Tag: ایم کیو ایم پاکستان

  • ضمنی انتخابات:پولنگ کا وقت ختم ہوگیا

    ضمنی انتخابات:پولنگ کا وقت ختم ہوگیا

    کراچی/ پشاور : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    آج قومی قومی اسمبلی  کی ایک اور سندھ اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں پر منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

    کراچی میں ایک مقام پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور نعرے بازی کی تاہم مجموعی طور پر پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی اور کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

    صدر پاکستان اور گورنر سندھ کا ووٹ 

    صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے این اے 247 کے پولنگ اسیٹشن ماڈل اسکول فیز7 میں، اورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے وومن کالج فیز 8 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    ضمنی الیکشن این اے 247: صدر پاکستان کی چھوڑی ہوئی نشست کی دلچسپ تاریخ

    این اے 247 ضمنی الیکشن

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب صدیقی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہوکرعمران خان کو خوشخبری دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد اپنی جگہ لیکن الیکشن میں مقابلہ ہے۔ دوسری جانب مقابلے میں موجود دیگرجماعتوں کے کیمپ اور پولنگ ایجنٹس دونوں ہی نظرنہیں آرہے۔

    پہلی خاتون ووٹر کا ووٹ

    این اے 247 کے ضمنی انتخاب میں پہلی خاتون ووٹرنے ووٹ کاسٹ کرنے والی خاتون ووٹر پی ایس 111 سے تحریک انصاف کے امیدوار شہزاد قریشی کی زوجہ ہیں۔

    تحریک انصاف اورایم کیو ایم کارکنان آمنے سامنے

    کراچی کےعلاقے لکی اسٹار کے قریب پاکستان تحریک انصاف اورایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں جماعتوں کے کارکنان کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی۔

    قومی اسمبلی کی نسشت این اے 247 پرہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی، ایم کیو ایم کے صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصرنظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ میدان میں تھے۔

    سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 پرہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، ایم کیو ایم کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ ، پی ایس پی کے یاسر الدین اور آزاد امیدوار جبران ناصر بھی حصہ لے رہے تھے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 اور پی ایس 111 میں تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 965 ہے۔

    این اے 247 کے لیے 240 پولنگ اسٹیشنز اور پی ایس 111 کے لیے 80 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 247 میں 12 جبکہ پی ایس 111 میں 16 امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 پر صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور پی ایس 111 کی نشست پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دونوں سیٹیں خالی ہوئی تھیں۔

    پی کے 71 خیبرپختونخواہ

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے71 پر ضمنی الیکشن میں گورنر خیبرپختونخواہ کے بھائی ذوالفقار خان سمیت 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    پی کے 71 میں ایک لاکھ 33 ہزار 451 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 836 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 53 ہزار 615 ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 86 ہے جن میں 48 مردوں اور 35 خواتین کے لیے ہیں۔

  • حکومت سے گزارش ہے دعویٰ کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں ،فاروق ستار

    حکومت سے گزارش ہے دعویٰ کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں ،فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت سے گزارش ہے دعویٰ کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں، عمران خان سےاپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کو بہتر بنانا اورتفتیشی عمل میں بہتری کی گنجائش ہے، ،، جو جماعت برسر اقتدار ہے اس کا نام ہی انصاف سے منسلک ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کررہی ہے، لگ رہاقوم کومہنگائی کی دلدل میں ڈالنےکی کوشش ہو رہی ہے، ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے، وہ زندہ رہنے کے قابل ہی نہیں رہا۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا 2بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا،تیسری بھی مایوس کررہی ہے، عمران خان سےاپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 39لاکھ لوگوں کے نام آئے تھے جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا تھا، اب توملک میں جعلی اکاؤنٹس بھی سامنے آرہے ہیں، حکومت سے گزارش ہے دعویٰ کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سٹی کورٹ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے پولیس آئی او کو دس دن کا وقت دیتے ہوئے دونوں کیسسز کی سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی۔

    گزشتہ سماعت پر سولجر بازار میں قائم لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے مقدمے میں فاروق ستار پر فرد جرم عائد کیا تھا ،،فاروق ستار پر نیوٹاون اور سولجر بازار میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

  • فاروق ستارکا انٹراپارٹی الیکشن کا مطالبہ، 23اگست کو ایم کیوایم کومیں نے بچایا

    فاروق ستارکا انٹراپارٹی الیکشن کا مطالبہ، 23اگست کو ایم کیوایم کومیں نے بچایا

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار  نے انٹراپارٹی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا 23اگست کو ایم کیوایم کومیں نے بچایا، ایم کیوایم پاکستان نظریاتی قائم کرنے کےمشن پرنکل چکاہوں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں تبدیلی آنی چاہیے، 13ستمبر کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت سےاستعفیٰ دیا ، کہا تھا ذاتی وجوہات کی بنا پرمستعفی ہو رہا ہوں، اپنے استعفے کے پس پردہ حقائق بیان کرنے جا رہا ہوں‌۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان مشکل صورتحال سے دو چار ہے، ایم کیو ایم کراچی کی سطح پر17 سے 4 قومی اسمبلی نشستوں پرآئی، آئندہ ضمنی اوربلدیاتی الیکشن کے اچھے نتائج کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا پارٹی کودوبارہ جوڑنے کیلئے 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن لانی ہوگی، کارکنوں اور ذمہ داروں کو5 فروری سے پہلے کی پوزیشن دینا ہوگی، میرا مطالبہ یا تجویز کہیں پارٹی جوڑنے کیلئے یہ اقدام ناگزیر ہے۔

    فاروق ستار نے انٹراپارٹی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جس قدر جلد ممکن ہوانٹراپارٹی الیکشن کرائےجائیں اور ذمہ داروں اورکارکنوں کوپارٹی میں پرانی پوزیشن واپس دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس کے بعد بہادر آباد کے ساتھیوں کا جواب آئے گا۔ 23اگست کو ایم کیوایم کومیں نے بچایا، حادثاتی طور پر 23اگست کو پارٹی سربراہی لندن سے میں نے لی، 11فروری کو خالد مقبول اورساتھیوں نے سربراہی مجھ سے لے لی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا 15جون کواختلافات ایک طرف رکھ کربہادرآباد ملنےگیا ، علم تھاکہ یہ الیکشن ایم کیوایم کا الیکشن نہیں ہے، میری تجویز تھی الیکشن سے گریزکرناچاہیے۔ ایک فرد نے مجھےنا قابل تلافی نقصان پہنچایا، اس پرتفصیل سےروشنی ڈالوں گا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک فرد نے مجھےنا قابل تلافی نقصان پہنچایا، اس پرتفصیل سےروشنی ڈالوں گا۔ 9نومبر2017 کی پریس کانفرنس کا بدلا لیا گیا، میرا دل جلا ہوا ہے، آرمی اسٹاف کونوٹس لیناچاہیے ، میرا گناہ یہ تھا کہ پی ایس پی کے پروجیکٹ کو فیل کیا۔

    انھوں نے کہا 7لاکھ کاووٹ بینک آج بھی کراچی میں ایم کیوایم کاقائم ہے، الیکشن کےبعدبھی کارکنان دربدرہیں، میں نے سیاست عزت کیلئے کی ، مالی مفاد کیلئے نہیں۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی عزت کیلئے میدان عمل میں اتراہوں، مجھے نظرانداز کیا گیا کسی معاملے میں مشورہ نہیں کیاگیا، کچھ نشستیں ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بھی گئیں ، جہاں ہارےیا ہرایاگیاوہاں کارکردگی بہترکرتے۔

    انھوں نے کہا رابطہ کمیٹی میں چند افراد ہے جن پر اعتماد نہیں ہے، کچھ افرادکی سوچ کے ساتھ نہیں چل سکتا ، پارٹی میں احتساب کی بات یہ میرا قصور ہے، پنڈورا  باکس نہیں کھولنا چاہتا لیکن چند افراد کو حساب دینا ہوگا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نظریاتی قائم کرنے کےمشن پرنکل چکاہوں، نظریاتی قائم کرنے کیلئے ایک ایک مہاجر کے پاس جاؤں گا ، ساتھیوں کو قائل کروں گا، فریش مینڈیٹ کےعلاوہ بلدیاتی انتخابات کریں، بلدیاتی اکثریت ہم سےلینےکی تیاری کرلی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا جنوبی سندھ صوبےکی تحریک کا بھرپور آغازکیا جائے، اپیل ہے عوام این اے243 پر عامر چشتی کو ووٹ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کانیاطوفان آیاہے، آنے والےدنوں میں ڈالر200روپےکانہ ہوجائے، وزیراعظم عمران خان غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہےہیں ، غریبوں کو دیوارمیں چنوایاجارہا ہے،ایرانی سرکس لگاہواہے۔

    فاروق ستار نے کہا حکومت کی عوام دشمن پالیسی کےخلاف آواز اٹھائیں گے، ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کےحوالےکیاجارہاہے، صدرپاکستان سےاس معاملے پربات ہوئی ہے، ایک سرکس اسلام آبادمیں،دوسراایم کیوایم پاکستان میں لگا ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست اوراس کاانتظام سنبھالنےوالےبھی بہت عزیز ہیں ، ریاستی ادارےپوچھیں کہ آپ کا اشارہ کہاں ہے تو کھل کربتاؤنگا ، ٹریبونل میں پٹیشن بھی دی اس پر مجھ سے بات کی جائے۔

    انھوں  نے مزید کہا کہ کراچی کو50 دن میں کوئی پیکیج نہیں ملا،باقی 50دن گزر جائیں گے، آپ کاخزانہ خالی ہوگا تو دنیا آپ کو آکر اپنا خزانہ کیوں دے گی، خزانہ خالی ہےتوکراچی پیکیج کااعلان کہاں سےہوگا۔

  • حکومت کی 50 دن کی کارکردگی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، عامر خان

    حکومت کی 50 دن کی کارکردگی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، عامر خان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ملک کے حالات نئی حکومت کے آنے سے پہلے ہی خراب تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، عامر خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا تناسب عام انتخابات سے کم ہوتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کو وزارت کا کوئی شوق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کراچی کی 8 نشستیں چھینی گئیں، نتائج کی بنیاد پر چوری کا مینڈیٹ کہنے سے بہتر ہے ہم آگے بڑھیں، جن حلقوں پر تحفظات ہیں پی ٹی آئی سے انہیں کھلوانے کی بات کی ہے، وزیراعظم، گورنر سندھ سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کی بات ہے، ضمنی الیکشن میں امیدوار لانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم حکومت سے باہر جارہے ہیں، 22 اگست سے پہلے اور بعد والی ایم کیو ایم میں فرق ہے۔

    شہباز شریف کی گرفتاری پر عامر خان نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کسی بھی سیاست دان نے کرپشن کی ہے تو ایکشن ہونا چاہئے، کسی شخصیت کی گرفتاری کے معاملے میں سیاست کا تاثر نہیں جانا چاہئے۔

  • لاؤڈ اسپیکر ایکٹ: وسیم اختر اور فاروق ستار سمیت 12 افراد پر فرد جرم عائد

    لاؤڈ اسپیکر ایکٹ: وسیم اختر اور فاروق ستار سمیت 12 افراد پر فرد جرم عائد

    کراچی: عدالت نے میئر کراچی اور فاروق ستار سمیت 12 افراد پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں فاروق ستار کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیس میں فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت 12 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔

    ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے، کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    مقدمے میں نامزد فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر ضمانت پر ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سولجر بازار اور نیو ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں، مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرا دیا جاچکا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 میں پولیس کی اجازت کے بغیر ریلی نکالی اور جلسے کے دوران لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ سولجر بازار اور نیو ٹاؤن میں 2015 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

    ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا عارضی مرکز بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔

    رابطہ کمیٹی کی جانب سے دو صوبائی، دو قومی اسمبلی حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 87 سے خالدہ طیب ایم کیو ایم کی امیدوار ہوں گی۔

    پی ایس 111 سے ڈاکٹر جہانزیب مغل ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے، این اے 243 سے عامر ولی الدین، این اے 247 سے صادق افتخار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے نتائج چیلنج کیے تھے، این اے 241، 245، پی ایس 97، 126 اور 130 کے انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ امید ہے الیکشن ٹریبونل انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گا، تحریک انصاف سے اتحاد الگ چیز ہے مگر انتخابی نتائج پر اعتراضات تھے جو سامنے لائے ہیں۔

    خیال رہے کہ  ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بڑی شدّ و مد کے ساتھ تحریکِ انصاف کے عامر لیاقت کی کام یابی کو چلینج کیا گیاتھا، انھوں نے ٹریبونل سے استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت کی کام یابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

  • فاروق ستار کا این اے 245  کے انتخابی نتائج  چیلنج کرنے کا اعلان

    فاروق ستار کا این اے 245 کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے دو سو پیتنالیس کے انتخابی نتائج کوالیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا فیصلہ آنے تک عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے دو سو پیتنالیس کے انتخابی نتائج کوالیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے ان کی قانونی ٹیم نے 850 صفحات کی درخواست تیارکرلی ہے۔

    درخواست میں عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی جائے گی جبکہ درخواست کے ساتھ بے ضابطگیوں کےشواہدبھی منسلک کیے گئے ہیں۔

    درخواست گزارفاروق ستار نے مؤقف اختیار کیا کہ این اے 245میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد ہیں، صرف این اے245 میں 22ہزار بیلٹ پیپرزغائب ہیں، 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں۔

    فاروق ستار کی جانب سے درخواست میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہرنکال دیاگیا، کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا اور استدعا کی فیصلہ ہونے تک عامرلیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

    کراچی سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا این اے 245 کے نتائج چیلنج کرنے جا رہا ہوں ، میرے پاس شواہد موجود ہیں امید ہے الیکشن ٹربیونل سنے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مشن عوام کی خدمت ہے، عوام ہی ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، جو فیصلہ کریں قبول ہوگا۔

    اس سے پہلے سٹی کورٹ میں لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے سولجر بازار تھانے میں درج مقدمے میں پولیس فائل طلب کرتے ہوئے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی، فاروق ستار کے خلاف تھانہ نیوٹاوٴن اور تھانہ سولجر بازار میں دو مقدمات زیر سماعت ہیں۔

    خیال رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 245 سے  تحریک انصا ف کے عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے فاروق ستار  دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار ملک بھر میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے بعد سے پارٹی میں غیر فعال تھے انہوں نے گزشتہ دنوں اشارہ دیا تھا کہ تحریک انصاف کے کچھ دوستوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

    چند روز قبل  ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنونیئر اور رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم  رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے استعفیٰ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے کسی بھی صورت قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سندھ کے شہری علاقوں‌ سے زیادتی، وزیراعظم کو آگاہ کردیا، خالد مقبول صدیقی

    سندھ کے شہری علاقوں‌ سے زیادتی، وزیراعظم کو آگاہ کردیا، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتی پر بات ہوئی، سندھ کے شہری علاقوں کے لیے پیکیج پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید، وسیم اختر، فیصل سبزواری، فروغ نسیم شامل تھے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان سے لاپتہ افراد سے متعلق قانون سازی پر بات ہوئی، مارٹن کوارٹرز، ایف سی ایریا کے لوگوں کا مقدمہ پیش کیا جبکہ میئر کراچی کی وزیراعظم سے الگ ملاقات ہوئی۔

    ایم کیو ایم کنوینر نے کہا کہ کراچی کو اتنا ہی پیکیج ملنا چاہئے جتنا اس کا حق ہے، کراچی کے لیے 500 ارب  ہیں، 500 ارب کی فوری ضرورت ہے، کراچی کو ہر سال 100 ارب کی ضرورت ہے، کراچی نے اپنی ذمہ داری ہمیشہ نبھائی، اب ریاست بھی ذمہ داری نبھائے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو بات چیت کے لیے بلایا ہے جب آئیں گے تو نظر آجائیں گے، وہ اپنے مستقبل کا خود تعین کریں گے، ہم ان کے منتظر ہوں گے۔

    کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھا، میئر کراچی

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے فور کے لیے وفاق سے پیسے ملنے چاہئیں، وزیر اعظم سے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ آسکتا ہے، عمران خان کو شارٹ اور لانگ ٹرم تجاویز دے دی ہیں۔

    وسیم اختر کے مطابق کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے کہا کراچی کے مسائل پر وزیرخزانہ سے بات کریں کہ کتنا پیسہ دے سکتے ہیں، واٹر کمیشن سے متعلق 9 اسکیموں کا کہا، وزیراعلیٰ نے ایک بھی منظور نہیں کی ہے۔

  • سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نےایم کیوایم کوخیرباد کہہ دیا

    سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نےایم کیوایم کوخیرباد کہہ دیا

    کراچی : سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے حلقہ این اے 243 کے ضمنی انتخاب سے قبل ہی متحدہ قومی موومنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

    سابق رکن قوم اسمبلی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اسے شیئر کیا۔

    علی رضا عابدی نے ٹویٹرپراستعفے کی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ پارٹی چھوڑنے کی وجہ ذاتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی نے این اے 243 پرضمنی انتخاب کے لیے نظرانداز کیے جانے پردل برداشتہ ہوکراستعفیٰ دیا۔

    فیصل سبزواری کپتان کی نشست پرالیکشن لڑیں گے

    یاد رہے کہ تین روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے این اے 243 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں کراچی کے حلقہ این اے 243 کی نشست پرموجودہ وزیراعظم عمران خآن نے کامیابی حاصل کی تھی اور اب اس نشست پر14 اکتوبرکو ضمنی الیکشن ہوگا۔

  • عمران اسماعیل کے گورنر بننے کے بعد سندھ میں شہری علاقوں سے ناروا سلوک میں تبدیلی کی امید ہے، خالد مقبول

    عمران اسماعیل کے گورنر بننے کے بعد سندھ میں شہری علاقوں سے ناروا سلوک میں تبدیلی کی امید ہے، خالد مقبول

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل کے گورنر بننے کے بعد امید ہے کہ سندھ میں شہری علاقوں سے ناروا سلوک میں تبدیلی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریکِ انصاف کی گورنر شپ میں سندھ کے شہری علاقوں سے جاری ناروا میں بہتری آئے گی۔

    دریں اثنا خالد مقبول صدیقی نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بننے پر مبارک باد دی، انھوں نے کہا ’تو قع کرتے ہیں عمران اسماعیل بہ حیثیتِ گورنر کلیدی کردار ادا کریں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کے اختیارات کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے، امید ہے کہ اس معاملے سمیت دیگر امور میں بھی اب پیش رفت ہوگی۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد ملک کی ترقی ہے اور وہ میرٹ پر پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔

    عامر لیاقت کا شکوہ


    دریں اثنا گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تحریکِ انصاف کے اراکین نے ملاقات کی، عشائیے میں پی ٹی آئی اراکین نے شرکت کی تاہم پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت کی عدم شرکت کو دیگر اراکین نے بھی محسوس کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو اس بات کا شکوہ ہے کہ انھیں پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ عشائیے کے سلسلے میں عامر لیاقت سے را بطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر ان کا نمبر بند جا رہا تھا۔