کراچی : ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا، علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات پر مستعفی ہورہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ایس پی اتحاد توصرف ایک دن ہی چل سکا لیکن اس اتحاد کے شدید ناقد علی رضا عابدی نے اپنی نشست چھوڑ دی، ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی نے اپنی نشست سےاستعفیٰ دیدیا۔
علی رضاعابدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعفےکی کاپی جاری کردی، جس میں علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات پر مستعفی ہورہا ہوں لیکن سب ہی واقف ہیں کہ معاملہ اتنا سادہ خوشبو نہیں۔
For the attention of Honourable Speaker National Assembly Janab .@AyazSadiq122 Sb. pic.twitter.com/euCXQlWPbB
— Syed Ali Raza Abidi (@abidifactor) November 13, 2017
جس کے بعد ایم کیوایم کےایم این اےعلی رضاعابدی نے استعفیٰ اسپیکرکوبھجوادیا۔
مزید پڑھیں : ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفیٰ
اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنی جماعت اور پاک سرزمین پارٹی کے ضم ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ مقدس سرزمین سے ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
Ladies n Gentlemen from the Holy land of Karbala, I announce to quit MQMP n resign from NA251 as this is not what I believed in n stood for.
— Syed Ali Raza Abidi (@abidifactor) November 8, 2017
علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ان حالات میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا چنانچہ ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
علی رضا عابدی اس سے پہلے متحدہ پاکستان کے ناقد سمجھے جاتے ہیں اب جبکہ وہ استعفی دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کےعلی رضا عابدی حلقہ این اے دوسواکیاون سے منتخب ہوئے تھے۔