Tag: ایم کیوایم لندن

  • کراچی : ایم کیوایم لندن کے 2 مطلوب ملزمان  گرفتار

    کراچی : ایم کیوایم لندن کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز اور پولیس نے سعودآباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے سعودآباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہملزم شہاب اور منصور عالم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے اور ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 رکشہ، 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ، ملزمان عادی جرائم پیشہ، متعدد بار گرفتار ہو چکےہیں،ترجمان سندھ رینجرز

    ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ منصور عالم 2011 میں سیاسی جماعت میں شامل ہوا، ملزم منصورچندہ، فطرانہ، وال چاکنگ اور بینرز کا کام کرتا رہا جبکہ ملزم شہاب نجی فیکٹری میں کنٹرول انچارج تھا،اسٹریٹ کرائمن میں ملوث رہا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے ملیر، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی میں وارداتیں کیں جبکہ 3 دودھ کی دکانوں پر ڈکیتی میں بھی ملوث رہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کا وارداتوں میں 4 لاکھ روپے اور 40 سے 50 موبائل لوٹنے کا بھی انکشاف کیا تاہم گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی : عزیز آباد سے ایم کیوایم لندن کے 24 کارکن گرفتار

    کراچی : عزیز آباد سے ایم کیوایم لندن کے 24 کارکن گرفتار

    کراچی : عزیزآباد سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم لندن کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، کارکن 9 دسمبر یوم شہدا کے حوالے سے جمع ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کارکن 9 دسمبریوم شہداکے حوالےسےجمع ہوئے تھے، 18 افراد کو شریف آباد اور 6 کو تھانہ عزیزآباد منتقل کردیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ عزیزآباد میں دفعہ ایک سواٹھاسی کےتحت درج کرلیا گیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے۔

    یاد رہے ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 2 روز کے لئے دفعہ144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، مظاہروں پر پابندی ہوگی جبکہ جلسے، جلوس اور ریلیاں بھی نہیں نکالی جاسکیں گی۔

    ،نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ شر پسند عناصر امن و امان خراب کر سکتے ہیں، ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

  • ایم کیوایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیو منظرعام پر آگئی

    ایم کیوایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیو منظرعام پر آگئی

    کراچی : ایم کیوایم لندن گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانیوالی کہکشاں حیدر کی ایک اور آڈیومنظرعام پر آگئی ، جس میں وہ ٹارگٹ کلر کو ہدایت دے رہی ہے کہ فجر میں کام نہیں کرنا، دوپہر یا مغرب کے وقت کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلانے والی کہکشاں کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی، جس میں کہکشاں حیدر ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی ہدایت کررہی ہے۔

    آڈیو میں کہکشاں نے سرینا مارکیٹ کے قریب جامعہ مسجد کے پیش امام کو نشانہ بنانےکی بات کرتے ہوئے کہا پیش امام وہی قریب میں رہتے ہیں واک کرکے مسجد آتے ہیں اور واک کرکے جاتے ہیں۔

    ایم کیو ایم لندن کی رکن نے ٹارگٹ کلر کو ہدایت دی کہ فجر میں کام نہیں کرنا، فجر میں سناٹا ہوتاہے، فجر میں سناٹے کی وجہ سے دور سے ہی پتہ چلتا ہے کہ گاڑی آرہی ہے یا بائیک آرہی ہے۔

    کہکشاں حیدر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر یا مغرب کے وقت کام کریں جب ٹریفک چل رہا ہو،ایسے وقت میں انسان ٹریفک میں گھس کر نکل جاتا ہے۔

    یاد رہے چند دن پہلے سی ٹی ڈی حکام نے کہکشاں حیدر کی ایک آڈیو پریس کانفرنس میں صحافیوں کو سنائی تھی۔

    سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سندھ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکامیں مقیم ایم کیوایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدرمرکزی کردار نکلی، بانی ایم کیو ایم کے احکامات پرکہکشاں دہشتگردی کراتی رہی ، جس کے شواہد مل گئے ہیں۔

  • ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدرکراچی اور سندھ میں دہشت گردی کی مرکزی کردار نکلیں

    ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدرکراچی اور سندھ میں دہشت گردی کی مرکزی کردار نکلیں

    کراچی : امریکا میں مقیم ایم کیوایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدرکراچی اور سندھ میں دہشت گردی کی مرکزی کردار نکلیں، ڈی آئی جی عمرشاہد نے بتایا بانی ایم کیوایم کے احکامات پرکہکشاں حیدر دہشت گردی کراتی رہیں،کہکشاں حیدر کے خلاف شواہد مل گئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سندھ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکامیں مقیم ایم کیوایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدرمرکزی کردار نکلی، بانی ایم کیو ایم کے احکامات پرکہکشاں دہشتگردی کراتی رہی ، جس کے شواہد مل گئے ہیں۔

    ایم کیو ایم لندن کابھارتی ایجنسی رااوردہشتگرد تنظیموں سےگٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، ڈی آئی جی عمرشاہد نے کہا سی ٹی ڈی میں کہکشاں حیدراورساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، رینجرزنےاکتوبر 2017میں ایم کیو ایم لندن کے3ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکیا تھا، تینوں ٹارگٹ کلرز نے چئیرمین یوسی 13 رفاہ عام راشد ماموں کوقتل کیا۔

    عمرشاہد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نےعدالت میں اعتراف جرم کےساتھ اہم انکشافات بھی کیے اور کہا امریکاسےکہکشاں حیدر دہشت گردی کامکمل نیٹ ورک چلاتی ہے، بانی ایم کیوایم کی ہدایت پر کہکشاں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتی رہی، یوسی چیئرمین راشد ماموں کے قتل کی ہدایت بھی واٹس ایپ پر دی گئی۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف شواہد حاصل کرلیےہیں، کہکشاں نےرااوردہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹیمیں بنائی، پولیس،سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کونشانہ بنانےکےلیے گروپ تشکیل دیے،ڈی آئی جی

    انھوں نے مزید کہا کہ کہکشاں حیدر نے ٹارگٹ کلر گروپ کو مسجد کے پیش امام کو قتل کاٹاسک دیا ، کہکشاں حیدر نے متعدد لوگوں کو قتل کے احکامات دینے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلرز کو ہرہدف ٹارگٹ کرنےکاطریقہ بھی بتایا اور کب کہاں کیسے کس گاڑی پراور کیا پہن کر واردات کرنی ہے سب بتایا جبکہ ٹارگٹ کےجسم کے کون سے حصے کو نشانہ بنانا ہےیہ تک بتایا جاتا۔

    عمر شاہد نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر کوایڈوانس 50 ہزار اورٹارگٹ مکمل ہونے پر 2 لاکھ انعام کا بھی کہا اور تمام ٹارگٹ کلرز کو جدید ترین اسلحہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا دہشت گردی کے لیے رقم بھیجنے کے شواہد بھی سی ٹی ڈی نے حاصل کرلیے اور ٹارگٹ کلرگروپس کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت دفعہ یہ چیزیں سامنےآئی ہیں، ایسےگروپ ہیں جوباہربیٹھ کرٹارگٹ کلنگ کراتےہیں اورفنانشل ٹرانزیکشن بھی دیکھنے میں آئی ہیں، 2017 کے گروپ کو ان کیسزمیں سزابھی ہوگئی جبکہ دوسری ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی ایکٹیویٹیزکومدنظررکھ کر کارروائی کرنا پڑتی ہیں ، ایم کیوایم لندن کاہمیشہ سے کراچی میں دہشت گردی پھیلانے کا مقصد رہا ہے۔

    عمر شاہد نے کہا کہ ایم کیوایم لندن کی کوشش ہےکسی طرح کراچی میں پاؤں جمائےجائیں، ٹیررفنانسنگ کیس سی ٹی ڈی کےپاس ہوں گے، منی لانڈرنگ کا پہلواینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت ایف آئی اےدیکھےگی، جوکلپس دکھائی ہیں یہ حال ہی میں 2،3ماہ پرانی ہے۔

    سی ٹی ڈی ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جو بھی تحقیقات ہونگی وہ آگے چلیں گی، خاص طورپرٹیررفنانسنگ کےحوالےسےتحقیقات کو دیکھا جائے گا، طویل عرصے سےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن چل رہا ہے، مستقبل میں مزید چیزیں آپ سے شیئر کریں گے، کچھ چیزیں ہیں جوابھی شیئر نہیں کرسکتے، گروپ کی نشاندہی ہوچکی تحقیقات چل رہی ہے۔

    دوسری جانب رینجرز کے کرنل شبیر نے بتایا کہ رینجرز نے جنہیں گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہیں، وہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھے اور کراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کررہےہیں ان کو یہ لیڈ کر رہی ہیں، یہ باہر ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانےکی کوشش کر رہی ہیں۔

    کرنل شبیر کا کہنا تھا کہ کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایف آئی آر درج ہے، جو ٹارگٹ انہوں نے بتائے ان میں فرقہ واریت بھی ہوسکتی تھی، کس طریقے سے یہ لوگ باہر بیٹھ کر افرتفری پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو کوئی بھی بری نظر سے دیکھے گا اس کا اسی طریقے سے علاج ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں انشااللہ کوئی چیزنہیں ہوگی۔

  • ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتار  ٹارگٹ کلر  کے سنسنی خیز انکشافات

    ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : پولیس نے ایم کیوایم لندن سےتعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے اٹھارہ سال میں پینتیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے شہر حالات خراب کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلرعالم خان کو گرفتار کرلیا اور آٹھ سال پہلے ملزم عالم خان کا غیرملکی بلاگر کو دیا گیا انٹرویو بھی سامنے آگیا۔

    ملزم عالم خان نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 18 سال میں 35 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، بیروزگاری کی وجہ سے ٹارگٹ کلر بنا، فی واردات 75 ہزار سے ایک لاکھ روپے ملتے تھے۔

    ملزم نے اعتراف کیا 3سے4دن ریکی کرتے، اس کے بعد سر اور دل میں گولی مارتے، سیاستدانوں، تاجروں سمیت دیگر افراد کو قتل کیا، فون آتا فلاں کوقتل کردو، اخبارات سے پتہ چلتا مرنے والا کون تھا۔

    ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا تین چار بار ایسا ہوا مارناکسی کو تھا مار کسی اورکو دیا، کہیں سکون نہیں ملتا،یہ کام چھوڑناچاہتا ہوں، کراچی میں بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے حالات خراب کیے، کراچی میں پہلے6ٹارگٹ کلر تھے اب 600 ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا تھا کہ ایم کیوایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے تھے، بھارت سےتعلقات پر مجھے مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، میں نےہمیشہ پاکستان کی خدمت کی کوشش کی، حقائق سامنےلانےکیلئےحکومت پاکستان سےتعاون کو تیار ہوں۔

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘ ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘ ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم2007 میں آگرہ تاج سیکٹرکی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ بنا، ملزم ایم کیوایم اور لیاری گینگ وارمیں تصادم میں ملوث رہا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے2013 میں گینگ وارکارندے یوسف گھانچی کو قتل کیا، ملزم 2013 میں قتل کی 8 دیگروارداتوں میں بھی ملوث رہا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری میں اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث رہا، 2013 میں آپریشن شروع ہونے پرملزم فاروق روپوش ہوگیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو اورجمعہ گوٹھ میں بھی روپوش رہا، ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار


    یاد رہے کہ رواں سال 12 جولائی کو رینجرز نے کراچی کے علاقے سعید آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے عسکری وِنگ کے ٹارگٹ کلر ریحان کو گرفتار کیا تھا۔

  • ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 خطرناک ملزمان گرفتار، رینجرز

    ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 خطرناک ملزمان گرفتار، رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے استحکام امن اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے مخلتف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 11 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں ایک کارروائی کے نتیجے میں ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر فیصل رضا خان کو حراست میں لیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین الزام میں پولیس کو مطلوب تھا.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ چھاپا مار کارروائیاں گزری اور بہادرآباد کے علاقوں میں کی بھی گئیں جہاں سے عوام کے ساتھ سرِ راہ لوٹ مار کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق شاہراہ نور جہاں سے بھتہ خور کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح دیگر علاقوں سے مزید مختلف کرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی سے حراست میں لیے گئے ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے.

  • ناظم آباد کے کنویں سے تیسری بارمتحدہ لندن کا اسلحہ برآمد

    ناظم آباد کے کنویں سے تیسری بارمتحدہ لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے ایک بار پھر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرکے کنویں سے ایم کیوایم لندن کا مزید اسلحہ برآمد کرلیا۔ اس کنویں میں رینجرز پہلے بھی دو دفعہ کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے ناظم آباد تین نمبر میں ایک اور کارروائی کی۔ ناظم آباد تین نمبر میں قائم کنویں میں تیسری دفعہ کھدائی کی گئی۔

    اس سے قبل23اور دو جون کو بھی کھدائی کی گئی تھی، رینجرز نے ستر فٹ تک کنویں کی کھدائی کی، کنویں سے سات اوان بم ،تین ہزار سے زائد ایس ایم جی کی گولیاں اور ایک ہزار سے زائد ٹرپل ٹو کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے آپریشن سے پہلے چھپایا تھا۔ یاد رہے کہ رینجرز نے اس سے پہلے ناظم آباد میں کارروائی کرکے کنوئیں سے ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں کا چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیاتھا،۔

    کنوئیں کی کھدائی کے دوران چھیاسی آوان بم برآمد کیے گئے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کھدائی کے دوران گولیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جو ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر چھپایا تھا۔

  • رینجرزکی کارروائی، لیاری گینگ اورایم کیوایم لندن کے دو کارندے گرفتار

    رینجرزکی کارروائی، لیاری گینگ اورایم کیوایم لندن کے دو کارندے گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں قیام امن کے لئے رینجرز کی کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ لیاری سے عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ پکڑا گیا۔ ایم کیوایم لندن کے بھی دو کارندے رینجرز کی گرفت میں آگئے۔ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے دس ملزمان کو حراست میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کامیاب کارروائی کرکے گینگ وارعزیربلوچ گروپ کا کارندہ شاہد حسین عرف درندہ کو پکڑ لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، پریڈی کے علاقےسے گرفتار زاہد علی عرف کوڈو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کا کارندے محمد ماجد عرف دانش گرفتار کرلیا گیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ اورنگی ٹاؤن سے بھتہ خور افضال انصاری عرف فیضی گرفتار کیا گیا۔

    افضال انصاری بھتہ خوری کی متعددوارداتوں میں مطلوب ہے، جبکہ سعودآباد سےڈکیت عبدالعزیز کو گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیت عبدالعزیز ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    اس کے علاوہ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے دس ملزمان کو گرفتار کیا، اکثر ملزمان کاتعلق مذہبی، سیاسی جماعتوں کےعسکری ونگ سے ہے۔ ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائی: ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرزکی کارروائی: ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد کرلیا۔ محمود آباد کے قریب ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی تابڑ توڑکارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے نارتھ کراچی میں کارروائی کرکے چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیاجو نارتھ کراچی عید گاہ گراؤنڈ میں واقع ایک کمرے اور اس سے متصل کچرا کنڈی میں چھیا یا گیا تھا۔

    اسلحے میں ایل ایم جی،ایس ایم جی،آوان بم اور گولیاں شامل ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیوایم (لندن) سیکریٹریٹ کے شرپسند عناصر نے شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے چھپایا تھا۔

    علاوہ ازیں ماہ رمضان میں اسٹریٹ کریمنل بھی سرگرم ہیں۔ محمود آباد میں مسلح افراد نے شہریوں کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔


    مزید پڑھیں : رینجرز اور رکن قومی اسمبلی پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار


    پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو دھرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم کی گرفتاری پر پولیس نے پانچ لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔


    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار،اسلحہ برآمد


    ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہواہے۔ گرفتار ملزم قتل، پولیس مقابلوں، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔