لائیں۔

    ٹیسٹ کے لیئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ، ڈاکٹر آصف شیخ وی سی سکھر آئی بی اے نے یقین دہانی کرائی ہے نقل ، ناانصافی یا پیپر لیک کا سوال ہی پیدا نہیں ، ٹیسٹ پیپرز سخت نگرانی میں رکھے گئے ہیں، کامیاب انعقاد کے لیے امیدوار ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی نگرانی کے لیئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ، سکھر کے مراکز میں کسی غیر ضروری سرگرمی کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔

  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ دینے والے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

    ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ دینے والے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ دینے والے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں نمبرز کی کٹوتی کے حوالے سے بتایا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں حکومت سندھ اور پی ایم ڈی سی کو مشترکہ ویجیلنس ٹیمیں بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شفاف نہیں ہوا، تحقیقاتی ٹیم،ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کی تصدیق کی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ٹیسٹ میں اس طرح غیر شفافیت معاشرے، میڈیکل شعبے کیلئے خطرناک رجحان ہے، دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والوں کے 10 فیصد نمبرز کی کٹوتی نہیں ہوگی، ایم ڈی کیٹ 2024 میں جو طالب علم امتحان دے گا اسے فریش ہی سمجھا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ پیپرلیک ہونے کے کئی عوامل ہیں،تعلیمی اداروں اوربورڈزمیں کمزور ریگیولیٹری فریم ورک پیپر لیکج کا بڑا سبب ہے، پیسے کی لالچ میں پیپرکی فروخت دوسر ابڑا سبب ہے، جو احتسابی عمل نہ ہونے سے ہو رہا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ جو بچے محنت کرتے ہیں انھیں اس طرح دور کر دینا ان میں مایوسی پیدا کرتا ہے، اس طرح کی سلیکشن میڈیکل کے شعبے کو زوال کی طرف لے جائے گی ، تعلیمی اداروں کو بچوں میں میرٹ کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور شارٹ کٹ والے طلبہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کوغیرشفاف بنانے والے ذمہ داروں کےخلاف سبق آمیز کارروائی ہونی چاہیے، میڈیکل داخلے کیلئے پرائیویٹ یونیورسٹیز کو استثنیٰ دینا بنیادی حقوق کے خلاف ہے، یونیورسٹیز میں برابری کی بنیاد پر موقع دینے کیلئے پی ایم ڈی سی قانون میں ترمیم کیلئے جائزہ لیا جائے۔

    پی ایم ڈی سی وکیل کا کہنا تھا کہ امتحانات شفاف ہوتے ہیں، سخت نگرانی کے باعث 88 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ، عدالت تعلیمی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

    عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی رپورٹ عدالتی فیصلے کا حصہ بنائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پیپر واٹس ایپ کے ذریعے پھیلایا گیا، ان میں سے ایک واٹس ایپ گروپ میڈیکو انجنیئر ایم ڈی کیٹ کے نام سے تھا، اس گروپ نے 21 ستمبر کو رات 8 بجکر16منٹ پر پیپر لیک کیا، تحویل میں لی گئی ڈیوائس کے فرانزک کے دوران پتا چلا پیپر کئی گروپس میں شیئر کیا گیا۔

    عدالت نے بتایا حکومتی کمیٹی نے بھی پیپر لیکج کی تصدیق کردی تاہم سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ پیپر 13گھنٹے 44 منٹ ٹیسٹ سے قبل آؤٹ کیا گیا، سوالنامے کی کلیو کی 6 گھنٹے قبل لیک گئی، کلیو کی کے مطابق 75 فیصد سوالات سے ملتے جلتے تھے۔

    عدالت نے سندھ کے تمام بورڈز کو ایک ماہ کے دوران امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا مختصر فیصلہ 26 اکتوبر کو سنایا تھا۔

  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ  کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد میں نمایاں کم ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ رواں ماہ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ٹیسٹ کا انعقاد 24 نومبر کو ہوگا۔

    اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کیلئے 30 سے زائد امتحانی مراکز قائم ہوں گے تاہم امیدواران کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، اس بار رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد میں نمایاں کم ہوئی ہے، گزشتہ رجسٹرڈ 53105 طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے۔

    گزشتہ کم نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے کیونکہ کم نمبرز والے بیشتر طلبا بیرون ملک جا چکے ہیں، اس کے علاوہ 190 سے زائد نمبرز والے طلبا بھی ٹیسٹ نہیں دے رہے۔

    مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پیپر کیسا آئے گا؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    عدالت سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبا دوبارہ ٹیسٹ دے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اکتوبر کو ٹیسٹ کے ازسرنو انعقاد کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کراچی میں آئی بی اے سکھر نے محکمہ صحت کو یکم دسمبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینےکی تجویز دے تھی، اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر نے تیاریاں شروع کردیں۔

    ٹیسٹ میں امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : سندھ ہائی کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیخلاف درخواست منظورکرلی ، جسٹس ارباب طاہر نے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا.

    عدالت نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹویونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے، پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھا۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیخلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کردیا، اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک صفحہ کامختصر فیصلہ جاری کیا۔

    جس میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود کے درخواست گزاروں سےایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لیں، ہشہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ جن امیدواروں نےپہلےامتحان دیا اوردوبارہ دینا چاہتے ہیں صرف ان کواجازت ہوگی، امیدواروں کو پہلا یا دوسرا رزلٹ بطورآپشن استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 8 ہزار روپے فیس پہلے ہی یونیورسٹی لے چکی اب دوبارہ بوجھ نہیں ڈالاجائے۔

  • کل  ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے  طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    کل ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی : ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی ، طلبا صبح 7 بجے سے 9 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہوسکیں گے اور صبح ساڑھے نو بجے امتحانی مراکز کو سیل کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات بائیس ستمبر کو کرائے جائیں گے، سندھ میں ڈاؤ یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ کے امتحانات لے گی۔

    سندھ کے پانچ شہروں میں چھ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کے اڑتیس ہزار سات طلبہ کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

    ڈاو یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاو یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ سندھ کے 6 ہزار 846 طلبہ کے لئے ڈاو یونیورسٹی جبکہ 6 ہزار طلبہ کے لئے این ای ڈی یونیورسٹی میں انتظانات مکمل کرلئے گئے ہیں، انتظامات بہتر کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور ٹریفک پولیس کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔

    وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کی کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ امتحانی مراکز میں جیمرز بھی لگائےگئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ والدین کے بیٹھنے کےلئے ڈاو یونیورسٹی میں لیکچر ہالز جبکہ این ای ڈی میں آنے والے والدین کے لیے قریبی شاری ہال میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ طلبہ صبح 7 بجے سے 9 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہوسکیں گے اور صبح ساڑھے نو بجے امتحانی مراکز کو سیل کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

    صدرپی ایم ڈی سی نے بتایا کہ امتحانی عمل کےدوران دفعہ 144نافذ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور امتحانی مراکزکی نگرانی کیلئےجدیدسرویلنس ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ امیدوارغیراخلاقی رویےسےگریزکریں، چیٹنگ پرسخت سزادی جائےگی،پی ایم ڈی سی

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    لاہور : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، ٹیسٹ 22 کو پورے پاکستان سمیت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے 12 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ 22 ستمبر کو پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہروں میں لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا،گجرات اوررحیم یارخان شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امیدواروں اورسپروائزری عملے کےعلاوہ کوئی امتحانی مراکزمیں داخل نہیں ہوسکے گا اور امتحانی مراکز سے 100گز کےفاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پرپابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور اطراف میں کسی قسم کےاحتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

    Urdu Blogs | ARY News – اردو تبصرے 

  • سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ کب ہوگا ؟  طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ کب ہوگا ؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ 19 نومبر کو ہوگا، پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بچوں نے زیادہ نمبر حاصل کرلیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کااہم مسئلہ ہے، پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بچوں نے زیادہ نمبر حاصل کرلیے تھے۔

    ڈاکٹر سعد خالد کا کہنا تھا کہ شفاف انکوائری کیلئے ایف آئی اے کوذمہ داری دینےکی سفارش کی ہے، رپورٹ کے بعد دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نگران وزیر صحت سندھ نے کہا کہ بعض بچے نقل اور پیپر لیک ہونے کی وجہ سے پاس ہوئے تھے، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ 19نومبر کو ہوگا، 49ہزار بچوں کا دوبارہ ٹیسٹ ایک چیلنج ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ شفاف انکوائری کیلئے ایف آئی اے کو ذمہ داری دینے کی سفارش کی ہے۔

    یاد رہے صوبے سندھ کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے دوبارہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا اعلان کیا گیا تھا۔

    نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نےایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا، اب یہ داخلہ ٹیسٹ ڈاو یونیورسٹی کے زیر انتظام کرایا جائے گا۔