Tag: ایم کیوایم کے امیدوار کی حمایت

  • ایم کیوایم کے امیدوار کی حمایت پر قائد الطاف حسین کا  اظہارِ تشکر

    ایم کیوایم کے امیدوار کی حمایت پر قائد الطاف حسین کا اظہارِ تشکر

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ زہیر عابدی، علامہ علی کرارنقوی اورعلامہ اطہرمشہدی کو فون کرکے این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کی حمایت کرنے پر ان کا اور ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

    الطاف حسین نے کہاکہ علمائے کرام نے آج جس جرات وہمت اورحق پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق پرست امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس پر میں تمام علمائے کرام کا شکرگزار ہوں۔

    اس موقع پر علمائے کرام نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دہشت گردی کے خاتمہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحادوبھائی چارے کیلئے جوکوششیں کی ہیں اس کے ہم سب معترف ہیں اورحق پرستی کی اس جدوجہد میں ساتھ دینا ہمارا فرض ہے ۔

    الطاف حسین نے علمائے کرام کے خیالات اورجذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم اسی طرح متحد ہوکر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر باطل پرست عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔