Tag: ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی

  • ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کا حیدرآباد میں بجلی کا نظام تباہ ہونے کا شکوہ

    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کا حیدرآباد میں بجلی کا نظام تباہ ہونے کا شکوہ

    ایم کیو ایم کے رکن صلاح الدین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حیدرآباد میں بجلی کا ترسیلی نظام تباہ ہونے کا شکوہ کیا ہے،انھوں نے کہا کہ وہاں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں بجلی کا ترسیلی نظام تباہ ہو چکا ہے، گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، حکومت کے اتحادی ہیں مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔

    صلاح الدین نے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کر ہی ہے، ماضی میں اسمبلیوں کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔

    اسمبلی کے سامنے باغ دستورکی بنیاد رکھی گئی مگر سی ڈی اے نے کام مکمل نہیں کیا، یاد گار دستور میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس پر اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یاد گار دستور اور باغ دستور میں روکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف ایکشن لیں گے۔

    راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، ملوث سی ڈی اے حکام سےجواب طلبی کی جائے گی۔

  • ایم کیوایم کی طاہرہ آصف کے قتل میں گرفتارملزمان شناخت

    ایم کیوایم کی طاہرہ آصف کے قتل میں گرفتارملزمان شناخت

    لاہور: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل میں پہلے سے گرفتار ملزمان عمران اور کامران کو مقتولہ کی بیٹی اور ڈرائیور نے شناخت کرلیا ہے۔

    سی آئی اے پولیس نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل میں دو ملزمان عمران اور کامران کو کچھ عرصہ پہلے گرفتار کیا تھا، جنہیں مقتولہ کی بیٹی اور ڈرائیور نے شناخت کر لیا ہے۔

    ایس پی سی آئی اے عمر ورک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

      رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو آٹھارہ جون کو علامہ اقبال ٹاؤن میں مون مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، وقوعہ کے وقت مقتولہ کی بیٹی بھی ان کے ساتھ کار میں سوار تھیں۔