Tag: ایم کیوایم

  • الطاف حسین اورگورنرسندھ کی جانب سے امت مسلمہ کو عیدمیلادالنبی ﷺ کی مبارک باد

    الطاف حسین اورگورنرسندھ کی جانب سے امت مسلمہ کو عیدمیلادالنبی ﷺ کی مبارک باد

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورگورنرسندھ نےاپنے خصوصی پیغامات میں امت مسلمہ کو عیدمیلادالنبی ﷺ کی مبارک باد دی ہے، الطاف حسین کہتے ہیں علمائے کرام اس بابرکت موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیں۔

    نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺکے جشن ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺنے تلوارکے بجائے اپنے عمل و کردار حسن اخلاق اورپاکیزہ تعلیمات کے ذریعہ دین اسلام کو پھیلایا ۔

    آپ ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کیاجائے اور تمام مذاہب ومسالک کا احترام کرتے ہوئے سب کے حقوق کا احترام کیاجائے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر عالم اسلام کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا داعی ہے جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا۔

  • الطاف حسین کی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت پرگہرے رنج وغم کا اظہار

    الطاف حسین کی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت پرگہرے رنج وغم کا اظہار

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پاکستان میں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف سرگرم تھے اورانہوں نے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اور دیگرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑ ی جرات و بہادری سے کارروائیاں کیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ چوہدری اسلم کی شہادت سے کراچی پولیس ہی نہیں بلکہ پاکستان ایک انتہائی بہادر ، نڈراور جرات مند افسرسے محروم ہوگیا ہے اوریہ پاکستان کانقصان ہے۔ یہ ایک بڑاسانحہ ہے اورکراچی کے امن پسند باسی اس المناک سانحہ پرافسردہ اوراشکبار ہیں۔

    الطاف حسین نے چوہدری اسلم کی شہادت پر ان کے تمام ساتھیوں،شہید کی بیوہ اورتمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اس المناک سانحہ پر مجھ سمیت کراچی کے تمام شہری آپکے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

    الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ چوہدری اسلم کی شہادت کے المناک سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے اور جوسفاک دہشت گردپولیس وسیکوریٹی فورسز اورپاکستان کے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ان دہشت گردوں کاقلع قمع کیاجائے ۔

  • مہاجرہونےکی بنیاد پرمشرف کی تذلیل کی جارہی ہے، الطاف حسین

    مہاجرہونےکی بنیاد پرمشرف کی تذلیل کی جارہی ہے، الطاف حسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بعض متعصب عناصرکی جانب سے سابق صدر اورسابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ توہین آمیزاورتضحیک آمیزرویہ اختیارکرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے جولوگ بھی پرویزمشرف کی کھلی تذلیل کررہے ہیں وہ صرف مہاجرہونے کی بنیادپر ایساکررہے ہیں ۔

    انہوں نے یہ بات پیرکی شب رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی الطاف حسین نے کہاکہ یہ صرف پرویزمشرف کی تضحیک نہیں بلکہ پورے تین کروڑمہاجروں کی تذلیل کے مترادف ہے اورہم اس تذلیل کاتحریری،زبانی اورجسمانی طورپرہرطرح کاجواب دینے کے لئے تیارہیں۔

     

  • دہشتگردی کےخاتمےکیلیےفیصلہ ناگزیرہے، الطاف حسین

    دہشتگردی کےخاتمےکیلیےفیصلہ ناگزیرہے، الطاف حسین

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا دہشت گرد ملک کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں ۔دہشت گردی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے ۔

    الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل اور تیراہ میں درس مرکز کو بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ملک کے استحکام اور سا لمیت کے لئے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اور فیصلہ کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا حکومت ، مسلح افواج اورمقتدر حلقے و ارباب اختیار دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے اور قومی سلامتی کی خاطر متحد و منظم ہوجائیں۔الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
       

  • روئف صدیقی کا  ڈیوڈ کیمرون اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کےسربراہ کو خط

    روئف صدیقی کا ڈیوڈ کیمرون اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کےسربراہ کو خط

    ایم کیو ایم کے رہنما روئف صدیقی نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون وزیر داخلہ تھیریسا مے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کےسربراہ کو خط لکھا ہے جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منفی پراپیگنڈے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

    اپنے کھلے خط میں روئف صدیقی نے لکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف میڈیا ٹرائل، منفی پروپیگنڈہ اور سازشیں قابلِ مذمت ہیں ، الطاف حسین کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے اور ان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو پہنچنے والی تکلیفوں کے اثرات سےلوگ بے چین ہو رہے ہیں،

    الطاف حسین اور ان کی پارٹی کی جدوجہد اخلاص اور انصاف پرمبنی ہے جبکہ پاکستا ن کے ،روائیتی جاگیردار سیاستدان اپنے برطانو ی نژاد کارکنوں کے ذریعے برطانوی قوانین کا سہارا لے کر الطاف حسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کوئی مقدمہ زیرِ سماعت نہ ہونے کے باجود انہیں ذہنی دباؤ کا شکار کیوں کیا جا رہا ہے، روئف صدیقی نے سوال کیا کہ منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر کہیں اختیارات سے تجاوز تو نہیں کیا جا رہاڈاکٹر عمران فاروق کا لندن میں قتل خود الطاف حسین کا بھی بہت بڑا نقصان تھا۔

     

  • سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر ججز کا شکرگزار ہوں، الطاف حسین

    سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر ججز کا شکرگزار ہوں، الطاف حسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ تاریخی فیصلے پر جج صاحبان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، صدیق راٹھو کا کہنا ہے بغیرمردم شماری کے انتخابات کرانے کا فائدہ نہیں ہوگا، سندھ حکومت نے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے سر جوڑ لئے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے فیصلے پر متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کا شکرگزار ہوں، پاکستان اور خصوصا سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ بیرسٹرفروغ نسیم سمیت تمام وکلا کو مقدمےکی پیروی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں، فیصلہ سن کراللہ کے حضور سر بسجود ہوں۔

    جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور نے کہا کہ دس سال سے زائد ہوگئے، مردم شماری نہیں کرائی گئی، انتخابات کا اصل مقصد مردم شماری کرائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
     

  • معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے،فاروق ستار

    معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے،فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے مسلم لیگ ن سے روابط ضروری ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے انتخابات اکیلے لڑے ہیں اور اس بار بھی تنہا لڑے گی۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپوں سے انتخابی عمل سبوتاژ ہورہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مفاد کے لیے پیپلزپارٹی سے رسمی،غیر رسمی رابطہ رہتا ہے، متنازع قانون اور حلقہ بندیاں عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کرنا چاہیئے، کراچی آپریشن اہداف حاصل نہ کرسکا تو ناکامی سب کی ہوگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ماورائے عدالت قتل نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کے درمیان مسئلےکا حل نکلنا چاہیے، فاروق ستار نے خواہش کی کہ وزیراعلی ان کو ملاقات کے لئے بلائیں جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورحکومت سندھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی۔
     

  • ایم کیوایم کاسندھ میں 3جنوری سےانتخابی مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    ایم کیوایم کاسندھ میں 3جنوری سےانتخابی مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    ایم کیو ایم نے تین جنوری سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، انتخابی مہم کےسلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھرمیں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

    جلسوں سے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین خطاب کریں گے، تین جنوری کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد اور پانچ جنوری کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسےہوں گے، جلسوں میں الطاف حسین بلدیاتی امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان اور ایم کیو ایم کے بلدیاتی منشور کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

  • ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں،خالد مقبول

    ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں،خالد مقبول

    کراچی کے انتخابات میں دھاندلی کا رونا تو سب جماعتیں روتی ہیں لیکن اب تو ایم کیو ایم نے بھی دہائی دینا شروع کر دی ہے ۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابی کاموں میں مصروف کارکنوں کو حراست میں لیا جارہا ہے تو ایسے ماحول میں انتخابی مہم کیسے چلائی جاسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہی حالات رہے تو انتخابات کو کیسے شفاف قرار دیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات انتخابات کے نتائج کو متنازع بنادیں گے۔

  • سندھ ہائیکورٹ، حلقہ بندی سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

    سندھ ہائیکورٹ، حلقہ بندی سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

    سندھ ہائی کورٹ نےبلدیاتی انتخابات میں نئی حد بندی کےمتعلق ایم کیو ایم کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی درخواست میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا تھا، ایم کیو ایم نے موقف اختیارکیا تھا کہ مردم شماری سے قبل نئی حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں، جبکہ صوبائی حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نئی حلقہ بندیاں اورحد بندیاں قانون کے مطابق کی جاتی ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔