Tag: ایم کیو ایم پاکستان

  • ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کراچی اور حیدرآباد سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں پارٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان، ایم کیو ایم سینیٹرز اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی، جس میں شہری سندھ کے لیے ترقیاتی پیکجز اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خالد مقبول نے اراکین کو خوشخبری دی کہ آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے 25 ارب جب کہ حیدرآباد کے لیے 10 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج آ رہے ہیں۔

    ایم کیو ایم چیئرمین نے کہا کہ وفاق سے ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل سمیت دیگر عوامی منصوبوں پر گفتگو جاری ہے۔ وسائل اور اختیارات کی بندر بانٹ کے باعث مشکلات ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پانی، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی پر اراکین اسمبلی اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اگر احتجاج کی ضرورت پڑے تو اس کا بھی حصہ بنیں اور عوامی نمائندے روزانہ کی بنیاد پر بہادر آباد مرکز پر اپنی موجودگی یقینی بنا کر عوامی مسائل حل کریں۔

    ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اراکین اسمبلی وفاقی شیڈو بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کریں اور عوامی ذمہ داریوں پر توجہ دیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان  کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے  احتجاج

    ایم کیو ایم پاکستان کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کا الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج جاری ہے، جس میں بجلی کے ستائے مظاہرین کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم نے عوامی عدالت لگا لی ، کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاج ہورہا ہے۔

    کارکنان و عوام مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں کے الیکٹرک ہیڈ آفس پہنچ رہے ہیں، بجلی کے ستائے مظاہرین کی کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔

    مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف بینرز اٹھا رکھے ہیں ، احتجاج کے الیکٹرک کی جانب سے بلوں میں بے جا ٹیکسسز ، بلوں میں اضافے ، لوڈشیڈنگ اور ناقص کارکردگی کے خلاف کیا جارہا ہے۔

    احتجاج میں انیس قائم خانی ، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہیں۔

  • پی ڈبلیو ڈی ختم ہونے پر شہری سندھ میں وفاقی منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟ فیصلہ نہیں ہو سکا

    پی ڈبلیو ڈی ختم ہونے پر شہری سندھ میں وفاقی منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟ فیصلہ نہیں ہو سکا

    کراچی: شہری سندھ میں وفاقی منصوبوں کی تکمیل کا راستہ کیا ہوگا؟ ایم کیو ایم ن لیگی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ختم ہونے پر اب شہری سندھ میں وفاقی منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟ فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    وفاق کے ماتحت سندھ میں چلنے والے منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کی فراہمی کے طریقہ کار کے سلسلے میں ایم کیو ایم وفد اور وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ ختم ہونے کے بعد منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بات کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کے ذریعے یا پھر وزارت ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ میں پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ بنانے کی تجویز زیر غور آئی۔

    ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ کسی محکمے کے بند ہونے سے شہری سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں کراچی کے لیے پانی کے اضافی منصوبے پر ایم کیو ایم وفد اور وزیر پلاننگ احسن اقبال کی اگلے ہفتے ملاقات شیڈول ہو گئی ہے۔

    وزارت پلاننگ کی جانب سے اگلی ملاقات میں ایم کیو ایم وفد کو 26 کڑور گیلن اضافی پانی کے کے فور منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

    احسن اقبال کے ساتھ ملاقات میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکجز ایم کیو ایم کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو پورا ہونے جا رہا ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان اور وزیر اعظم کے درمیان اہم ملاقات آج طے

    ایم کیو ایم پاکستان اور وزیر اعظم کے درمیان اہم ملاقات آج طے

    کراچی: ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان آج ایک اہم ملاقات طے ہو گئی ہے۔

    ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں عوام کو آئی پی پیز سے نجات دلانے کے لیے آج وزیر اعظم سے ملاقات طے کی گئی ہے، وفد آج دوپہر 12 بجے وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

    ایم کیو ایم وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال شریک ہوں گے، ایم کیوایم بجلی کے بھاری بلوں اور آئی پی پیز کو غیر پیداواری چارجز کی ادائیگی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بجلی پیداواری کمپنیوں سے معاہدوں پر نظر ثانی اور غیر پیداواری چارجز کو نکالنے کا مطالبہ رکھے گی اور شہری علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈز اور نوجوانوں کے لیے سود سے پاک قرضوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

  • ایم کیوایم نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کنیکٹ کمپلین سینٹر متعارف کرادیا

    ایم کیوایم نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کنیکٹ کمپلین سینٹر متعارف کرادیا

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کنیکٹ کمپلین سینٹر متعارف کرادیا گیا۔

    ایکسپو سینٹر میں ایم کیو ایم پاکستان کا یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کنیکٹ کمپلین سینٹر کا اقدام سامنے آیا ہے، ایم کیوایم پاکستان کا کمپلین سینٹر کنیکٹ 24 گھنٹے عوام کے مسائل کو سننے کیلئے دستیاب ہوگا۔

    عوام کے مسائل حل کرنے لیے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی مدد لی جائے گی اور ان کے ذریعے مسائل حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

    ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ عوام اپنے مسائل و آواز ہم تک پہنچائیں ہم حل کرنے کی کوشش کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان نے یوتھ کے لیے نئے ترانے کا اجرا بھی کردیا ہے۔

    دریں اثنا ایکسپو سینٹر میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ابھی بہت کچھ آگے ہے، مایوسی کو اسی ایکسپوسینٹرمیں دفن کرکے جائیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ معاشرے میں اتناجھوٹ ہے، درست لیڈر کی پہچان کرنا مشکل ہے، کوئی بدکردار ہے تو وہ سب کچھ ہوسکتا ہے لیکن لیڈر نہیں ہوسکتا۔

    رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب ہمیں بل گیٹس پیدا کرنے ہیں، محتاجی اور مایوسی ختم کریں گے، نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے، آئی ٹیک کو فروغ دینا ہے، نوجوانوں کو برسرروزگار بنائیں گے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کا ہرنوجوان ٹام کروز ہے، کوئی چیز ناممکن نہیں، منشیات کےعادی نوجوانوں کو اس عادت سے باہرنکالنا ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں کتنی وزارتیں ملیں گی؟ امین الحق  کا اہم بیان

    ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں کتنی وزارتیں ملیں گی؟ امین الحق کا اہم بیان

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ ن لیگ کیساتھ وزارتوں سےمتعلق ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ایم کیوایم عہدوں کیلئےنہیں عوام کےمسائل کیلئےبات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا
    آئین کےآرٹیکل140اےمیں ترمیم لانا چاہتےہیں، آئین میں ترمیم کیلئےدوتہائی اکثریت ضروری ہے، ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سب سے رابطےکررہےہیں۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکومتوں کومضبوط کرانےکیلئےسب سےرابطےکیےہیں، ن لیگ اورایم کیوایم نے بلدیاتی حکومتوں کو مضبوط کرنامنشورکاحصہ بنایا، مسلم لیگ ن، ق لیگ کیساتھ ہمارے مذاکرات ہوچکےہیں، ہم پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کے پاس جائیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہرچارسال بعدبلدیاتی حکومتوں کےانتخابات کرائےجائیں گے، جیسےصوبوں کو فنڈز ملتے ہیں ایسےبلدیاتی حکومتوں کوبھی فنڈز ملیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم عہدوں کیلئےنہیں عوام کےمسائل کیلئےبات کررہی ہے، آج ایم اویو پردستخط ہوئے تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکوووٹ کیے، اربن ڈیویلپمنٹ کیلئے بھی بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

    وزارتوں کے حوالے سے سوال پر امین الحق نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ وزارتوں سےمتعلق ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے، وزارتوں سےمتعلق آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں گفتگوہوگی۔

  • مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا

    مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا

    مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم نے نہ وزارتیں مانگی اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی پیشکش ہوئی ہے، ملک کے استحکام اور جمہوریت کے لیے ہر سطح پر ساتھ دیں گے۔

    ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزارتوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

    ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقات کی مکمل تفصیلات پر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ملاقات میں واضح کیا گیا کہ گورنر سدھ کامران ٹیسوری کو ہی آگے برقرار رکھنا چاہیے۔

    اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبے میں 5 وزارتیں مانگیں۔ ایم کیو ایم نے آئی ٹی، پورٹ اینڈشپنگ، مواصلات، لیبرمین پاور اور اوورسیز کی وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں شامل کروانے کی خواہاں ہے تاہم پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کی تجویز قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

  • فضائی انتخابی مہم:  کنوینر خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں آج طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے

    فضائی انتخابی مہم: کنوینر خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں آج طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں آج طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے، وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے لیے طیاروں کے زریعے الیکشن مہم کے معاملے پر آج ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے لیے فضائی انتخابی مہم کے لیے طیاروں سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

    خالد مقبول صدیقی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 سے لڑ رہے ہیں، انتخابی مہم کے سلسلے میں خالد مقبول صدیقی کے حلقے میں طیاروں کے ذریعے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

    خالد مقبول صدیقی کی مہم کے لئے اسکائی ونگز ایوی ایشن آج 3 خصوصی پروازیں چلائے گی، اس کے علاوہ نوابشاہ میں بھی طیاروں کے ذریعے ایم کیو ایم امیدوار کے فضا سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

    اس سلسلے میں نجی طیارہ ایم کیو ایم پاکستان کی جھنڈیاں اور انتخابی منشور لیکر روانہ ہوگیا ہے ، نجی طیارہ ایف بی ایریا ،ڈیفنس ،کلفٹن،گلشن اقبال میں ایم کیوایم کی جھنڈیاں پھینکے گا جبکہ نوابشاہ میں بھی طیارےکےذریعے ایم کیو ایم امیدوارکے پمفلٹ فضا سے چھوڑے جائیں گے۔

    فضا سے طیاروں کے ذریعے پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لئے امیدواروں میں مقابلہ میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کے حلقے این اے 240 میں انتخابی مہم کے لیے طیاروں سے پمفلٹ گرائے گئے تھے۔

    اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طیاروں کے ذریعے مہم کے لیے خصوصی پروازوں کی اجازت دے رکھی ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا، حیدرآباد، میرپور خاص اور نواب شاہ کے امیدوار جہاز کا استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے امیدواروں نے جہاز سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے مین ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا ہے۔

    ایم کیوایم انتخابی مہم کیلئے طیارے کی بکنگ کے لئے سی اے اے سے اجازت نامہ جاری کردیا ہے، ایم کیو ایم نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور 4 فروری کیلئے بک کرایا۔

    اسکائی ونگز کی جانب سےڈپٹی کمشنرنواب شاہ کو بھی تحریری خط لکھ دیا گیا ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اور نواب شاہ کے امیدوار جہاز کا استعمال کریں گے۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار آصف علی زرداری بھی عام انتخابات میں حلقہ این اے 207 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 سے قبل بلوچستان اور خیبرپختونخواہ (کے پی) میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا لیکن وقت پر انتخابات کرانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کے لیے نوازشریف کوووٹ دینے کا اعلان کردیا اور کہا ( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    تفصیلات سابق وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے، ہم انہیں ووٹ دیں گے۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ ( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے، کچھ معاملات کو دونوں جماعتیں اپنی قیادت کو بھیجیں گی، ہر صورت سندھ میں کرپشن کو ختم کرنا ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ اچھا فیصلہ ہے، این اے 242 پر فیصلہ شہباز شریف اور خالد مقبول کریں گے، این اے 242 میں مصطفیٰ کمال 2ماہ سے مہم چلا رہے ہیں، سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم(ن) لیگ اتحاد کی خوشخبری ملے گی، ایم کیو ایم (ن) لیگ کی سندھ میں مشترکہ حکومت ہوگی۔

    دوسری جانب رہنما نون لیگ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سےمل کربہترین کمبینیشن کے ساتھ سندھ کے انتخابی میدان میں اتریں گے، آٹھ فروری کے بعد سندھ پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

    رانا مشہود نے کہا کہ فیصلہ کرلیا سندھ میں اب لوٹ مار،کرپشن، جبر اور زیادتی کی سیاست نہیں چلنےدیں گے۔