Tag: ایم کیو ایم کے رہنما

  • کیا شاہد خاقان عباسی ایم کیو ایم میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

    کیا شاہد خاقان عباسی ایم کیو ایم میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے کو دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی۔

    رؤف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے کو دعوت دی ہے، یہ مڈل کلاس کی واحد جماعت ہے ، میں نے اُنہیں سچے جذبات کے ساتھ دعوت دی ہے ، اُنہوں نے اچھے طریقے سے سنا ، فیصلہ وہ خود کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پیچھے ہزاروں شہدا کا لہو شامل ہے، ایسے کسی دوسری جگہ نہیں جا سکتے،یہ آسان جدوجہدتو ہے نہیں، مجھے آفر ہوئی مقدمات ختم ہو جائیں گے آپ باہر جاکر بیٹھ جائیں۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ چند سو خاندان اسمبلیوں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، یہاں اشرافیہ کیلیے معافی ہے مگر ایم کیوایم کیلیے نہیں، گزشتہ 8سال سے یہ مقدمہ فیس کر رہے ہیں، ہمیں عدالت سے ریلیف نہیں انصاف چاہیے۔

    رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمارےخلاف جھوٹے،تضحیک آمیز،بےبنیادمقدمات بنائےگئے

  • ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہے، حکومت نہیں، خواجہ اظہار الحسن

    ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہے، حکومت نہیں، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہےحکومت نہیں ،بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا،حکومت نہیں گرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام با خبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مایوس نہیں ہے، ایک وزارت ملی تھی وہ واپس کردی، فروغ نسیم ہمارے سینیٹر ہیں،ان سے کوئی مطالبہ نہیں۔

    خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اب کابینہ سے باہر ہے،وزارت چھوڑی ہےحکومت نہیں، بلاول صاحب کی خواہش حکومت گرانا تھا،حکومت نہیں گرائیں گے، پہلے بھی کہہ چکے حکومت نہیں گرائیں گے نہ ارادہ ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت کے ساتھ موجود ہیں، ایم کیو ایم حکومت گرانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے، ہمارے پاس ایک ہی وزارت تھی، پی ٹی آئی نے دوسری وزارت کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں: خالد مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان، ایم کیوایم حکومت کا حصہ رہے گی

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت سے تعاون مسلسل جاری رکھے گی اور حکومت کا حصہ بھی ہوگی، اس کا کراچی کے شہریوں پر اچھا تاثر ہوگا، بہت سارے تحفظات کے باوجود ہم نے اسے بھی قبول کیا، ہم نے وزارتوں کیلئے کچھ نام دیے تھے جس میں میرا نام شامل نہیں تھا، نئی حکومت تھی اس وقت جمہوریت کے ساتھ تعاون کیا۔

    بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان نے ایک اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

    خیال رہے دسمبر 2019 میں ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حکومت گرانے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا تھا  کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کی خاطر کیا، وفاقی حکومت سے اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں ہے۔