Tag: ایم کیوایم

  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

    ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) نے گلگت بلتستان میں آئندہ ہونیوالے انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق والے وفد نے بہادر آباد میں سنیئر رہنماؤں انیس قائم خانی اور سید امین الحق سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر انیس قائمخانی نے کہا کہ ایم کیوایم گلگت بلتستان کے مسائل کی نہ صرف مکمل آگاہی رکھتی ہے بلکہ انکے حل کے لئے پر عزم ہے، حق پرست امیدوار ماضی میں بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

    دوسری جانب امین الحق نے کہ اکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ متوسط طبقے کو اقتدار کے اعلی ایوانوں میں پہنچایا، ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے اور ہماری جماعت آزادی، برابری اور انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

  • ایم کیوایم  کا  کراچی کو 3 ماہ کے لیے فوج حوالے کرنے کا مطالبہ

    ایم کیوایم کا کراچی کو 3 ماہ کے لیے فوج حوالے کرنے کا مطالبہ

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی کو 3 ماہ کے لیے فوج حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ، پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں، سندھ حکومت ، پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، کراچی کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کیا جائے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 3ماہ میں اسٹریٹ کرائمز میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 60 ہونے والی ہے، متعصب حکومت اور نااہل پولیس نے ڈاکوؤں، قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم نے سوال کیا کہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار بتائیں کس نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں؟ سندھ پولیس ایکشن کیوں نہیں لے رہی؟

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، میٹرول کے علاقے میں دو شہریوں کو قتل کرکےسوا کروڑ لوٹ لئے گئے، کراچی کا کوئی علاقہ اور کوئی سڑک ایسی نہیں ہے جہاں شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو۔

  • صدارتی الیکشن : آصف زرداری کی ایم کیوایم سے ووٹ کی درخواست

    صدارتی الیکشن : آصف زرداری کی ایم کیوایم سے ووٹ کی درخواست

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی اورن لیگ کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری کی ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورن لیگ کےمشترکہ امیدوار آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی کےدرمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

    ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے ایم کیو ایم سے صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست کردی ، جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ مشاورت کےبعد جلد جواب دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ایک روز قبل ہوا تھا ،پیپلز پارٹی کا وفد جلد ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کرے گا ، ملاقات میں صدارتی ووٹ کے لیے درخواست کی جائے گی۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

    مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پی، آئی پی پی، بی اے پی، مسلم لیگ ضیاء اور نیشنل پارٹی پر مشتمل اتحاد نے آصف علی زرداری کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

    دریں اثنا، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اس نشست کے لیے نامزد کیا۔

  • ایم کیوایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ

    ایم کیوایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا، وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی کیلئے نام فائنل کرلیا گیا۔

    ذارئع نے بتایا  کہ ایم کیو ایم کی جانب سے علی خورشیدی کو وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے نامزد کیا جائے گا دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے  سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے اور اس حوالے سے دیگر قیات کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • ایم کیوایم  نے بھی پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    ایم کیوایم نے بھی پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں ایم کیوایم اور پی پی کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی جوابی طور پر پی پی کارکنان کیخلاف درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ شب دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا تھا، جس کا مقدمہ پہلے پیپلزپارٹی کی جانب سے درج کرایا گیا اور اب ایم کیو ایم نے بھی جوابی کارروائی کردی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حیدری تھانے میں کرن مسعود کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں پیپلزپارٹی کے8اور40نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے حیدری تھانے میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ کارکنان حیدری مارکیٹ کے قریب پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔

    پی پی کے کارکنان نے ایم کیو ایم کارکنوں کو ہراساں کیا اور اغوا کرکے اپنے انتخابی دفتر لے گئے، دیگر کارکنان اپنے ساتھیوں کو چھڑانے وہاں گئے تو پیپلزپارٹی والوں نے ان پر بھی تشدد کیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نے اسلحے کے بٹ مار کر ہمارے کارکنان کو زخمی کیا، متعلقہ پولیس قانون کے مطابق پی پی کارکنوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے اس کے انتخابی دفتر پر حملے کا مقدمہ ایم کیوایم کارکنان کیخلاف درج کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ایم کیوایم کے 40 سے 50 کارکنان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بلوہ، اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات شامل ہیں۔

  • ایم کیو ایم کن اضلاع کی نشستیں ن لیگ کو دینے پر تیار؟

    ایم کیو ایم کن اضلاع کی نشستیں ن لیگ کو دینے پر تیار؟

    کراچی : ایم کیوایم لیاری اور کیماڑی کی نشستیں مسلم لیگ ن کو دینے پر تیارہوگئی تاہم ضلع کورنگی،وسطی، شرقی اورغربی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اورن لیگ کے درمیان ملاقات کااحوال سامنے آگیا ، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی ، ضلع کورنگی،وسطی، شرقی اورغربی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم لیاری، کیماڑی اور ملیرکےچندحلقوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےرضامند ہوگئی اور ملیرکی دیہی آبادی کی نشست پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مزید بات کرنےپراتفاق کرلیا گیا۔

    ایم کیوایم وفد نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی نشست پرمصطفیٰ کمال امیدوارہوں گے اور حیدرآبادکی دونوں قومی اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا۔

    ذرائع کے مطابق میرپورخاص،سکھر،نواب شاہ،لاڑکانہ،ٹنڈوالہٰ یارپر بات چیت جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا تاہم ایم کیوایم کورنگی، سینٹرل، ایسٹ اور ویسٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے راضی نہیں۔

    ایم کیو ایم نے حیدرآباد کی 4 صوبائی نشستوں میں سے ایک پر ن لیگ کو سپورٹ کرنےکی پیشکش کی اور ضلع شرقی میں ایک صوبائی نشست پرن لیگ کو سپورٹ کرنے کی تجویز دے دی۔

    ن لیگ نے مؤقف میں کہا کہ ایم کیوایم کوجن نشستوں پر20سے25ہزارووٹ ملے وہاں ہمیں سپورٹ کریں۔

    ن لیگ نے کراچی اور حیدرآباد کی چند صوبائی نشستوں پر لیگی امیدوار کھڑے کرنے کی درخواست دی ، ایم کیوایم اور لیگی رہنما تجاویز قیادت کے سامنےرکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جےیوآئی اورجی ڈی اےسےسیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات کی گئی تاہم نوازشریف کےدورہ سندھ تک چیزوں کوحتمی شکل دیدی جائے گی۔

  • کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما گرفتار، نامعلوم مقام پرمنتقل

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما گرفتار، نامعلوم مقام پرمنتقل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی (سی او سی) کے رکن آصف علی خان کو گرفتار کرلیا گیا, ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے رہائی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آصف علی خان کو گزشتہ روز ایم کیو ایم انتخابی دفتر سے حراست میں لیا گیا تھا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آصف علی کی گرفتاری پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    متحدہ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آصف علی کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے، آصف علی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی خان قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں امیدوار بھی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ، آصف علی کی رہائی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں۔

    مزید پڑھیں : ضمنی انتخاب میں حصہ لینا ہے یا نہیں؟ ایم کیوا یم تذبذب کا شکار

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے ایم کیو ایم پاکستان سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کر رکھی ہے، جس کے بعد ایم کیو ایم کا اجلاس ہوا جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا اور یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہے یا نہیں۔

  • "جہاں چند خاندان حکمران ہوں وہاں کیسا انصاف اور کیسی تبدیلی”

    "جہاں چند خاندان حکمران ہوں وہاں کیسا انصاف اور کیسی تبدیلی”

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جاگیرداروں اور موروثی سیاست سے ملک میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد پر وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں ہی ریاست کا استحکام ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان ان کے ہاتھ میں آیا جو تاریخ کے بہترین غلام اور بدترین آقا ثابت ہوئے یہاں کا آئین معذور، قانون مجبور، انصاف مفرور ہے، اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی ضمیر برائے فروخت کی تختیاں لگی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمزور معاشرے جاگیرداروں سرمایہ داروں کے لیے قانون بناتے ہیں، خان ہو، زرداری یا شریف ان سے کہا ہے کہ پہلے اسمبلیوں میں تبدیلی لائیں، جہاں چند خاندان نمائندگی کررہے ہوں وہاں کیسا انصاف اور کیسی تبدیلی۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جس نے کبھی لاڑکانہ کے نلکوں کا پانی بھی نہ پیا ہو وہ عام شہری کیلئے کیا قانون بنائے گا؟ یہ نظام جبر، جاہلیت اور ملائیت پر پلتا ہے۔

    متحدہ کنوینئر نے کہا کہ اگر آپ کی عدالتیں آزاد ہیں تو گھر پر آرام سے جاکر سوجائیں، اگرعدالت آزاد نہیں تو ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا، آئین خود کو محفوظ نہ رکھ سکا تو پاکستان کو کیسے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس دینے کا ٹھیکہ صرف کراچی نے نہیں لیا، بلدیاتی انتخابات میں ہماری خیرات سے کچھ لوگ کامیاب ہوئے، کامیاب ہونے والے اس شہر کے نمائندے نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے ساتھ نئے الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

  • ایم کیوایم کے وفاقی وزرا کے استعفے وزیراعظم کو پیش کیے جانے کا امکان

    کراچی : الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایم کیوایم کے وفاقی وزرا کے استعفے وزیر اعظم کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آیا،ذرائع ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ موجودہ حلقہ بندیوں پر الیکشن لڑنا خود کشی ہوگا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے پاس ایک نہیں کئی آپشن موجود ہیں، تمام آپشن زیرغورہیں، پہلے مرحلے میں ایم کیوایم کے وفاقی وزرا کا استعفے وزیر اعظم کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ہمارےووٹ کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے 10 وفاقی وزیرہیں۔

    خیال رہے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، جس میں بلدیاتی انتخابات اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سمیت موجودہ صورت حال پرغور کیا جائے گا۔

    وفاقی وزرا کے استعفی اسپیکر کو بھجوانے اور وفاقی حکومت سےعلیحدگی سمیت دیگرمعاملات پر حتمی مشاورت ہوگی اور اجلاس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔

  • ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کی پوری کوشش ہوگی، فیصل کریم کنڈی

    ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کی پوری کوشش ہوگی، فیصل کریم کنڈی

     اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کی پوری کوشش ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوڑی کی ایم کیوایم دھڑوں کو ملانےکی کوشش اچھی بات ہے۔

    فیصلہ کنڈی نے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پرصرف ایم کیوایم نہیں پی پی کوبھی اعتراض تھا،حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سےنچلی سطح کےمسائل حل ہوتے ہیں۔