Tag: ایم کیوایم رہنما

  • ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم کے والد انتقال کر گئے

    ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم کے والد انتقال کر گئے

    کراچی : ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم کے والد انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ کریم آباد میں مسجد صفاء میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم کے والد محمد فاروق انتقال کر گئے ، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بھی ڈاکٹر عمران فاروق مرحوم کے والد فاروق احمد کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کے مطابق فاروق احمد کی نماز جنازہ کریم آباد میں مسجد صفاء میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فاروق احمد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    گورنرسندھ نے بھی ڈاکٹرعمران فاروق کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کےاہلخانہ کوصبرجمیل عطا فرمائے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل اس قسم کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھی کہ سابق ایم کیو ایم رہنما کے بیوی بچے لندن کے انتہائی پسماندہ علاقے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

  • ایم کیوایم رہنماخواجہ سہیل منصور نے  بھارتی ہائی کمشنر کی دعوت ٹھکرادی

    ایم کیوایم رہنماخواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنر کی دعوت ٹھکرادی

    اسلام آباد : ایم کیوایم رہنما خواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنرکی بھارت کے 700ری پبلک ڈے پر دعوت ٹھکرادی اور کہا مقبوضہ کشمیر میں  بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ایسےماحول میں بھارت کی دعوت قبول نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور فوجی بربریت پر ایم کیوایم رہنماخواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنرکوکراراجواب دیتے ہوئے بھارت کے 700ری پبلک ڈے پر جانے سے انکار کردیا۔

    بھارتی ہائی کمشنر کے دعوت نامے کے بدلے احتجاجی مراسلہ


    خواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنر کے دعوت نامے کے بدلے احتجاجی مراسلہ میں کہا بھارتی فوج ایل اوسی پراشتعال انگیزی اورسیزفائرکی خلاف ورزی کررہی ہے، اشتعال انگیزی سےمعصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔

    احتجاجی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارت کشمیریوں کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد کا  پاس نہیں کررہا، پانی کے معاملے پر بھی بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔

    مراسلے میں ایم کیوایم رہنما خواجہ سہیل منصور نے کہا ایسےماحول میں بھارت کی دعوت قبول نہیں کرسکتا۔

    خیال رہے بھارت کی جانب سے ایل اوسی  کی خلاف ورزی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کاسلسلہ جاری ہے ، جس میں متعددشہری شہید ہوچکے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، 2018 میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

  • ایم کیوایم رہنما واسع جلیل کےکراچی پہنچے پر رینجرز کی تفتیش

    ایم کیوایم رہنما واسع جلیل کےکراچی پہنچے پر رینجرز کی تفتیش

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماءواسع جلیل دس ماہ بعد لندن سے کراچی پہنچے کہ رینجرز نے ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق واسع جلیل سے مختلف معاملات سے متعلق سوالات کئے گئے اور کچھ دیر بعد انہیں جانے کی اجازت دیدی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

    واسع جلیل کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے مقدمے اور روڈ بلاک کرنے اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔