Tag: ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری

  • ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کا امریکی سفیر رچرڈ اولسن کوخط

    ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کا امریکی سفیر رچرڈ اولسن کوخط

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری نے امریکی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے امریکی سفیر سے عمران خان کے الزامات کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔

    بابر غوری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عمران خان کو الطاف حسین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ،عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کے لیے استعمال کے گیے الفاظ کا نوٹس لیا جائے۔

    بابر غوری نے امریکی سفیر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ عمران خان طالبان کے حمایتی ہیں ،ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

     بابر غوری کا خط میں کہنا ہے کہ کروڑوں چاہنے والوں کے قائد الطاف حسین پر دہشتگردی کے الزامات لگانا زیادتی ہے ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر کو خط لکھ دیا۔

  • ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کا وزیراعظم کو خط

    ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کا وزیراعظم کو خط

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری نے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں ہونیوالی بھرتیوں میں میرٹ کو ترجیح دی جائے۔

    خط میں بابرغوری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سےدی جانیوالی صوبائی ملازمتوں میں قواعد و ضوابط کے کسی اصول پر عملدرآمد نہیں کیاجارہاہے۔ بابر غوری نے وزیر اعظم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن صرف ان امیدواروں کو ترجیح دیتی ہےجنکی سفارش پی پی قیادت کرتی ہے۔

    خط میں کہاگیا ہےکہ وفاقی حکومت بھرتیوں میں میرٹ کو ترجیح دے۔ انہوں نےاپیل کی کہ وزیراعظم وزیراعلی سندھ سے این ایف سی کی مد میں وفاقی حکومت سے پانچ سو ارب روپے وصولی اور اسکی کھپت کاگوشوارہ طلب کریں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کی دیہی آباد ی کو بھی نظر انداز کیاگیا جس کے باعث تھر پارکر میں معصوم انسان قحط سے جاں بحق ہوئے۔