Tag: ایم کیوایم

  • ایم کیوایم کا وزیراعظم سے پی پی سے معاہدے پر بطور ضمانتی  کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    ایم کیوایم کا وزیراعظم سے پی پی سے معاہدے پر بطور ضمانتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی : ایم کیوایم کا وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی سے معاہدے پر بطور ضمانتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا اور وفاق کےتحت جاری منصوبوں ، کے فور اور ٹرانسپورٹ کےمسائل حل کرنے کی بھی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے فیصل بیس پر ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی ، ایم کیو ایم کیجانب سے خالد مقبول ،کنورنویدجمیل ، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات کا حصہ تھے ،ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور معاہدے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    دوران ملاقات مین مردم شماری ، انتخابی اصلاحات سمیت دیگرمعاملات پربھی گفتگو ہوئی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں اتحاد ، ورکنگ ریکیشن پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے پی پی معاہدے پر بطورضمانتی وزیراعظم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاق کےتحت جاری منصوبوں ،کےفور ، ٹرانسپورٹ مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔

    وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو شہری سندھ کیلئے ہر وعدے کو پورا کرنے اور وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرادی۔

  • ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

    ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

    کراچی : :ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کےدرمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے ، ایم کیوایم نے 3 ڈی ایم سیزکے ایڈمنسٹریٹرمرضی سے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابطق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی معاملات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔

    ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنما معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔

    ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر لگانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا ، ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے کراچی میں تین ڈی ایم سیز میں اپنے ایڈ منسٹریٹر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو معاملات کے فوری حل کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم کوبلدیاتی اداروں میں حصہ دینےاور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد سے متعلق بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایم کیوایم نے بلدیاتی اداروں میں انتظامی عہدوں کیلئے نئے مطالبات رکھ دیے ، ایم کیوایم نے کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ 3 اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر شپ مانگ لی ہے جبکہ سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر کا بھی مطالبہ کردیا۔

    ذرائع نے کہا کہ جس پر بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو ایم کیوایم کیساتھ ملاقات اور معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

  • تحریک عدم اعتماد:  مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کا باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے پر اتفاق

    تحریک عدم اعتماد: مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کا باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم نے ملک کی‌ حالیہ سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عدم اعتماد پر باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران کی ایم کیو ایم کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

    ملاقات میں پرویز الٰہی ،طارق بشیر چیمہ،مونس الٰہی، سالک حسین ، حسین الٰہی اورکامل علی شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول ، وسیم اختر، امین الحق، عامر خان ، خواجہ اظہار ،جاوید حنیف،کنورنوید، صادق افتخار،کشور زہرہ نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ق لیگ اور ایم کیوایم میں اتفاق ہوا کہ عدم اعتماد پر فیصلہ 1سے2روزمیں کریں گے ، ملاقاتیں جمہوری روایات،آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اہم ہے۔

    اس سے قبل حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم کا اہم پیغام چوہدری پرویزالہی کو پہنچایا۔

    حکومتی وفد نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے ہیں ، پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

  • تحریک عدم اعتماد پرکس کاساتھ دیں ؟ مسلم لیگ ق آج ایم کیوایم اور بی اے پی سے ملاقات کرے گی

    تحریک عدم اعتماد پرکس کاساتھ دیں ؟ مسلم لیگ ق آج ایم کیوایم اور بی اے پی سے ملاقات کرے گی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق آج ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ملاقات کرے گی ، جس میں حکومتی اتحادی مستقبل کا لائحہ عمل وضع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی اہم ملاقاتیں آج ہوں گی ، مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ملاقات کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور ایم کیوایم کے رہنماؤں کی ملاقات آج ایک بجے ہوگی، ق لیگ کی طرف سے پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ ودیگر رہنما ملاقات میں موجود ہوں گے۔

    ملاقات میں ن لیگ، پی پی رہنماؤں سے ملاقات سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور سیاسی صورتحال،تحریک عدم اعتماد پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    ق لیگ ایم کیو ایم سے ملاقات کے بعد 3 بجے بی اے پی رہنماؤں سے ملاقات کرے گی ، ملاقاتوں میں حکومتی اتحادی مستقبل کا لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی، دونوں جماعتوں میں آئندہ انتخابات میں نشستوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) نے قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا جب کہ مسلم لیگ (ن) اتنی زیادہ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ نہیں چاہتی۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان اورن لیگی وفد میں بھی ملاقات ہوئی ، جس میں ن لیگ نے ایم کیوایم پاکستان کے تمام تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • ایم کیوایم کا اندرون سندھ دہشت گردی کیلئے بنایا جانیوالا بڑا نیٹ ورک بےنقاب

    ایم کیوایم کا اندرون سندھ دہشت گردی کیلئے بنایا جانیوالا بڑا نیٹ ورک بےنقاب

    کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایم کیوایم کا اندرون سندھ دہشت گردی کیلئے بنایا جانیوالا بڑانیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 3دہشت گرد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کا اندرون سندھ دہشتگردی کیلئے بنایاجانیوالابڑانیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ، ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ
    حیدرآباد اور کراچی سےتعلق رکھنےوالے3دہشت گرد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار دہشت گردوں سےاسلحہ،ایمونیشن اوردستی بم برآمد ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کارروائی گزشتہ رات وفاقی حساس ادارےکی مددسےلانڈھی ریلوےاسٹیشن کےقریب کی گئی ، دوران انٹیروگیشن ملزمان کےسنسنی خیز انکشافات کئے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم نعیم احمدایم کیوایم حیدرآباد کا سینئرترین کارکن ہے ، ملزم نےبیرون ملک سےاعلیٰ قیادت کےحکم پردہشتگردی کیلئے گروہ تشکیل دیا، نعیم احمدنےعسکری تربیت یافتہ6رکنی گروہ تشکیل دیاتھا، گروپ میں خفیہ ایجنسی راسےعسکری تربیت یافتہ دہشتگردشامل ہیں جبکہ نعیم دہشتگردی،جلاؤگھیراؤ،پولیس اہلکاروں کےقتل،دھماکوں میں جیل جاچکاہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم عمران احمد ایم کیوایم حیدرآبادکا سینئر ترین کارکن ہے، وہ سابق سیکٹرانچارج،زونل ممبر،یوسی چیئرمین رہ چکا ہے، ملزم حیدرآباد میں پرتشددکارروائیوں،جلاؤگھیراؤ،تھانےپرحملے اور پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث ہے اور متعددبارجیل جا چکا ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم علیم الدین کراچی اےپی ایم ایس اوکاسینئرکارکن،راسےعسکری تربیت یافتہ ہے، گرفتارملزم پولیس اہلکاروں کوشہیدکرنے،دیگرمقدمات میں جیل جاچکاہے جبکہ اس کیخلاف اےٹی سی کراچی میں کئی مقدمات زیرسماعت ہیں۔

    ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ساؤتھ افریقہ سےہدایت ملی دہشتگردی کیلئےگروپ اندرون سندھ سےچلایاجائے ، دہشت گردی میں استعمال کیلئے اسلحہ،ایمونیشن،دستی بم کراچی لائےتھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سےبرآمداسلحےمیں کلاشنکوف،2پستول،3دستی بم،کلاشنکوف راؤنڈشامل ہوئے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دےدی گئیں۔

  • ایم کیوایم نے تحریک انصاف  کی وفاق میں ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کردی

    ایم کیوایم نے تحریک انصاف کی وفاق میں ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کردی

    اسلام آباد : ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کردی اور کہا ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کووفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیشکش کی ، وزارت کی پیشکش کابینہ کے سینئر وزیر کی جانب سے کی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سینئروزیر نے کابینہ میں وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سےنام مانگا ، تاہم ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی وزارت کی پیشکش کومستردکردیا ہے۔

    ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے، نہ کراچی والوں کو روزگار مل رہا ہے نہ مسائل حل ہورہےہیں۔

    ایم کیو ایم نے جواب میں کہا ہے کہ کے پی ٹی میں نوکریاں آتی ہیں تو کراچی والوں کیلئےجگہ نہیں ہوتی ، پہلے لوگوں کے مسائل حل ، وعدے پورے ،نوجوانوں کوروزگار دیں، وزارت سےکیاعوام کی خدمت ہوگی، کراچی کےعوام کو کیا جواب دیں گے۔

  • 2008 سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں  کی جوڈیشل انکوائری اور فرانزک آڈٹ کا مطالبہ

    2008 سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی جوڈیشل انکوائری اور فرانزک آڈٹ کا مطالبہ

    کراچی : ایم کیوایم نے 2008 سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی جوڈیشل انکوائری اور فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ وفاق سے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ڈومیسائل بنا کرسرکاری محکموں میں ملازمتیں کے حصول کے معاملے پر رہنما نویدجمیل نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوتادیبی کارروائی کیلئے خط لکھا۔

    خط میں 2008 سےجعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی جوڈیشل انکوائری اور فرانزک آڈٹ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا جعلی ڈومیسائل پرملنےوالی نوکریوں کوختم کیاجائے ۔

    نویدجمیل  کا کہنا تھا کہ سہولت کاری اوراستعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،نیب کوخط لکھاجائے اور درخواستوں کی اسکروٹنی میں مجرمانہ غفلت کرنیوالوں کو سامنےلایاجائے۔

    ایم کیوایم نے نوکریوں کی بندربانٹ،جعلی ڈومیسائل معاملہ وفاق سے اٹھانےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا معاملہ وزیراعظم کےسامنے رکھا جائے گا۔

    ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ جوبھی نوکریاں ہیں وہ سندھ کےقانون کے مطابق دی جائیں، لاکھوں افرادکو نوکریوں سےمحروم کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے،پیپلزپارٹی نےجعلی ڈومیسائل بناکرشہری علاقوں کے افراد کونوکریاں نہیں دیں۔

    کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ پیسے لیکر جعلی ڈومیسائل بنائے گئے، جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر نوکریاں بیچیں گئیں، جمہوریت کےعزت کی خاطر حکومت سندھ ایکشن لیں۔

  • پی ٹی آئی اور ایم کیوایم میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز

    پی ٹی آئی اور ایم کیوایم میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز

    کراچی: شہرقائد کی ترقی کا کریڈٹ کون لے؟ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز ہیں۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے4 اور پی ٹی آئی کے14ارکان قومی اسمبلی ہیں، وفاق کراچی کے ایم این ایز کو 15کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں دے گی، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو تعداد کےاعتبار سے زیادہ فنڈ ملے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے ذریعےخرچ کرنےکامطالبہ کیا ہے، ایم کیوایم کو خدشہ ہے پی ٹی آئی اپنےحلقوں میں ترقیاتی کام کر کےمضبوط ہوجائے گی، کے ایم سی کوخصوصی فنڈز نہ ملےتوایم کیوایم کی ناراضی ختم نہیں ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی

    وفاقی کے بعد پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے بھی کے ایم سی کو براہ راست فنڈز دینے کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی سندھ نے ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے بجائے گورنر کےذریعےخرچ کرنے پر زو دیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم کےدورہ کراچی اور سندھ کیلئےوفاق کےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے،عوام کےمسائل کےحل کیلئےتمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

  • حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی

    حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: حکمران جماعت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان کو وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور دیگر سے ملاقات کی جس میں حکومتی کمیٹی نے متحدہ کے تحفظات اور
    مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جب فنڈز مل جائیں گے اس کے بعدلائحہ عمل بنایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق متحدہ رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اب پیشرفت کا انتظار ہے، پیشرفت ہوگی اس کے بعد ہی آئندہ کا اعلان کیا جائے گا تاہم اب تک کا حتمی فیصلہ یہی ہے کہ استعفیٰ واپس نہیں لیا جارہا اور نہ ہی کابینہ میں واپس شمولیت اختیار کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

  • ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کے لیےعوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، نثار کھوڑو

    ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کے لیےعوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، نثار کھوڑو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کے لیےعوام کو بیوقوف بنا رہی ہے تو یہ غلط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت میں اتحادی سنبھالنے کی اہلیت نہیں ہے، وفاقی حکومت ملک،عوامی مسائل بھی حل کرنے کی اہل نہیں۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو عوام کے سامنے جواب دے ہونا پڑے گا، کیا وہ صرف وزارتوں کے لیے وفاقی حکومت میں ہیں، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    صوبائی مشیرکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے کوئی بھی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی نہ کرے، ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات کے لیے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے تو یہ غلط ہے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ملک بھر کےعوام تبدیلی سے نجات چاہتے ہیں، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پیٹرول، بجلی، گیس سمیت کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہو رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، پیرپگارا

    اس سے قبل مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔