Tag: ایم کیوایم

  • عمران خان کی طلاق، سیاستدانوں نے کارکنان کو بیان بازی سے روک دیا

    عمران خان کی طلاق، سیاستدانوں نے کارکنان کو بیان بازی سے روک دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی سے روک دیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے سختی سے لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی نہ کریں، وزیراعظم نے ہدایت کی خاندانی معاملات پر کوئی تبصرہ بھی نہ کیا جائے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریہام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے،وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو طلاق کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی لوگ معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں، فرد کی ذاتیات کا احترام کرنا چاہیے اور ایسا کچھ بھی کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہو۔

    تحریک انصاف ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ اس بارے میں کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے اور اس معاملے کو کسی سطح پر زیر بحث نہ لایا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اس معاملے میں کوئی تبصرہ نہ کیا جائے اور اس فیصلے کا احترام کیا جائے۔

    ایم کیوایم کے ڈپٹی کنونیئر ندیم نصرت نے بھی تمام کاکنان اور رہنماوں سے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی نہ کرنے اور خاموشی اختیار کرنے کا حکم دے دیا۔

  • جے یو آئی اور ایم کیوایم، پی ٹی آئی کو اسمبلی سے نکالنے پر ڈٹ گئے

    جے یو آئی اور ایم کیوایم، پی ٹی آئی کو اسمبلی سے نکالنے پر ڈٹ گئے

    اسلام آباد: حکومتی کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم اور جے یوآئی نے پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت کے خاتمے کی تحریک واپس لینے سے انکار کردیا۔

    جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے سے انکار کردیا، حکومتی وفد کی جانب سے ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے رابطہ کیا گیا اور تحریک واپس لینے پر راضی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دونوں جماعتوں نے حکومت کو انکار کردیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی جس معاہدے کی تحت اپنی رکنیت کو محفوظ کر رہی ہے، وہ معاہدہ آئین کے دائرے میں نہیں ہوا۔

      شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے اس معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، جس میں واضح اکثریت نے پی ٹی آئی کے ارکان کی رُکنیت برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔

      ایم کیوایم اور جے یوآئی نے واضح کیا کہ وہ تحریک واپس نہیں لیں گے، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے، ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اورجے یوآئی کے انکار کے بعد حکومت اور پیپلزپارٹی نے ایوان کے اندراس تحریک کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کے الیکٹرک بجلی دوورنہ کراچی سے دفتراٹھا کرلے جاؤ، الطاف حسین

    کے الیکٹرک بجلی دوورنہ کراچی سے دفتراٹھا کرلے جاؤ، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے برآمد اسلحہ لائسنس یافتہ تھا، باورچی کو بھی گرفتار کرکے مطلوب دہشت گرد کہا گیا، ایم کیو ایم بھتہ خور جماعت نہیں۔

    اپنے خطاب میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کےجھوٹےدعوےپرکارروائی نہیں کی گئی، رینجرزغنڈہ گردی کے لئے بنائی گئی ہے یا تحفظ کےلئے؟۔

     الطاف حسین نے کہا کہ خورشید بیگم میموریل ہال سےگرفتارباورچی کومطلوب دہشت گرد بتایا گیا،انہوں نے کہا کہ فوج میں موجودکچھ لوگ ادارےکی بدنامی کاسبب بن رہےہیں۔

     الطا ف حسین نے کہا کہ زکوٰۃ، فطرےجمع کرنےوالےکارکنان پربھتہ خوری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

     الطاف حسین نے کے الیکٹرک سے کہا کہ بجلی دوورنہ کراچی سےدفتراٹھاکرلےجاؤ،جبکہ رابطہ کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خلاف جلد مشترکہ مظاہرے کااعلان کریگی۔

  • ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کامبینہ قاتل شہداد پور سے گرفتار

    ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کامبینہ قاتل شہداد پور سے گرفتار

    کراچی : رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کا قاتل شہداد پور سے گرفتار کرلیا،ایم کیو ایم نے کارکن کے قتل کا الزام رینجرز پر عائد کیا تھا۔

    رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قاتل کو شہداد پور سے گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی ہے جو گیارہ مارچ کو نائن زیرو آپریشن پر پستول لے کر پہنچا تھا۔

     ترجمان کے مطابق آصف علی نے رینجرز کے چھاپے کے بعد لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی اور اسی دوران وقاص شاہ کو گولی مار دی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے ٹی وی پر ویڈیو دیکھ کرفاروق ستار،خالد مقبول سےرابطہ کیاآصف علی سےفاروق ستار ،خالد مقبول نے پریس کانفرنس کاوعدہ کیاتھا پریس کانفرنس نہ ہونے پر آصف علی روپوش ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ نے وقاص شاہ کے قتل کا الزام رینجرز پر عائد کیا تھا۔

  • حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    حق سے محروم کیا تو چھین کر لیں گے، اسفندیار ولی

    چارسدہ: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں حق سے محروم کیا گیا تو حق چھین لیں گے۔

    چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں اُن کا کہنا تھاپنجاب کو مالامال کرنےکیلئے حکومت مجوزہ اقتصادی راہداری کاروٹ تبدیل کررہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں دو سال گزرنے کے باوجودایک بھی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

     انہوں نے کہا کہ  تیس مئی کوبلدیاتی انتخابات میں پولنگ افسران کےدستخط شدہ نتائج کے علاوہ کوئی نتیجہ قبول نہیں کرینگے۔

  • پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، ایم کیوایم کے 3کارکنوں کی شناخت

    پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، ایم کیوایم کے 3کارکنوں کی شناخت

    کراچی :نائن زیرو سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گواہان نے شناخت کرلیا۔

     کراچی کی مقامی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار نعیم عرف گڈو،حبیب الرحمان اور فرحان عرف ملا کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا،  نعیم عرف گڈو اور حبیب الرحمان پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل ذیشان اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج ہے جبکہ فرحان عرف ملا پر کانسٹیبل احسان کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔

    ملزمان کو علیحدہ علیحدہ دو شناختی پریڈ میں گواہان نے شناخت کرلیا۔

    ملزمان کو دیگر دس افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا جس کے درمیان میں گواہ نے ہاتھ سے مقامی عدالت کے جج کے روبرو شناخت کیا اور بتایا کہ یہی وہ ملزمان نے جنھوں نے فائرنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ ملزمان نعیم عرف گڈو اور حبیب الرحمان پر پولیس کانسٹیبل ذیشان اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے کا سامنا ہے۔

     

  • سرکاری نتیجہ، ایم کیوایم کی این اے 246پر ضمنی انتخاب میں کامیابی

    سرکاری نتیجہ، ایم کیوایم کی این اے 246پر ضمنی انتخاب میں کامیابی

    کراچی : کراچی کےحلقہ این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید پچانوے ہزار چھ سوچوالیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    متحدہ قومی مومنٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسوچھیالیس کا دفاع کرنے کی روایت کو برقرار رکھا۔

    ایم کیو ایم نے پھر بازی جیت لے لی، سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کےامیدوار کنور نوید جمیل اپنے حریفوں پر بڑے مارجن سے سبقت لےگئے۔

     ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے ترانوے ہزار ایک سو بائیس ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل سولہ ہزار نو سو بتیس ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم  تیسرے نمبر پر رہے۔

    بیلٹ بکس سے برآمد ہونیوالے ووٹوں نے زندہ لاشیں کہے جانے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو مسترد کردیا۔

    خیبرپختونخوا میں حکمراں پی ٹی آئی اور اس کی حلیف، جماعت اسلامی این اےدوچھیالیس میں ایک دوسرے کے مقابل تھیں لیکن دونوں مل کر بھی اتنےووٹ نہ لے سکیں جتنے ایم کیو ایم کےامیدوار نے حاصل کیے۔

    ایم کیو ایم کے کارکن شاید اس بات پر زیادہ خوش ہیں اورجشن منارہے ہیں۔

  • این اے دوسوچھیالیس میں ایم کیوایم کابھرپورسیاسی قوت کا مظاہرہ

    این اے دوسوچھیالیس میں ایم کیوایم کابھرپورسیاسی قوت کا مظاہرہ

    کراچی: ایم کیو ایم نے لیاقت آباد کراچی میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا، خواتین سمیت بچوں کی جلسے میں شرکت سے ہر سو رنگ بکھر گئے۔

    کریم آباد پل پر منعقدہ ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے،ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کہتے ہیں پی ٹی آئی کراچی کو آزاد نہیں یرغمال بنانےآئی ہے، عوام کا درد رکھنے کے دعویداروں کو کوٹہ سسٹم میں ناانصافی کیوں نظرنہیں آتی۔

    فیصل سبزواری کا کہناتھاکہ کراچی کو والے الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں ،الطاف حسین یا ایم کیوایم نے کیا جرم کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ کہ اسلحے کی فیکٹریاں خیبر پختون خواہ میں ہیں اور یہ لوگ پرائیوٹ جہاز پرکراچی آتے ہیں نائن زیرو سیل کرنے والے طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے ۔

    ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو پی ٹی آئی کس منہ سے کراچی میں سیاست کرے گی، ان کا کہناتھا کہ ہم الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں الطاف حسین کے ساتھ ہما ری محبت کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن حق پرستوں کی فتح ہوگی اورکراچی کے ساتھ اتنی دشمنی اچھی نہیں ۔

    این اے دو سو چھیالیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو حلقے کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے تو وہ اسے حل کیسے کر سکتی ہے۔جماعت اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی سیٹ ہار گئی تو کیا قیادت استعفی دے گی۔

    ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی والوں نے ملک بنایا ہے اور وہی ملک بچائیں گے کراچی کو آزاد کرانے کا دعویٰ کرنے والے نہیں چانے کہ حلقے میں کون کون رہتاہے۔  بہت جلد کراچی میں ہر گھر پر ایم کیو ایم کا جھنڈا لہرائے گا۔ 23 مارچ کو مخالفین منہ کے بل گریں گے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں نمبر دو کے لیئے مقابلہ ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس سے امیدوارکنور نوید جمیل نے کہا کہ کچھ لوگ چند گاڑیاں ساتھ لیکرسمجھتےہیں حلقہ جیت لیں گے،کراچی کےلوگ زندہ لاشیں نہیں،جلسےسےاندازہ لگالیں۔

    ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو ایم کیوایم ایک تازہ دم جماعت کے طور پر سامنے آئے گی جب کہ ہمارے مخالفین کے پاس اب کوئی آسرہ نہیں وہ اس الیکشن سے پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ جو الزامات ایم کیوایم پر لگائے گئے ہیں اس کا جواب عوام 23 اپریل کو دیں گے، اس روز حقیقت کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا، کنورنوید الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور پتنگ بلندیوں پر اڑے گی جس کی عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

  • یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں، فوج نہ بھیجیں، اسفندیار ولی

    کراچی: اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کہتے ہیں سعودی عرب کا دفاع کریں گے، یمن کی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں وہاں فوج نہ بھیجیں۔

     کراچی میں مردان ہاؤس پر اے این پی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ یمن میں پاکستانی فوج کی مداخلت سے بلوچستان میں مزید حالات خراب ہوں گے، یمن میں پاکستانی فوج کو نہ بھیجا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے دیے جائیں، نواز حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا تو مخالف کریں گے ۔

    اسفند یار ولی کاکہنا تھا کہ ہمیں عمران خان نے نہیں بیت اللہ محسود نے کلین بولڈ کیا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت کیلئے میں خود جانے کو تیار ہوں۔

  • صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اسفند یارولی

    اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ  اسفند یارولی کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    سربراہ اےاین پی اسفندیارولی کا کہنا تھا اس وقت صولت مرز اکے بیان کی قانونی حیثیت نہیں ۔تاہم صولت مرزا کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔صولت مرزانےانتہائی اعلیٰ رہنماؤں پرالزامات لگائےہیں۔

    ان الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔شفاف تحقیقات ایم کیوایم سمیت سب کے فائدےمیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا پاکستان کوسعودی عرب اور یمن کی جنگ میں نہیں کودناچاہئے۔

    عمران اورعارف علوی کی ٹیپ سےپتہ چلا کہ دھرنےکےمقاصد کیا تھے۔