Tag: ایم کیو ایم پاکستان

  • خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء و مساکین میں راشن، نقد رقوم تقسیم

    خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء و مساکین میں راشن، نقد رقوم تقسیم

    کراچی : خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ماہ رمضان کے موقع پر امدادی پروگرام میں غرباء و مساکین میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کے کے ایف کا ایم کیو ایم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بعض جماعتیں سیاست کے لیے خدمت کر رہی ہیں، کے کے ایف کا ایم کیو ایم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلاحی ادارہ بلا امتیاز رنگ و نسل اپنا کام کر رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ماہ رمضان میں غریبوں اور مستحقین میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کرنے کی تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں غرباء، یتیم، مساکین اور مستحقین میں کروڑوں روپے کا امدادی سامان، راشن اور نقد رقوم تقسیم کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے کے ایف کے ٹرسٹی خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاست کی سزا فلاحی ادارے کو نہ دی جائے، کے کے ایف کو کھبی سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کے کے ایف کے حوالے سے جو دور اندیشیاں یا الزامات ہیں ان کو بیٹھ کر دور کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ فلاحی ادارہ خدا کی خوشنودی کے لیے اپناکام کرتا رہے گا، ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ ہی نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ڈاکٹرفاروق ستارکا پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پردکھ کا اظہار

    ڈاکٹرفاروق ستارکا پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پردکھ کا اظہار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت وطن منتقلی کے لیے اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے ڈاکٹرفاروق ستارپاکستانی طالبہ کی موت پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سبیکا شیخ کے لواحقین کی ہرممکن مدد کرے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ امریکی حکومت سبیکا شیخ سمیت تمام معصوموں کی موت کی تحقیقات کرائے، امریکہ میں روز بروز ایسے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

    امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو گرفتارکرلیا گیا۔

    بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس فائرنگ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کارکن پی آئی بی میں ہوں یا بہادرآباد میں‘ پارٹی متحد ہے‘ فیصل سبزواری

    کارکن پی آئی بی میں ہوں یا بہادرآباد میں‘ پارٹی متحد ہے‘ فیصل سبزواری

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تین ماہ رہ گئے جلد معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد ایم کیو پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے بعد ہمیں بات چیت کے لیے بیٹھنا تھا۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کئی چیزوں سے متعلق بات چیت کے لیے بیٹھے تھے، ملاقات میں گزشتہ 3 ماہ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ کارکنان میں جلسے سے پہلے والاجوش و جذبہ ہے، کارکن پی آئی بی میں ہوں یا بہادرآباد میں، پارٹی متحد ہے۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تین ماہ رہ گئے جلد معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، الیکشن سر پر ہیں ہمیں بھرپور تیاری کرنی ہے۔


    لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکا کہنا تھا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج پیپلزپارٹی کو بتائیں گے کہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنے نہ آئیں،عامر خان

    آج پیپلزپارٹی کو بتائیں گے کہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنے نہ آئیں،عامر خان

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کوبتائیں گےکہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنےنہ آئیں،کراچی اورلیاقت آباد کےعوام اتحادثابت کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ٹنکی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ روایت کے مطابق شایان شان ہوگا، کراچی اورلیاقت آباد کےعوام اتحادثابت کردیں گے، آئندہ انتخابات پہلے سے زیادہ نشستیں لیں گے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی کوبتائیں گےکہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنےنہ آئیں، پیپلزپارٹی والے یہ سمجھ کر آئے تھے کہ تقسیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری موضوع گفتگو نہیں ہیں، جلسےمیں آخری خطاب پرحیرانی نہیں ہوگی، ہوسکتا ہے میں خطاب کروں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کیا کارکردگی دکھائی پیپلزپارٹی کو جواب دینا چاہئے، پیپلزپارٹی کی حکومت 10 سال سے ہے کراچی کے لیے کیا کام کئے؟ کراچی اور سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔


    مزید پڑھیں : کل کے جلسے میں دکھائیں گے ایم کیو ایم کتنی مضبوط ہے،عامر خان 


    عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ایم کیو کو مضبوط کرنا ہوگا، مخالفین ایم کیو ایم کو توڑنے اور ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں، الیکشن آتے ہیں ایم کیو ایم کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، الیکشن سے پہلے تاثر دیا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہورہی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا تھا کہ کل کے جلسے میں دکھائیں گے ایم کیو ایم کتنی مضبوط ہے، ایم کیو اییم پاکستان الیکشن میں پتنگ کے نشان پر اونچی اُڑان اڑے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 فروری کو جو صورتحال سامنے آئی وہ تکلیف دہ تھی، پہلے دن سے کوشش تھی فاروق ستار سے بات کریں، ہماری کوشش تھی فاروق ستار آئیں اور پارٹی چلائیں، ان کے آنے سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

    لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی پی نے ٹنکی گراؤنڈمیں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان بہترین جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے لوگوں کو جواب مل جائے گا، ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ جلسے کا مقصد یکجہتی اوراتحاد کوقائم کرنا ہے، انہوں نے کراچی کے طلبہ سے اپیل کی کہ اس تاریخی جلسے میں شرکت کریں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، آج پاکستان کو بچانا بھی ہے اورآگے بڑھانا بھی ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پی پی نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی، پی پی کے جلسے کے بعد بھی وہاں پانی کی ٹنکی آج بھی خالی ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان یپلزپارٹی کو بھرپور جواب دینے کے لیے لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔


  • ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے نہیں ہم سے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے نہیں ہم سے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ پاک سر زمین پارٹی سے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے سے زخموں پر مرہم رکھ دیا جائے گا۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہان کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ جب پیپلز پارٹی مہاجروں ختم کرنے میں لگی ہوئی تھی اس وقت خیال کیوں نہیں آیا، کیا مہاجر آپ کے جلسے کے محتاج ہیں۔

    پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے غلط حلقہ بندیاں ہوئیں اس وقت مہاجر یاد نہیں آئے، کیوں کہ سنہ 2008 سے 2013 تک پی پی پی کے ساتھ ہی حکومت میں رہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شہر کا میئر اور بلدیاتی نمائندے آپ کے ہیں 10 سالوں میں کیا کام کیا، ایم کیو ایم پاکستان نے خود تمام اختیارات پیپلز پارٹی کو سونپے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان تو سنہ 2013 میں بھی سندھ حکومت کا حصّہ تھی 2015 میں انہیں الگ کردیا گیا، اس مدت میں آپ نے کبھی مہاجروں کے لیے پانی و بجلی کے مسئلے پر احتجاج کیا۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے چوروں کے ساتھ مل کر مہاجروں کو لوٹا ہے، مہاجر اب اتنا باشعور ہوگیا ہے کہ آپ کے ناپاک جرائم میں ساتھ نہیں دے گا۔ ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ پاک سر زمین پارٹی سے خطرہ ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 34 برس قبل بھی یہی نعرہ لگایا تھا جاگ مہاجر جاگ آج بھی یہ ہی نعرہ لگایا جارہا ہے۔ مہاجروں کی ایک نسل قبرستانوں میں اور ایک نسل لاپتہ اور بھاگ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ زخم دینے والے آج بھی مہاجروں کو نوچنے میں لگے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان اور پی پی پی کے درمیان رومانس کوئی نئی بات نہیں ہے، ایم کیو ایم پاکستان والے کیا سمجھتے ہیں کہ مہاجروں کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہرمیں پانی صرف مہاجروں کو نہیں بلکہ ہر قومیت کو ملنا چاہئے، اپنی سیاست کیلئےمہاجروں کودوسری کمیونٹی سےلڑانانہیں چاہتا، مہاجروں کو لڑایا تو تنکے کے برابر بھی بھلا نہیں کرپاؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ ن لیگ رابطہ: شہبازشریف کل بہادرآباد کا دورہ کریں گے

    متحدہ ن لیگ رابطہ: شہبازشریف کل بہادرآباد کا دورہ کریں گے

    کراچی : مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے،  شہباز شریف کل ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم کردار نبھانے کیلئے الیکشن کی آمد سے قبل نواز لیگ نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

    اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے بات چیت گی، متحدہ بہادرآباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل دو بجےایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ایم کیوایم پاکستان کے مرکزجائیں گے، ملاقات میں سیاسی صورتحال، نگراں حکومت اورسیاسی ورکنگ ریلیشن شپ پربات چیت ہوگی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے ان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    مزید پڑھیں: دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، شہباز شریف

    علاوہ ازیں دورہ کراچی کے موقع پر پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کام نہ ہونے کی وجوہات ہم جانتے ہیں، آج صرف بھائی چارے کی بات کررہا ہوں، ہم دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، کراچی میں ایک گرین لائن نہیں بلکہ کئی میٹروز چلائیں گے، کراچی میں صاف پانی اور سالڈ ویسٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مجھےبانی ایم کیوایم نہیں بننا اورنہ ہی مجھےممنون حسین بننا ہے‘ فاروق ستار

    مجھےبانی ایم کیوایم نہیں بننا اورنہ ہی مجھےممنون حسین بننا ہے‘ فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں مرجاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، میرا جینا مرنا ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل بہت شدت سے شروع کیا گیا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ارکان کودھمکیاں دے کروفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں، پی ایس پی والے ایک بارپوچھ لیں کیا تنظیم میں آنا چاہتے ہیں، پیغامات پہنچائےجائیں، دھمکیاں بھی دی جائیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں آئندہ ہفتے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس جب تک ملاقات نہیں کریں گے واپس نہیں آؤں گا، چیف جسٹس نےتحفظات دورنہ کیے تو انصاف دینے کا دعویٰ غلط ہے۔

    فاروق ستار نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جواب دیں مڈل کلاس اورمہاجروں کا سیاست میں کردار نہیں ہے؟۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا میں ایک ایک ایم پی اے کو روکنے کے لیے واسطے دوں، آئین میں حقوق کی سیاست کی اجازت نہیں توسیاست نہیں کریں گے، یہ چھینا جھپٹی نہ کریں، ہمیں صاف صاف بتا دیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علاقوں پرقبضے کرنے کی سیاست ہو رہی ہے، شبیرقائم خانی کے پی ایس پی میں جاتے ہی سچ باہرآگیا، بہادرآباد والوں نے کامران ٹیسوری نہیں بلکہ شبیرقائم خانی کو وجہ تنازع قراردیا۔

    ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں کسی ادارے کی ساکھ کومتاثرنہیں کرنا چاہتا، میں جانتا ہوں یہ جی ایچ کیو اور افواج پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔

    ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کومخاطب کررہا ہوں، وزیراعظم کومخاطب نہیں کررہا کیونکہ انہیں اپنی مدت کی زیادہ فکرہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن اس صورت حال میں کیسے کرائیں گے، الیکشن کوابھی سے انجینئرڈ کیا جا رہا ہے، ہم سےآج توکل یہ انیس قائم خانی ، مصطفی کمال کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آپس کے تنازع ہم خود حل کرلیں گے، وفاداریاں تبدیل کرکے کیا یہ کہا جا رہا ہے کہ ہماری سیاست ختم ہوگئی، ہمیں مرکزی دھارے میں رہنے دیں،لاپتہ کارکن بازیاب کرائیں۔

    ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری مدد کرنے کی بجائے ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، ہمیں 2018 میں جگہ دیں کھل کرمقابلہ کرنے دیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مرضی کے خلاف کسی کومجبورنہ کریں سہولت کارکواستعمال نہ کریں، انہوں نے کہا کیا چیدہ چیدہ شخصیات اٹھا کروہ ووٹ لے لیں گے، نہیں لے سکیں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب میرے ایم پی اے بک رہے تھے توروکا کیوں نہیں گیا، کیا اداروں کومعلوم نہیں ہونا چاہیے کون کتنے میں بکا؟۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لوگوں سے فریاد کی ہے، کوئی راستہ دیں، شریف لوگوں کے لیے سیاست بند ہوگی تو چور اچکے سیاست کریں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے بانی ایم کیوایم نہیں بننا اورنہ ہی مجھے ممنون حسین بننا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی بااختیار نہیں، نمائشی سربراہ ہیں، فاروق ستار

    خیال رہے کہ 10 اپریل کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادر آباد والوں کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ کنوینر با اختیار نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    کراچی: کیوایم ایم بہادرآباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فاروق ستارایک ہفتے میں بہادر آباد آکر معاملات سنبھال لیں، اگر سترہ اپریل کے بعد آئے، تو بہ طور کارکن کام کرنا پڑے گا.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادراآباد نے پی آئی والوں کو واپس آنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی. خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر اراکین 5 فروری سے پہلے والی پوزیشن پر عزت و وقار سے پارٹی میں واپس آجائیں.

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی بہادرآباد کو تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے. ایک شخص کی فیس سیونگ کے لیے پوری پارٹی کو داؤ پر لگانا ممکن نہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں، فاروق ستارآئیں اور بہادرآباد آکر کام کریں، ان کے وقارکی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے.

    ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جو بھی پارٹی میں واپس آئے گا، وہ ایک کارکن کی حیثیت سے آئے گا جس کی ذمہ داری کا تعین وقت کی مناسبت سے کیا جائے گا.


    انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے: خواجہ اظہار الحسن


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے: خواجہ اظہار الحسن

    انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے: خواجہ اظہار الحسن

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام اپنے ساتھ برتی جانے والی زیادتی اور ناانصافی کومحسوس کر رہے.

    تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیو ایم کے اندرونی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی برتی جارہی ہے، آئندہ انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پرصرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پارٹی کے کارکن ہیں اور پارٹی ہی کی بات کریں گے، ہمارے ساتھ انصافی ہورہی ہے، ہمارے جن ارکان نے استعفیٰ دیا ہے، ان کا استعفیٰ ہم تک پہنچا کیوں نہیں.

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک دو اراکین پیپلزپارٹی اور پی ایس پی میں بھی گئے، مگر ان کی استعفے ہم تک نہیں‌ پہنچے، البتہ ہماری دعا ہے کہ پارٹی چھوڑ کرجانے والے دوبارہ ایم پی اے بنیں.

    انھوں‌ نے پی آئی بی اور بہادر آباد بحران پر کہا کہ ایک طرف ہم عدالت جارہے ہیں دوسری طرف مذاکرات کررہے ہیں، ہم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یا عدالت کو مانیں یا مذاکرات کرلیں.

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں‌ اپنے حلقے کے ووٹر اور صوبے پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا، ہمارا ووٹر کبھی سعید غنی کو ووٹ نہیں دے گا.

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ فلور کراسنگ کرنے والوں کی پوزیشن واضح کی جائے، جو لوگ فلو کراسنگ کر کے گئے، وہ مراعات چھوڑ دیں.


    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کی پی ایس پی میں شمولیت


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔