Tag: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو

  • عبید کے ٹو، نادر شاہ، فیصل موٹا کو 2 مئی تک جیل بھیج دیا گیا

    عبید کے ٹو، نادر شاہ، فیصل موٹا کو 2 مئی تک جیل بھیج دیا گیا

    کراچی:  انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو، نادر شاہ اور فیصل محمود عرف موٹا کو دو مئی تک عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑیوں میں لایا گیا، تینوں ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ، ناجائز اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں۔

    نائن زیرو سے گرفتار تینوں ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزمان کے خلاف حتمی چالان کی تیاری کے لئے مزید کچھ مانگتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    ملزم فیصل محمود عرف موٹا کو نجی ٹی وی کے صحافی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے ۔

    ملزم کو دوسری بار عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

  • کراچی:  عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کر لیا

    کراچی: عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کر لیا

    کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کو دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں گواہان نے شناخت کرلیا جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے  والے ملزم رحمان بھولا کے ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    نائن زیرو سے گرفتار عبید عرف کے ٹو کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں فیڈرل بی ایریا تھانے کی پولیس نے پیش کیا، جوڈیشنل مجسٹریٹ سینٹرل کی روبرو شناختی پریڈ ہوئی، جس میں پندرہ ڈمی افراد کے درمیان عبید کے ٹو کو کھڑا کیا گیا، جس میں دونوں گواہان نے ملزم کو شناخت کیا اور کہا کہ یہی وہ ملزم ہے جس نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کیا۔

    اس سے قبل عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز کے قتل میں گواہ نے شناخت کیا تھا۔

    ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سال دو ہزار پانچ میں اے ایس آئی شہباز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سال دو ہزار میں پولیس اہلکار عامر مختار کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے ملزم نو اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر گلبرگ تھانے کی تحویل میں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پیشی پر یوسف پلازہ کے اہلکار کامل مرتضی کے قتل میں شناخت کرنے والا پہچان کے بعد اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب مقامی عدالت نے کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار عبدالرحمان عرف بھولے کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی۔ ملزم پر الزام ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈکیتی پر مزاحمت پرشہری کو قتل کر دیا تھا۔

    سندھ پولیس نے یہ دعوی کیا تھا کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور سانحہ بلدیہ میں مرکزی کردار ہے۔

  • ایم کیوایم خود سب کا میڈیا ٹرائل کرتی ہے، مبشرلقمان

    ایم کیوایم خود سب کا میڈیا ٹرائل کرتی ہے، مبشرلقمان

    کراچی: سینئراینکرمبشرلقمان کہتےہیں کھراسچ میں دکھائی گئی نائن زیرو کی ویڈیوکی تردید نہیں کی گئی۔

    نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے پر ایم کیو ایم سیخ پاہے،متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے اے آر وائی نیوز کیخلاف عدالت جانے کی دھمکی دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کےسینئر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کھراسچ میں دکھائی گئی نائن زیرو کی فوٹیج کی تردید نہیں کی گئی،ایم کیوایم خود سب کامیڈیا ٹرائل کرتی ہے، ہم نےوہ چیزیں دکھائیں جو سب کےسامنے ہیں۔

     مبشر لقمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیاایم کیوایم میں مسلح گروپ موجود ہیں، مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کیاقومی اورفوجی اداروں کےخلاف بیان آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا ایم کیوایم عدالت میں آئےہم شواہد کےتحت بات کررہےہیں۔

     اس موقع پر اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف جو ہورہاہےاس پربات کرنا میڈیا ٹرائل نہیں۔

     اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر کاشف عباسی نے کہا کہ نائن زیرو پر جو کچھ ہوا وہ میڈیا نے نہیں کرایا، عمیر صدیقی کا بیان میڈیا نے نہیں لیا، صولت مرزا کا بیان میڈیا نے نہیں بنایا، جو آیا اسے پیش کرنا اور اس پر بات کرنا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا۔

  • کراچی:رینجرز کا  90کےاطراف کےعلاقوں میں گشت، بیرئیرز کا جائزہ

    کراچی:رینجرز کا 90کےاطراف کےعلاقوں میں گشت، بیرئیرز کا جائزہ

    کراچی : سیکیورٹی ادارے کراچی میں نوگوایریاز کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،  رینجرز اور پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کےعلاقوں میں رکاٹیں ہٹانے کا جائزہ لیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی بیرئیر ہٹا دئیے گئے ہیں۔

    بیریئرز ہٹانے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، رینجرز کے دستوں کی ایک بار پھر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کی جانب پیش قدمی ہوئی۔

    نائن زیرو عزیزہ آباد سے بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے لئے بھاری نفری جائزہ لینے نائین زیرو جا پہنچی۔

    ڈاکٹر صغیر اور خواجہ اظہار نے رینجرز اور پولیس کو رضاکارانہ طور پر ہٹائے گئے بیریئرز دکھائے، نائن زیرو، لال قلعہ اور اطراف کے علاقوں کے دورے کے بعد رینجرز اور پولیس روانہ ہوگئی۔

    رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹا نے کا سلسلہ جاری ہے، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، جمشید ٹاون سے رکاوٹیں ہٹائی جاچکی ہیں۔

  • نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے اہل خانہ کی ملاقات کی درخواست مسترد

    نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے اہل خانہ کی ملاقات کی درخواست مسترد

    کراچی :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیے گئے ملزمان کے اہل خانہ کی ملزمان سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نائین زیرو سے گرفتار کیے فیصل موٹا فرحان شبیر اور دیگر چھبیس کے اہل خانہ نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کی ملزمان سے ملاقات کروائی جائے۔

    اس درخواست کے جواب میں رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے، دوران تفتیش ان ملزمان کی ملاقات مناسب نہیں ہوگی۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد درخواست مسترد کردی۔

    واضح رہے کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران عامرخان سمیت کئی کارکنوں کوتحویل میں لے لیا گیا جبکہ غیرملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایم کیوایم کے مرکز سے ملحقہ خورشید بیگم میموریل ہال بھی کورینجرز چھاپے کے بعد عارضی طورپرسیل کردیا گیا تھا، رینجرز نےدعوٰی کیا ہے کہ نائن زیرو سےنیٹوسپلائی سے چرایا گیا اسلحہ بھی ملا ہے۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے 32ملزمان کو90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے  کردیا گیا جبکہ فیصل موٹا اور عبید کے ٹو سمیت 26ملزمان کو14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ملزمان میں صحافی ولی خان بابرکے قتل میں ملوث فیصل موٹا ، عبید کے ٹو اور نادر بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رابطہ کمیٹی کے ممبراور سینئر رہنماء عامرخان سمیت 27 ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ گرفتار کیے گئے 3افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، رہائی پانے والوں میں پرویز، عظیم اور خرم  شامل ہیں۔