Tag: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین

  • مہاجروں کوحقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھوں گا، الطاف حسین

    مہاجروں کوحقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھوں گا، الطاف حسین

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مہاجروں کو ان کے جائز حقوق اور جائز مقام دلانے کی جدوجہد آخری سانس تک کرتے رہیں گے ۔

    الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ محترمہ خور شید بیگم کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ مہاجروں کوان کے جائز حقوق دلانے کی جدوجہد آخری سانس تک کرتے رہیں گے، خواہ اس جہدوجہد میں ان پر کتنی ہی اذیتیں کیوں نہ ڈھائی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کے نتیجے میں اگر انکی موت واقع ہوگئی تو یہ انکی سچائی کا ثبوت ہوگی۔

  • فوج رینجرز کے خلاف تقریر،الطاف حسین پر متعدد مقدمات درج

    فوج رینجرز کے خلاف تقریر،الطاف حسین پر متعدد مقدمات درج

    کراچی : پاک فوج اور رینجرز سے متعلق اشتعال انگیز بیانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف سندھ کے مختلف شہرو ں تیس مقدمات درج کرلیے گئے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاک فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر سخت عوامی ردِعمل دیکھنے میں آیا، شہری غداری ، دہشتگردی ،اشتعال انگیزی اور دھمکیاں دینے کے مقدمات درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

    جیکب آباد کے ایئرپورٹ، دوداپور اور سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، حیدرآباد کے فورٹ تھانے، خیرپور، نوشہرو فیروز میں بھی ایف آئی آر کاٹی گئی، ٹنڈوالہیار کےتھانہ اے سیکشن ،دادو، بدین اور میر پور خاص میں بھی الطاف حسین کیخلاف پرچہ کٹ گیا۔

    لاڑکانہ کے مارکیٹ تھانے میں شہری ارسلان برڑو کی مدعیت میں دفعہ ایک سو ترپن اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں شہری شوکت علی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی گئی۔

    گھوٹکی میں ایڈوکیٹ محمد مراد لوند کی مدعیت میں تھانہ میرپور ماتھیلو پر سیکشن ایک سو اکیس،ایک سو تپن اور ایک سو چوبیس کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی۔

  • سینیٹر رحمان ملک کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون

    سینیٹر رحمان ملک کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کےرہنماء سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کو قومی اتفاق رائےاور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو کی اور ملک کے سیاسی حالات سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاتفاق کیا کہ سینیٹ کےالیکشن کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہئیں، کیونکہ ہارس ٹریڈنگ کا عمل قومی سیاست کیلئے کسی طرح بھی مناسب نہیں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو نازک صورتحال اور چیلنجز کا سامنا ہے اور ان حالات میں قومی اتفاق رائے اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

  • حیدرآباد 2عمارتوں کے گرنے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    حیدرآباد 2عمارتوں کے گرنے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    کراچی :حیدر آباد میں دومکانوں کے گرنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    حیدرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سیاسی رہنماوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےعمارتوں کے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے معفرت اور سوگوار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے افسوسناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا اور کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی سندھ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

    سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹر صغیر نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔