Tag: ایم کیوایم

  • مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں،مصطفیٰ کمال

    مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مہاجرو! میں نے تمہارےراستے سے کانٹے چننے ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیاسی معاملات پرآج مؤقف رکھ رہےہیں ، کراچی میں جو ہورہا تھا اس میں کسی طرح شامل نہیں ہوئے، لیاقت آباد کاجلسہ تصدیق ہےکہ کراچی کےعوام پی ایس پی کیساتھ ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا، 35سال کے رشتے سے وابستہ لوگوں سےعلیحدگی اختیار کی، علیحدگی اختیارکرکے حق کی آواز بلند کی، پی ایس پی تیزی سےابھرنےوالی جماعت ہے۔


    مزید پڑھیں :  سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال


    پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے مہاجر بانی ایم کیوایم یا ایم کیوایم کیساتھ ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، آج مہاجروں کے پاس عزت نفس بحال رکھنے کا آپشن موجود ہے، میں کراچی کے لاپتہ افرادکے لیے رویا تھا، ہم نےکراچی کےرہنے والوں کے حقوق کے لیے دھرنا دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سےلاپتہ افراد کے لیے بات کرتاہوں، میں بندکمروں اورسب کےسامنےان کےلیےہاتھ جوڑتاہوں، مہاجروں نے پی ایس پی کا ساتھ تو پہلے دن سے ہی دے دیا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم مہاجرنہیں ہیں ،ہمیں پہلے دن سے مہاجر ہونے پر فخر ہے ؟ کیامیں دیگرقوموں کے افرادکو اپنے پاس سے بھگادوں؟

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ مہاجرو!میں نےتمہارےراستےسےکانٹے چننےہیں، مختلف قومیں اس دنیامیں ہماری پہچان کے لیے ہیں، ہم صرف امت ہونے کے ناطےسے پہچانے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کےتمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق 462ارب کےکرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کےتمام دھڑوں کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں، ایم کیو ایم والوں سےکہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والےبڑےبڑےجلسےکررہےہیں یہ پیسہ کہاں سےآیا۔

    انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں معدنیات کی بھرمارہے، پی ٹی آئی معدنیات کی اسمگلنگ کررہی ہے، آصف زرداری کوصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستارنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انتخابات کا اعلان


    جس کے بعد  ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

    انہوں نے تمام کارکنان اور اراکین اسمبلی کو سترہ فروری انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ارم عظیم فاروقی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بیان

    ارم عظیم فاروقی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بیان

    امریکہ : ایم کیو ایم کی سابق ایم پی اے ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ’بانی ایم کیوایم کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے ہٹایا گیا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہےکہ میرا استعفیٰ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے میں اب ایم پی اے نہیں ہوں۔

    اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میرا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی ہی منظور کریں گے اور اپنا استعفیٰ خود اسپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کروں گی۔

     

    irumf

    انہوں نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کو میرے استعفیٰ کا علم نہیں ہے ان سب کو چاہیے کہ آپس میں کوآرڈینیشن کریں۔

    اے آروائے نیوز سے دوران گفتگو سوال پر ارم فاروقی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ایم کیو ایم کے بانی کی آواز سنی ہے وہ جانتے ہیں کہ ہیں کہ سوشل میڈیا پر جاری آڈیو پیغام میں آواز بانی ایم کیو ایم کی نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مصطفیٰ عزیز آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہنساؤ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ آڈیوپیغام کےپیچھے ہارنز کی آوازیں آنا لندن میں تو یہ جرم ہے۔ 

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ اگر مہاجروں کے حقوق عزیز ہیں توسارے گروپس ایک ساتھ ہوجائیں۔

  • وفاقی حکومت کی ایم کیوایم پر پابندی لگانے کے لیے تیاری شروع

    وفاقی حکومت کی ایم کیوایم پر پابندی لگانے کے لیے تیاری شروع

    اسلام آباد: ایم کیوایم قائد کی ملک مخالف تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے کے الزام میں ایم کیوایم پر پابندی لگانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کام شروع کردیا۔

    اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کے رکن کئ کی حیثیت سے کام شروع کر دیا ہے اور وہ اس حوالےسے شہادتیں جمع کر رہے ہیں کہ کیا ایم کیو ایم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

    اے آر وائی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں بے کہا کہ شہادتیں موصول ہونے کہ صورت میں سفارشات وزیر اعظم کو بھجوائیں گے جس کی بنیاد پر وزیراعظم ایم کیو ایم پر پابندی کاریفرنس ارسال کریں گے۔

    اٹارنی جنرل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ایم کیوایم کے خلاف اب تک حاصل ہونے والے شواہد کا جائزہ لینا شروع کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی تمام شواہد کا قانونی پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے جس کے بعد ایم کیوایم کے خلاف ریفرنس تیارکرے گی جو وزیراعظم کو بھیجا جائے گا، وزیر اعظم ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے ایم کیوا یم پر پا بندی کیلئے آرٹیکل سترہ ٹو بی کا استعمال کیا جائے گا، ایم کیوایم قائد کی پاکستان کے خلاف حالیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف نعروں پر ملک کے مختلف طبقوں کی جانب سے ایم کیوایم پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

  • پیپلزپارٹی نے قائد ایم کیوایم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

    پیپلزپارٹی نے قائد ایم کیوایم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے قائد ایم کیوایم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تقریر سننے والوں کے خلاف بھی کارروائیکی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی اراکین نے پاکستان مخالف تقریر کرنے پر قائد ایم کیوایم کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جانے والی قرارداد پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے دستخط موجود تھے، قرارداد کے متن کے مطابق ایوان بانی ایم کیوایم کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت کرتا ہے،ایم کیوایم بانی اور ان کی تقریر سننے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے مدد مانگنا شرمناک ہے، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، میڈیا ہاؤسز پر حملے کیلئے اکسانے کی مذمت کرتے ہیں۔

    قرارداد میں ایم کیو ایم قائد کے خلاف آرٹیکل 6 اور 17 بی کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، بعد ازاں قائمہ کمیٹی میں ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

  • سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاترگرانے کا سلسلہ جاری

    سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاترگرانے کا سلسلہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیوایم کے دفاتر گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    MQM offices built on amenity plots to be… by arynews

    سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری املاک پر تعمیر ایم کیو ایم کے دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاون کرتے ہوئے صوبے میں ایم کیو ایم کے تمام غیر قانونی دفاتر پر بلڈوزر چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سرکاری زمین پر قبضہ کرکے یونٹ اور سیکٹر آفس قائم کیا گیا ہے وہ گرا دیا جائے گا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کراچی میں سرکاری زمینوں پر بنائے گئے ایم کیو ایم کے دفاتر گرانے کی کارروائی جاری ہے ملیر ، طارق بن زیاد سوسائٹی، گلشن معمار، موسمیات، بھینس کالونی ، شاہ فیصل ، سکھن، سچل، قائد آباد ، مجید کالونی اور ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر گرادیے۔

    123

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ ملیر میں ایم کیوایم کے 5 دفاتر مسمار کیے گئے ہیں جو زمینوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے اور اس طرح کے مزید غیر قانونی دفاتر کو بھی مسمار کیا جائے گا۔

    124

    ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے ایسے دفاتر بھی زد میں آئیں گے جہاں سے کرمنلز پکڑے گئے ہیں، فلاحی پلاٹس کھیلوں کے میدان اور پارکوں سے بھی متحدہ دفاتر کا صفایا ہو گا۔

    125

    ذرائع کے مطابق غیرقانونی بنائے گئے یونٹ اور سیکٹر آفسز کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاوس میں چوہدری نثار کی موجودگی میں ہوا۔

    واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ سندھ نے غیرقانونی یونٹ کو مسمار کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کیا جس میں مشیرقانون مرتضیٰ وہاب،آئی جی سندھ اوردیگرافسران شرکت کی۔

  • پانی کی قلت کے خلاف دھرنا۔ متحدہ رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    پانی کی قلت کے خلاف دھرنا۔ متحدہ رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پانی بندش کے خلاف تین روز قبل ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے کے خلاف تھانہ سول لائن میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    FIR1

    مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، خوش بخت شجاعت، امین الحق سمیت دیگر اراکینِ رابطہ کمیٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    FIR2

    ایف آئی آر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، ریڈ زون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

     مزید پڑھیں :  سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، متحدہ کا دھرنا ختم

     واضح رہے کہ 5 جون کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے تین رکنی وفد نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کر کے ایک ہفتے میں شہر بھر میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم کیو ایم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت کو پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

  • ایم کیوایم کی چندہ اور فطرہ مہم منتخب نمائندے دیکھیں گے، فاروق ستار

    ایم کیوایم کی چندہ اور فطرہ مہم منتخب نمائندے دیکھیں گے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کےلیے ہم بھی شراکت دارہیں، ایم کیوایم ہمیشہ جبری چندے کے خلاف رہی ہے ۔

    لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ سانحہ پکا قلعہ کی 26ویں برسی کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں زکوٰۃ ، فطرہ منتخب نمائندے ، بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین جمع کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ایم کیو ایم کو فلاحی کاموں سے روکا گیا، ایم کیو ایم کا فلاحی ادارہ وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق ضرور فطرہ، زکوٰۃ جمع کرے گا اور ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کے پاس اتھارٹی لیٹر ہو گا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور یہ گرفتاریاں انہیں فطرہ جمع کرنے سے روکنے کی سازش ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور صرف رضاکارانہ طور پرچندہ، زکوٰۃ، فطرہ وصول کرتی ہے۔

  • ایم کیوایم کا کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان

    ایم کیوایم کا کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف کل بروز بدھ ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایاجائے گا۔

    ایم کیوایم کی جانب سے یوم سوگ کا فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا،ایم کیو ایم کے قائد نے بھی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، رابطہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق یوم سوگ کے دوران کراچی سمیت ملک بھرمیں کاروبازی مراکز، عمارتوں، چوراہوں، بازاروں ، گلیوں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ، سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔

    ملک بھرمیں آفتاب احمد شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی، ایم کیوایم کے زونل اور علاقائی دفاتر میںشہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے تاہم یوم سوگ کے دوران کاروباری، تجارتی ، تعلیمی سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ جاری رہیں گی۔

    رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہاگیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروںکی جانب سے گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے55 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے اور آج ایک اور بے گناہ کارکن کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے جسے عوام کے مصائب ومشکلات کا اچھی طرح ادراک ہے لہٰذا عوام کی مشکلات اورتکالیف کا خیال رکھتے ہوئے ایم کیوایم کی جانب سے آفتاب احمد کی حراست کے دوران ہلاکت کے خلاف ہڑتال کے بجائے یوم سوگ منانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کا خالد شمیم کی ویڈیو پرچوہدری نثار سے سوال

    متحدہ قومی موومنٹ کا خالد شمیم کی ویڈیو پرچوہدری نثار سے سوال

    کراچی : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے داکٹر عمران فاروق قتل کیس میں خالد شمیم کے ویڈیو بیان پر چوہدری نثار سے وضاحت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں خالد شمیم کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد چوہدری نثارعلی خان سے سوال کیا ہے کہ وہ قوم کے سامنے آکر بتائیں کہ جیل سے خالد شمیم کی ویڈیو کیسے بنی؟ ریکارڈ شدہ ویڈیو کیسے اور کس قانون کے تحت باہر آئی؟

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض نادیدہ قوتوں نے ملک کے آئین وقانون کو مذاق بنا کر رلکھ دیا ہے، جس ے ناصرف ملک بلکہ خود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی ہورہی ہے.

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مقدمات جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے سرکاری ایجنسیاں جس قدر گر چکی ہیں اسکی مثال نہیں ملتی، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ قوم کو بتائیں کہ قانوں توڑنے والے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں انہیں سزا دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے اس ویڈیو کو متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف میڈیا ٹرائل کا تسلسل کہا گیا ہے۔

    بعد ازاں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اڈیالہ جیل میں قید ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کے ویڈیو بیان کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔