Tag: ایم کیو ایم رہنما

  • ایم کیو ایم رہنما کا  ملک میں معاشی ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ

    ایم کیو ایم رہنما کا ملک میں معاشی ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی نے ملک میں معاشی ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا صدقات و زکوٰۃ بینک کو سود سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی نے ملک میں معاشی ایمر جنسی ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    رؤف صدیقی نے کہا کہ پورے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر صدقات بینک اور زکوٰۃ بینک قائم کیے جائیں اور صدقات و زکوٰۃ بینک کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے سودسےمستثنیٰ قرار دیا جائے۔

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قیمتوں کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کے لیے کریک ڈاؤن کریں ، غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف وفاقی،صوبائی سطح پر کریک ڈاون کیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بینک 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک ضرورتمندوں کو آسان اقساط پرقرضے فراہم کریں۔

  • میڈیا ہاؤسز حملہ کیس :  جج سے بد تمیزی کرنا ایم کیو ایم رہنما کو مہنگا پڑگیا

    میڈیا ہاؤسز حملہ کیس : جج سے بد تمیزی کرنا ایم کیو ایم رہنما کو مہنگا پڑگیا

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے آر وائی نیوزحملہ کیس میں جرح کے دوران جج سے بد تمیزی پر ایم کیو ایم رہنما گلفرازخٹک کی ضمانت منسوخ کردی ، جس کے بعد پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت2 میں میڈیا ہاؤسز حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے گواہ سے جرح کے دوران جج سے بدتمیزی پر ایم کیوایم رہنما گلفراز خٹک کی ضمانت منسوخ کر دی۔

    ضمانت منسوخی کے بعد جیل پولیس نے ایم کیوایم رہنما گلفرازخٹک کو گرفتارکرلیا ، عدالت نے گلفراز خٹک کوجیل منتقل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    گل فرازخان ایڈووکیٹ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ہیں ، گل فرازمقدمےمیں ملزم اورکیس میں وکیل بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ گلفراز خٹک میڈیا ہاؤس پر حملے،پاکستان مخالف تقریر کرنے میں سہولت کار بننے،اشتعال انگیزی پھیلانے اور بغاوت سمیت کئی اہم مقدمات میں ملزم ہے اورکیس میں وکیل بھی ہیں۔

    گلفراز خٹک ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو قانونی سہولیات فراہم کرنے والے شعبے لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن کی حثیت سے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز کیا اور بعد ازاں ایم کیو ایم کی اعلی ترین کمیٹی رابطہ کمیٹی کے رکن بنے۔

  • گورنر سندھ کا ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل سےٹیلی فونک رابطہ

    گورنر سندھ کا ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل سےٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مطالبات پر جلد عملدرآمد کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں میں معاہدوں پر عملدرآمد کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روزملاقات میں ایم کیو ایم نے پیشرفت نہ ہونے پر تحفظات رکھے تھے، ایم کیو ایم کے تحفظات اور معاملات جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مطالبات پر جلد عملدرآمد کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا، آپ سے کیے گئے معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈز فراہم کرے گی، وزیراعظم نے بھی اتحادیوں سے متعلق پیشرفت پر تفصیلات مانگی ہیں۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما کنور جمیل کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت جلد پیش رفت کرےگی ، ہمیں بھی انتظار ہے، واقعی ایسا ہونے جا رہا ہے تو شہریوں کی کئی سالوں کی محرومی دور ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب باتوں سے آگے نکل کر گرؤانڈ پر کام ہوناچاہیے۔

  • عمران فاروق قتل کیس میں حکم امتناعی جاری

    عمران فاروق قتل کیس میں حکم امتناعی جاری

    اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ سےشواہداکٹھےکرنےکےخلاف عدالتی فیصلہ چیلنج کرنےکی اپیل منظور کرلی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انسدادِدہشت گردی عدالت سے برطانیہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت مانگی تھی جسے خصوصی عدالت نے 30 مئی کو مسترد کردیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20 جون کو ایف آئی اے کو حتمی دلائل طلب کے لیے طلب کررکھا ہے ۔ اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف اٹارنی جنرل انور منصور ذاتی حیثیت سے ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اورانسداد ِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

    اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے روبرو کہا کہ ایف آئی اےنےشواہداکٹھےکرنے کے لیے 2 ماہ مانگےتھے جو نہیں دیے گئے، لہذا30مئی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور شواہد اکھٹے کرنے کا وقت دیا جائے۔

    ہائی کورٹ نے اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے اورفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےمزید کارروائی سے روک دیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو سال قبل وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایف آئی اے کی ایک ٹیم لندن روانہ کی جائے گی جو وہاں پہنچ کر مقد مہ کے 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی، جائے وقوع کا دورہ کرے گی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے حاصل کردہ دیگر شواہد کا بھی جائزہ لے گی۔

    خیال رہے کہ 28 مارچ 2019 کو ایف آئی اے نے ساڑھے تین سال بعد شہادتیں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی ملزمان کا بیان قلم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے نے 2015 میں عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبے میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ قتل کے الزام میں تین ملزمان محسن علی سید، معظم خان، خالد شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ایک اور ملزم کاشف خان کامران کی موت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ہم سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں جیت جائیں گے: علی رضاعابدی

    کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ہم سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں جیت جائیں گے: علی رضاعابدی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں جن حلقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اگر وہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی ہے تو ایم کیو ایم سندھ اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کرلے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علی رضا عابدی کا کہنا تھا دوبارہ گنتی سے سندھ اسمبلی کی جو سیٹیں ہم جیتیں گے وہ تینوں سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چوتھی بڑی پارٹی مسترد شدہ ووٹوں کی ہے، دوسری جانب خواجہ سہیل منصور کا حلقہ آراو نہیں کھول رہا، الیکشن والے دن پی ٹی آئی کیمپ میں رش کم ہمارے پاس زیادہ تھا۔

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم پی پی کے ساتھ چلیں نہ چلیں یہ ہمارا فیصلہ ہے، سیاست میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں، مستقبل میں جو بھی فیصلہ ہو وہ پارٹی قیادت کرے گی۔


    ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان


    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    خیال رہے کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ یا وزارتیں نہیں لے گی، جبکہ ایم کیوایم اے پی سی میں جانے کے بجائے آج پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کرے گی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دو دو اراکین شامل ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔