Tag: ایم کیو ایم کے کارکن

  • ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا

    ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا

    کراچی : اندھی گولی کا نشانہ بننے والے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،  متحدہ کے احتجاج کے بعد شہر میں کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ جناح گراونڈ عزیز آباد میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں وقاص کے اہلخانہ ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ وقاص کے قتل کامقدمہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف درج کیا گیا۔وقاص ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کا سرگرم کارکن تھا۔

    وقاص علی شاہ ایک شعلہ بیاں مقرر تھے اور گزشتہ کئی برسوں سے ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس او کے پروگراموں میں نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    گزشتہ روز نائن زور پر رینجرز چھاپے کے خلاف احتجاج کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی نے جواں سال وقاص کی زندگی کا چراغ گل کردیا تھا۔

    ایم کیوایم کے یوم احتجاج کے بعد اب شہر میں کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا ہے، شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز کھل گئے ہیں جبکہ سڑکوں پر پرائیوٹ ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے ۔

  • الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے کارکن کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت

    الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے کارکن کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد  الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ ایک سو ایک کے کارکن سید عمران عباس رضوی اور کورنگی سیکٹر یونٹ پچھہتر کے کارکن ثاقب کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے واقعے کو ایم کیو ایم دشمنی اور شہر کا امن تباہ کرنے کی گھنائونی سازش قرار دیا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے شہید ہونے والے کارکنان کے اہل ِ خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔