Tag: ایم کیو ایم پاکستان

  • نسرین جلیل کے شوہر انتقال کرگئے، رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت

    نسرین جلیل کے شوہر انتقال کرگئے، رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت

    کراچی: ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کے خاوند اور سابق وزیرتعلیم سندھ ایم اے جلیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، اُن کی نماز جناز بعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنونیر و سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء تھے اور ایک بار سابق وزیر تعلیم سندھ بھی رہ چکے تھے۔

    ایم اے جلیل کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گہر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، متحدہ کے عارضی مرکز پی آئی بی سے جاری تعزیبی اعلامیہ میں کہا گیا ہے اس دکھ کی گھڑی ایم کیو ایم اور تمام کارکنان سینیٹر نسرین جلیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    اعلامیے میں مزید کہا کہ ہے کہ مرحوم نے کارکنان، عوام کے لیے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔

    ترجمان ایم کیو ایم نے ایم اے جلیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا کرتے ہوئے اُن کے لیے صبر کے لیے دعا کی ساتھ ہی مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

  • سادہ لباس اہلکار کارکنان کو گرفتار کررہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

    سادہ لباس اہلکار کارکنان کو گرفتار کررہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

    ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی سے جاری اعلامیے میں رابطہ کمیٹی نے غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب ایم کیو ایم ملیر ٹاؤن مولا رام کمپاؤنڈ میں غیر قانونی چھاپہ مار کر یونٹ 94 کے 4 کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

    پڑھیں: ’’ ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں کے وارنٹ جاری ‘‘

    متحدہ پاکستان اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کارکنان خرم، آصف میر، کمال اور افتخار کی رہائش گاہوں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، رابطہ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کی گرفتاریوں میں تیزی آگئی ہے اور مختلف علاقوں میں سادہ لباس اہلکار کارکنان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کررہے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کو گرفتار کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملیر سے گرفتار ہوکر لاپتہ ہونے والے کارکنان کو فوری طور پر بازیاب کروائیں اور محض سیاسی مخالفت کی بناء پر سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے شروع کی جانے والی گرفتاریوں کو بند کروائیں۔

  • کالعدم تنظیمیں کھلے عام جلسے کررہی ہیں، طاہر مشہدی

    کالعدم تنظیمیں کھلے عام جلسے کررہی ہیں، طاہر مشہدی

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی ایکشن پلان کو نان ایکشن پلان بنادیا ہے جس سے لگتا ہے کہ حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کرانا چاہتی، کالعدم تنظیمیں کھلے عام جلسے کررہی ہیں۔

    ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر طاہر مشہدی سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی ایکشن پلان کونان ایکشن پلان بنا کر پسِ پُشت ڈال دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان میں واضح ہدایات کے باوجود نہ تو نیکٹا کوفنڈز اور اسٹاف دیا گیا اور نہ ہی اب تک نفرت انگیز مواد کی کھلےعام تقسیم کو روکا جا سکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اچھی اور بری کالعدم تنظیموں کی اصطلاح سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ مجرموں کو بلا امتیاز جرم کی پاداش میں سزا دیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

    سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ ملک میں کالعدم تنظیمیں کھلےعام جلسےکرتی ہیں اور انتہا پسند تنظیمیں چندہ جمع کرتی ہیں جب کہ سیاسی جماعتیں اپنا جلسہ تک نہیں کر سکتیں۔

    انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں دفاع پاکستان کونسل جیسے نئے ناموں سےکام کر رہی ہیں اور دیگر جماعتیں بھی ہیں جو نام بدل بدل کر کام کر رہی ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں۔

    سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ گھمبیر اور ہمہ جہت ہے اسے مقامی لوگوں کو بااختیار کیے بغیر حل کرنا ناممکن ہے اس لیے مقامی پولیس ، درست مردم شماری اور مینڈیٹ کا احترام کیے بغیر پر امن کراچی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی، محمد زبیر عمر نے کہا کہ میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں، کسی سے مقابلہ کرنے نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد گورنر سندھ سے ملاقات کرنے گورنر ہاؤس پہنچا، فاروق ستار کی سربراہی میں آنے والے وفد میں خواجہ اظہار، عامر خان اور فیصل سبزاوری بھی شامل تھے۔

    گورنر سندھ سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور رہنماؤں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کراچی میں ترقیاتی کاموں کی شکایات کے انبار لگائے اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے حصے کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔

    گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے وفد کی شکایات اور تحفظات سننے کے بعد اُن کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا خواہش مند ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی کیونکہ میری تعیناتی کا مقصد کسی سے مقابلہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہے۔

  • فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد ہے، علی رضا عابدی

    فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد ہے، علی رضا عابدی

    کراچی: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے 23 اگست کو جو فیصلہ کیا اُس کی مکمل حمایت اور تائید کرتا ہوں، اس طرح کے اقدامات کراچی میں مقیم تمام قومیتوں کے مفاد میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر اراکین سے عارضی مرکز میں ملاقات کر کے دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔

    رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے دوران علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’23 اگست کو ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ مہاجروں اور کراچی میں رہنے والی دیگر قومیتوں کے وسیع تر مفاد میں ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ہر شہری اور خاص طور پر مظلوموں کو ڈاکٹر فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے۔

    پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان نےعلی رضا عابدی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

    متحدہ پاکستان کے کنوئیر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنویئر عامر خان اور خالد مقبول صدیقی نے علی رضا عابدی کی واپسی پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے خیالات کو سراہا اور پارٹی کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہی ہے جسے کوئی اور نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری شفاف ہونی چاہیے اور کراچی کی آبادی کی صحیح تعداد سامنے آنی چاہیے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ شفاف مردم شماری ہمارا حق ہے، ایم کیو ایم 8 سالوں سے مسلسل مردم شماری کا مطالبہ کررہی ہے، اگر آبادی کی تعداد میں ردوبدل کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

  • میئر کراچی کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، فیصل سبزواری

    میئر کراچی کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، فیصل سبزواری

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ قتل کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کے خط کا علم تھا، میئر کراچی سمیت پوری قیادت کی سیکیورٹی کے لیے وزیر اعلیٰ اور حکومت سندھ کو کئی بار درخواست دی تاہم سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ قتل کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کے خط کا علم تھا، ہم 23 اگست کی پالیسیوں پر گامزن ہیں اور کسی دھمکی یا دھونس سے نہیں ڈریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میئرکراچی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے تمام رہنماؤں کو سیکیورٹی کے خدشات ہیں، جس کے باعث وزیر اعلیٰ اور حکومت سندھ سے کئی بار سیکیورٹی کی درخواست کرچکے ہیں۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ درخواست کے باوجود حکومت سیکیورٹی دینے کے معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہی، اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اُس کی ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔

    پڑھیں: وسیم اختر کی جان کو ایم کیو ایم لندن سے خطرہ ہے، حساس ادارے 

    ایم کیو ایم کے رہنماء نے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ابھی تک کوئی پلان پیش نہیں کیا جبکہ ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کا مارچ میں سیاسی قوت دکھانے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کا مارچ میں سیاسی قوت دکھانے کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے مارچ میں مزار قائد کے سامنے عوامی طاقت دکھانے کا اعلان کردیا، فاروق ستار کہتے ہیں کہ 23 اگست کی پالیسیوں اور اپنے اتحاد سے ثابت کریں گے کہ ووٹ بینک ایک تھا اور رہے گا۔

    سرجانی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت منعقدہ جنرل ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 23 اگست کا فیصلہ متحدہ پاکستان کے مقصد سے مطابقت رکھتا ہے، عوام کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہی رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے میئر کراچی کو کوئی اختیار نہیں دیا ہوا، وسیم اختر اور اُن کی ٹیم اختیارات نہ ہونے کے باجود شہر کی خدمت میں رات دن محنت میں مصروف عمل ہیں۔

    فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحت مارچ میں مزار قائد کے سامنے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’نمائش پر جلسہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے اور اپنے اتحاد سے ثابت کریں گے کہ ووٹ بینک ایک تھا اور ایک ہی رہے گا‘‘۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ  عوام کا اعتماد مقامی قیادت پر دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور انشاء اللہ2018 کے انتخابات میں 18 نشتیں جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔علاوہ ازیں جلسے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

  • متحدہ لندن کا جلسہ، ایم کیو ایم پاکستان کا خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ

    متحدہ لندن کا جلسہ، ایم کیو ایم پاکستان کا خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اکیس جنوری کو  متحدہ لندن کے ہونے والے جلسے پر غور و خوض کے بعد کھل کر مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی سیاسی صورتحال میں ہونے والی متوقع تبدیلیوں کے پیش نظر پارلیمانی ممبران کا اجلاس طلب کیا، جس میں اراکین سے مشاورت کے بعد قیادت نے 21 جنوری جلسے سے متعلق غور کیا گیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے اکیس جنوری کو ہونے والے متحدہ لندن کے جلسے کی کھل کر مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پڑھیں: ’’ استحکام پاکستان ریلی، بانی ایم کیو ایم بھی خطاب کریں گے، ندیم نصرت ‘‘

    پی آئی بی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام اراکین کو پابند کیا گیا کہ وہ 21 جنوری کے جلسے سے متعلق مکمل خاموشی اختیار کریں اور آپس میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں۔

    یاد رہے متحدہ کے کنونیئر ندیم نصرت اور پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی  نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکیس جنوری کو استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، یہ ریلی عائشہ منزل سے شروع ہوکر مزار قائد (نمائش) پر اختتام پذیر ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ’’ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، فاروق ستار ‘‘

    ندیم نصرت نے اعلان کیا تھاکہ ’’ریلی کے اختتام پر دونوں جماعتوں کے رہنماء خطاب کریں گے جبکہ متحدہ کے بانی بھی ریلی کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کچھ اہم اعلانات بھی کریں گے‘‘۔

  • متحدہ والے نائن زیرو جا نہیں سکتے، وزیر اعلیٰ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سعید غنی

    متحدہ والے نائن زیرو جا نہیں سکتے، وزیر اعلیٰ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ  ایم کیو ایم کے لوگ نائن زیرو جا نہیں سکتے اور اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں، جوش فہمی کی بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو انصاف کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ’’ایم کیو ایم کی قیادت خوش فہمی کا شکار ہے جس کا کوئی علاج نہیں، جو لوگ نائن زیرو تک جا نہیں سکتے وہ صوبے میں اپنا وزیر اعلیٰ لانے کا دعویٰ کررہے ہیں‘‘۔

    پڑھیں: ’’ آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے تیسری بار ملاقات ‘‘

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے  صدر ڈاکٹر عاصم سے اسپتال میں ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی جبکہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے تیسری ملاقات کی اور جلد انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

    مزید پڑھیں: ’’ وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات ‘‘

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پی پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندھ حکومت میئر کراچی کو اختیارات دینے سے خوفزدہ ہے تاہم آئندہ الیکشن میں واضح برتری حاصل کر کے اپنا وزیر اعلیٰ منتخب کروائیں گے اور سندھ کی خدمت بھی کریں گے‘‘۔

  • لندن والے مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں، ایم کیو ایم پاکستان

    لندن والے مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں، ایم کیو ایم پاکستان

    کراچی: متحد ہ قومی موومنٹ (پا کستان ) کے تر جمان نے کہا ہے کہ لندن والے مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے عامر خان کی باتوں کا جواب دے، نشتر پارک کا جلسہ عوامی ریفرنڈم میں تبدیل ہوگیا،ایم کیو ایم کو پہلے بھی کوئی تقسیم نہیں کرسکا اور نہ اب کرنے دیں گے۔

    متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لندن ٹولہ عامر خان سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کررہا ہے جو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، عامر خان نے اپنے خطاب میں حقائق کا آئینہ دکھایا ہے‘‘۔

    ایم کیو ایم کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’’مفاد پرست ٹولے کا برہم ہونا یکجہتی کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کرسکتا، شہیدوں کی قربانیوں پر لندن کے جو لوگ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عامر خان کے بیان کردہ حقائق کا جواب دیں‘‘۔

    پڑھیں: ’’ عامر خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان متحدہ، عوام کی خاطر خاموش ہوں، بابر غوری ‘‘

    متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ایم کیوایم پاکستان کا ہررہنما قوم کو متحد کرنے میں مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور انہوں نے بھروسہ کرتے ہوئے کل کے جلسے کو ریفرنڈم ثابت کردیا۔ کراچی کے غیورعوام پاکستان کے ساتھ ہیں لہذا انہیں اکسانے اور منتشر کرنےسے گریز کیا جائے‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ لندن ٹولے نے شہدا کے لہو کا سودا کیا، عامر خان ‘‘

    رابطہ کمیٹی پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ ’’جلسے میں شرکت کرنے والے لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہے اور اراکین اسمبلی کی تضحیک بھی کروائی جارہی ہے، ایسے عمل میں ملوث لوگ قوم کو منتشر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم کل عوام نے ایسے تمام عناصر کو کرارا جواب دے دیا جس پر لندن کے لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے‘‘۔