Tag: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

  • ایم کیو ایم کےکیمپ پرحملہ،دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

    ایم کیو ایم کےکیمپ پرحملہ،دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں رکنیت سازی کیمپ حملےکی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیموں کےخلاف حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤ ن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر بم سے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے والی جماعت الا حرار او رجنداللہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جماعت الا حرار گروپ ،جند اللہ اور لشکر جھنگوی اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے ارکان اور دفاتر کو نشانہ بنا چکے ہیں، جس میں کارکنوں سمیت بڑی تعدادمیں شہری بھی جاں بحق ہوئےدہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرکےان کا قلع قمع کیا جائے۔

  • عمران فاروق کیس میں افتخار حسین رہا، رابطہ کمیٹی کی قوم کو مبارکباد

    عمران فاروق کیس میں افتخار حسین رہا، رابطہ کمیٹی کی قوم کو مبارکباد

    لندن/کراچی: عمران فاروق کیس کی تفتیش مکمل کرلی گئی لندن پولیس نے افتخارحسین کا نام خارج کر تے ہو ئے ان کو رہا کردیا ہے۔ افتخار حسین کو لندن پولیس نے گزشتہ برس لندن ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر 2010 میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کردیا تھا جس پر لندن پولیس نے تفیش شروع کر تے ہو ئے کچھ افراد کو حراست میں لیا تھا اور مزید کچھ افراد کو انتہائی مطلقب قرار دیتے ہو ئے ان کی تلاش شروع کر دی تھی۔ گرفتار کئے جانے والوں میں ایک افتخار حسین بھی تھے جن کا تعلق ایم کیو یم سے بتایا گیا تھا۔ چوون سالہ افتخار حسین کو اسکارڈ لینڈ یارڈ نے چوبیس جون دوہزار تیرہ کو ہیتھرو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

    گزشتہ روز لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت کرتے ہو ئے افتخار حسین کو رہا کردیا اور کہا کہ ان کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ افتخار حسین ضمانت پر رہا تھے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا تھا کہ افتخار حسین کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں پولیس کو محسن علی سید اور کاشف خان کامران مطلوب ہیں۔

    لندن پولیس کی جانب سے افتخار حسین کی رہائی کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افتخار حسین کا باعزت رہا ہونا حق و سچ کی فتح ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کےارکان نے میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن اور الطاف حسین کے کزن افتخارحسین کوڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں بری کئے جانے پر الطاف حسین ،افتخارحسین سمیت پوری قوم کومبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

  • ایم کیو ایم رہنماؤں کا برطانوی وزیرِاعظم کو خط

    ایم کیو ایم رہنماؤں کا برطانوی وزیرِاعظم کو خط

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے برطانیہ کے وزیرِاعظم و حکام کو خط لکھ  کر الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کودی جانیوالی قتل کی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے علیحدہ علیحدہ خطوط میں انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک لبرل اور روشن خیال جماعت ہے، جو شروع دن سے مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہے،الطاف حسین نے ہمیشہ ہرفورم پرمذہبی انتہا پسندی اور طالبانائزیشن کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ان لبرل اور روشن خیال نظریات کی وجہ سے انتہا پسندعناصر ہمیشہ سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کی قیادت کے خلاف رہے ہیں اور انہیں نقصان پہنچانے کے درپے رہے ہیں۔

    حالیہ دنوں میں ایک بار پھر الطاف حسین اور دیگر رہنماوٴں کو طالبان کی جانب سے کھلی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن سے ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنوں سمیت دنیا بھر میں موجود الطاف حسین کے چاہنے والوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

  • کراچی کونفرت کی آگ میں جھونکاجارہاہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی کونفرت کی آگ میں جھونکاجارہاہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کے کوآرڈنیٹر سلمان کاظمی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نفرت کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ سلمان کاظمی چھوٹا بھائی اور بیٹا تھا، قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی کا جانثار کارکن تھا، ساری زندگی تحریک کیلئے قربانیاں دیں، ظالم دہشتگردوں نے شہید کردیا۔

    حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ مصلحت کے نام پر کراچی میں شیعہ سنی فرقہ وارانہ فساد کرایا جارہا ہے،الطاف حسین کی اتحاد بین الامسلمین اور بین المذاہب کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، دہشتگردوں کو روکنے والا کوئی ہاتھ دکھائی نہیں دیتا ہے۔

    حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، انجینئرز، لائرز اور پروفیسرز کے بعد ان کے خاندانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ ایسی مذموم کاروائیوں کی بھرپورمذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف، وزیرِاعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف بھرپورکاروائی کریں۔

  • کراچی:دستی بم حملہ پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور وزیراعلی سندھ کی مذمت

    کراچی:دستی بم حملہ پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور وزیراعلی سندھ کی مذمت

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی  نے کراچی میں شارع فیصل کے قریب پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع پولیس چوکی پر دستی بم سے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیراعلی نے مجرموں کیخلاف سخت اقدام اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بم حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو موثر طبی امداد دی جائے، قائم علی شاہ نے شہر میں سخت پیٹرولنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک کی نازک ترین سیاسی صورتحال میں کراچی میں دستی بم حملے کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کی واردات کھلی دہشتگردی ہے اور جو عناصر بھی اس میں ملوث ہیں وہ سخت گرفت اور سزا کے مستحق ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے دستی بم حملہ میں شدید زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شارع فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم حملہ میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو حاصل سرپرستی کا عمل بند کرایا جائے۔

  • جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےوزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دے دیاکہتےپرامن احتجاج سب کاحق ہے۔

    رحمان ملک نے وزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دیا کہتے ہیں جمہوری نظام کاتسلسل یاوسط مدتی انتخابات صورتحال کاانحصار وزیراعظم پرہے، اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا طاہرالقادری ہوں یا عمران خان پرامن احتجاج سب کاجمہوری حق ہے ، سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاچودہ اگست قومی وحدت کی علامت ہےکسی کوجشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کادعوت نامہ نہیں ملااس روز حکومت کی اہلیت کاپہلاامتحان ہوگا، رحمان ملک نےکہااس وقت اسلام آباد میں گھٹن کاماحول ہے جونہیں ہوناچاہئے۔

  • کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہےبے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی کاکہنا ہے زیرحراست کارکنوں کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے، بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اورجانبدارانہ کارروائیوں کے باعث کراچی آپریشن کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کوعدالتوں میں پیش کیاجائے اوربے گناہوں کی گرفتاریاں بندکی جائیں۔

  • بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گجرات کے چک بھولا میں چوہدری مصطفی کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے سفاکانہ واقعات پنجاب میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور پنجاب حکومت ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، جس کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    کراچی : غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل انیس ارکان کو بحال کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل کردہ انیس ارکان کو بحال کردیا، معطل ارکان نے غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے معافی نامے بذریعہ فیکس الطاف حسین کو ارسال کئے تھے، جس کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی، پارٹی قائد الطاف حسین نےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    جن ارکان کو معطل کیا گیا تھا ان میں حیدرعباس رضوی، کنورنوید جمیل، ڈاکٹرصغیراحمد،نسرین جلیل،عبدالرشید گوڈیل،یوسف شاہوانی،عادل صدیقی،اشفاق منگی،عادل خان،نثار پنہور،ممتازانور، سیف یار خان ،اسلم آفریدی شامل تھے، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے صبح گیارہ بجے نائن زیروفون کرکےحاضری لی، تو نائٹ شفٹ کے ذمہ داران سورہے تھے، صبح کی شفٹ سے بھی کوئی موجود نہ تھا، جس بنا پراراکین کو معطل کیاگیا۔

  • دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےاندرونی و بیرونی دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، الطاف حسین نے کہا کہ مسلح افواج جواں مردی سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاں کر رہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، الطاف حسین نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس ،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیا بی کیلئے دعابھی کی ہے ۔