Tag: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین

  • الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ 20 اگست تک الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    وارنٹ کرنل طاہر دھمکی کیس میں جاری کئے گئے، الطاف حسین کیخلاف سول لائن تھانےمیں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

    یاد رہے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا تھا ، جس کی سربراہی کرنل طاہر کررہے تھے، چھاپے میں 100سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کرنل طاہر کو دھمکی دی تھی۔

  • این سے 246: 23تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی،الطاف حسین

    این سے 246: 23تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حلقہ دو سو چھالیس میں مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی، نوجوان سوشل میڈیا پر فعال ہو جائیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان این اے دوسو چھالیس کےانتخاب سے متعلق تیاریاں مکمل کرلیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تئیس تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہونے جارہی ہے۔

    الطاف حسین نے پارٹی نوجوانان کو تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر فعال ہوجائیں جبکہ خواتین کو ہدایت کی این اے دو سو چھالیس کے ضمنی انتخاب میں خواتین پہلے ووٹ ڈالیں۔

  • نائن زیرو پر چھاپہ ،آپریشن متحدہ کوختم کرنے کی سازش تھی، الطاف حسین

    نائن زیرو پر چھاپہ ،آپریشن متحدہ کوختم کرنے کی سازش تھی، الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےگزشتہ رات نائن زیرو پر کارکنوں سےخطاب میں کہا کہ ایم کیوایم مرکزپر چھاپہ اور آپریشن، متحدہ کوختم کرنےکی سازش ہے۔

    الطاف حسین کے خطاب کے دوران فوجی جرنیلوں کے خلاف عمران خان کےبیان کی وڈیوبھی دکھائی گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے رات گئے اہم خطاب میں اپنے کارکنوں کے سامنے مائنس الطاف حسین فارمولارکھا، جسے سب نے فلگ شگاف نعرے لگا کر مسترد کردیا، مطلوب افراد کو باہر سے لایا گیا تھا لیکن ان کی گرفتاری نائن زیرو سے دکھائی گئی۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا خواب قیامت تک پورا نہ ہوگا،الطاف حسین ایم کیوایم مرکزپرچھاپہ اور آپریشن کا مقصد متحدہ کو ختم کرنےکی سازش ہے، آپریشن میں ایم کیوایم کے کارکنان کو چن چن کر مارا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے زندہ نہیں بچے، قسم ہے ایم کیو ایم نے نہیں مارا اگر کسی کا دماغ گھوم جائے اور وہ انہیں گھما دے تو ہمارا کیا قصور۔

    الطاف حسین نے کہا کہ فوجی جرنیلوں کی شان میں عمران خان نے گستاخی کی۔

      انھوں نے گلوبٹ پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف کو بھی تنقید بنا ڈالا، گلو بٹ نے پولیس کی نگرانی میں ماڈل ٹاون پر حملہ کیا گلوبٹ مسلم لیگ کا نامی گرامی رکن مانا جاتا ہے تو گلو بٹ کی گرفتاری کیلئے نوازشریف کے گھر پر چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کہ بین الاقوامی اورجغرافیائی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے پاکستان کو یمن سعودی جنگ میں نہیں کودنا چاہئے

    نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا کہنا ہے ان کی آصف زرداری سے تفصیلی بات چیت ہو ئی ہے اورمیں نے اپنا عندیہ ان کو دے دیا ہے میری سوچ کے مطابق یمن اورسعودی عرب کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے طے کیا جانا چا ہئے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ شدید ہوجائے تو بھی پاکستان کو اس جنگ میں نہیں کودنا چاہئے،  پاکستان کو اپنے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا اور اس جنگ سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہوگا۔

  • ایم کیوا یم کا اے آروائی نیوز کا بائیکاٹ ختم کرنے اعلان

    ایم کیوا یم کا اے آروائی نیوز کا بائیکاٹ ختم کرنے اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اے آر وائی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج ہونے والے تمام مظاہرے منسوخ کردیئے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی اینکر پرسن یا ٹی وی چینل سے ذاتی اختلاف نہیں رکھتے ، اینکر پرسنز آداب صحافت کا خیال رکھتے ہوئے شائستہ الفاظ کا استعمال کریں، الطاف حسین کی ہدایت پر رات دیر گئے تک ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری رہا۔

    جس کے بعد رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق اے آر وائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

    الطاف حسین کی توثیق کے بعد رابطہ کمیٹی نے پاکستان بھر کے پریس کلبوں کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی منسوخی کا بھی اعلان کیا ہے ۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی اینکر پرسن یاٹی وی چینل سے ذاتی اختلاف نہیں رکھتے اورساتھ ساتھ اینکر پرسنز سے بھی دردمندانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں آداب صحافت کا خیال رکھتے ہوئے شائستہ الفاظ کا استعمال کریں، کسی بھی جماعت یا رہنماء کی کردار کشی نہ کریں، غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کریں اور غیر جانبدارنہ حمایت یا تنقید کا عمل صحافتی اصولوں کے مطابق کریں۔