Tag: ایم کیو ایم لندن

  • ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، 60 سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف

    ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، 60 سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف

    کراچی: سندھ پولیس نے شہرِ قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے 60 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    محکمہ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم لندن پر پابندی عائد ہونے کے بعد تینوں ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن میں روپوش تھے جنہیں آج دوپہر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احمر عرف مون، افتخار عرف ملا، محمد کلام ولد عبد العزیز کے ناموں سے ہوئی جنہوں نے قتل کی متعدد وارداتوں کے انکشافات کیے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، 6 افراد کے قتل کا اعتراف

    حراست میں لیے جانے والے تینوں افراد سرکاری محکموں میں ملازمت کرتے ہیں جنہوں نے دورانِ تفتیش 60 سے زائد پولیس افسران، اہلکاروں اور مخالف سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے قتل کا اعتراف کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم احمر انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں بطور ٹیلی فون آپریٹر ملازمت کرتا تھا جس نے 60 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    حراست میں لیا جانے والا دوسرا ملزم افتخار عرف ملا ہے جو منسٹری آف لیبر میں 16 گریڈ کا ملازم اور اسسٹنٹ سپروائزر کے عہدے پر کام کررہا ہے، ملزم نے 16 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ ملزم محمد کلام ولد عبدالعزیز واٹر بورڈ کا ملازم ہے جس نے 12 قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

  • را کے تربیت یافتہ 2 مجرموں کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنا دی

    را کے تربیت یافتہ 2 مجرموں کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنا دی

    کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 2 مجرموں کو سزا سنا دی، دونوں مجرم پڑوسی ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کی عدالت نے دو ایسے مجرموں کو سزا سنا دی جنھوں نے انڈین سیکرٹ ایجنسی را (ریسرچ اینڈ اینالسز وِنگ) سے تربیت حاصل کی تھی۔

    [bs-quote quote=”فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ مجرموں کو سزا رینجرز پراسیکیوشن کے ثبوتوں اور دلائل کی روشنی میں سنائی گئی۔ ترجمان نے کہا ’دونوں مجرم بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں۔‘

    ترجمان رینجرز کے مطابق مجرموں کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں 14 سال قید سنائی گئی، جب کہ غیر قانونی اسلحے کے جرم میں 7 سال قید اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں مجرم فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، فہیم مرچی اور ناصر کھجی نے پڑوسی ملک کی ایجنسی سے تربیت حاصل کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں رینجرز موجود رہے گی، گورنر سندھ


    ترجمان کے مطابق فہیم عرف مرچی متحدہ قومی موومنٹ لندن یونٹ 30 رنچھوڑ لائن کا کارکن تھا، دونوں مجرم 1995 میں سندھ اسمبلی گیٹ پر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔

    رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ فہیم مرچی نے پڑوسی ملک بھارت سے واپسی پر پاکستان میں شر پسندوں کی بھی تربیت کی۔

  • کراچی: پولیس کی کارروائی‘ 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائی‘ 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب ملزمان فیصل عرف کے ٹو اور فاروق شامل ہیں۔

    ایس ایس ملیر شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ فیصل عرف کے ٹو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے اور ملزم کے خلاف ڈکیتی کے متعدد واقعات درج ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 ستمبرکو کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ٹاگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔

    کراچی سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 5 جون کو پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں مشترکہ کارروائی کرکے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا۔

  • کراچی: رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی : شہرقائد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جن میں بلال اور ارشاد شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن سے قبل امن وامان کی صورت حال خراب کرنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ایم کیوایم لندن نے ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تشکیل دی، ملزمان کوایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ نے مالی وسائل دیے۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ٹارگٹ کلرزکوکراچی میں پارٹی کے چند افراد نے اسلحہ دیا، ملزمان کوپی ایس 128میں ٹارگٹ کلنگ کے احکامات ملے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ن لیگ، پی پی اور پی ایس پی کے امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم ملا، گرفتاردونوں ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ عوام مشکو ک سرگرمیوں میں ملوث عناصرکی اطلاع 1101 پردیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر را کا ایجنٹ نکلا، دس سال قید کی سزا

    ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر را کا ایجنٹ نکلا، دس سال قید کی سزا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن پرغیر قانونی طور اسلحہ و بارود رکھنے اور قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر ریاض عرف لکڑ کو پیش کیا گیا جس پر مخالفین کو قتل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ و بارود رکھنے کا الزام تھا، مقدمے کی مکمل سنوائی کے بعد ملزم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر سزا کی مدت میں اضافہ کردیا جائے گا.

    دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم کے خلاف مزید 9 افراد کے قتل کے مقدمات مختلف عدالتوں میں بھی زیرسماعت ہیں، مجرم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں مخالفین جماعتوں سنی تحریک، ایم کیوایم حقیقی اور پیپلز پارٹی کارکنان شامل ہیں.

    پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریاض عرف لکڑ نے 1994 میں بھارت سے دہشت گردی کی تربیت لی اور مخالف سیاسی جماعتوں کے 9 کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا جس پر ایم کیو ایم لندن نے ملزم کو شاباشی دیتے ہوئے کے ایم سی میں ملازمت بھی دلوائی.


     اسی سے متعلق : ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 خطرناک ملزمان گرفتار، رینجرز

    پبلک پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ریاض عرف لکڑ دراصل بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ایجنٹ ہے جسے کراچی سے رینجرز کے عبد اللہ شاہ غازی ونگ نے حراست میں لیا تھا اور ملزم سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا تھا اور دوران تحقیق ملزم نے ہوشربا انکشافات کیے تھے.

    پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش رینجرز کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مخالف کارکنان کو ٹھکانے لگانے کی ہدایات لندن سے دی جاتی تھی اور وہ ایم کیوایم کی جانب سے مختلف موقع پر کی گئی ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ، فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقرار کیا تھا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز سمیت 8 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

    ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز سمیت 8 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے کی گئی چھاپا مار کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 8 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالخلافہ میں قائم امن کو استحکام اور پائیداری بخشنے کے لیے سندھ رینجرز کی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت گزشتہ شب مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق زیرحراست ملزمان میں ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر جنید بھی شامل ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ عید گاہ کے علاقے سے 3 گینگ وار کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو قتل و غارت گری اور منشیات فروشی کے بہت سے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    علاوہ ازیں جمشید کوارٹر اور گڈاپ ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان کو پکڑا گیا ہے جب کہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرزکے مطابق  ٹول پلازہ سے حراست میں لیے گئے ملزم کی نشاندہی پر ٹینکر سے 40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزمان میں سے 7 کو پولیس اور ایک کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا.

  • ایم کیو ایم لندن کے 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 18 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

    ایم کیو ایم لندن کے 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 18 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 4 کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے.

    تفصیلات کے مطابق چھاپا مارک کارروائیاں نارتھ کورنگی انڈسٹریل ایریا، نیو کراچی، سعید آباد اور لیاری میں کی گئی اور حراست میں لیے گئے ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث تھے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم عبد اللہ عرف ٹینکی کا تعلق کالعدم انتہا پسند تنظیم سے ہے اور ملزم بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے جسے مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے.

    ایک اور کارروائی میں کورنگی، نیوکراچی اور سعید آباد سے حسن امام، کاشف حسن، فرحان دانس اور ندیم عرف ٹونی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، گاڑیاں جلانے اور بھتہ خوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ تیسری کارروائی کھو کھراپار اور میمن گوٹھ سے کی گئی جہاں سے راشد عرف سالاری اور سرفرازعرف چپو گرفتار کو کیا گیا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں.

    سندھ رینجرز نے ایک اور کارروائی میں بلدیہ اور نیوکراچی سے بالترتیب ڈکیت شہاب الدین عرف شابو اور ذیشان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جب کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور عوامی کالونی سے حراست میں لیے گئے 2 ملزمان لینڈ گریبنگ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ہیں.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مدینہ کالونی غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہری، ماڈل کالونی، میمن گوٹھ اورعوامی کالونی سے 6 منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا.

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے 18 ملزمان سے 16 کو پولیس جب کہ 2 منشیات فروشوں کو ایف آئی اے اور اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جا سکے.

  • رینجرز، ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان گرفتار

    رینجرز، ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے تین 3 دہشت گردوں سمیت 9 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کرلی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالخلافہ میں قیام امن کے لیے سندھ رینجرز کا جرائم کی بیخ کنی کے لیے کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس حوالے سے تازہ دم کارروائی میں 9 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے 3 کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان کی شناخت عبد العزیزعرف بابے، محمد احسان عرف ملاح اور محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں عوامی کالونی اور بریگیڈ کے علاقوں سے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتارکیا گیا ہے جو ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں اور اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں سے مال و زیور چھیننے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے بری تعداد اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی ہیں جب کہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے.

  • یونٹ اورسیکٹرز کواسلحہ فراہم کرنے والا ایم کیوایم لندن کا کارندہ گرفتار

    یونٹ اورسیکٹرز کواسلحہ فراہم کرنے والا ایم کیوایم لندن کا کارندہ گرفتار

    کراچی : سندھ رینجرز نے یونٹس اور سیکٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والا ایم کیوایم لندن کا کارندہ ممتاز حسین سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ، گولیاں اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ملزمان سے بھاری تعداد اسلحہ، گولیاں اور منشیات ضبط کر لی ہے.

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان میں سے ایک ملزم ممتاز حسین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جسے نیوٹاؤن سے حراست میں لیا گیا ہے جو یونٹ اور سیکٹرز کو اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا.

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان میں عنایت اللہ، طارق اور محمد اکرم شامل متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جنہیں میمن گوٹھ سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں.

    ترجمان رینجرز ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گرد گرفتار

    ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق قیام امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سندھ کا رینجرز کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور تازہ مار چھاپا مار کارروائی میں کراچی کے مختلف کےعلاقوں سے دہشت گردی میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ملزم اکرم عرف گنجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا.

    ترجمان رینجرز نے کہا علاوز ازیں پریڈی کے علاقے سے چوری کی گاڑی کی خرید وفروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ پریڈی کے علاقے سے 2 ڈکیتوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے جرائم سے تفتیشی افسر کو آگاہ کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔