Tag: ایم کیو ایم یوم سیاہ

  • خورشید شاہ کا بیان، سندھ بھر میں کاروبار زندگی معطل

    خورشید شاہ کا بیان، سندھ بھر میں کاروبار زندگی معطل

    کراچی/حیدرآباد/ٹنڈوآدم/ٹنڈوالہ یار/شہدادپور/سکھر: ایم کیو ایم کی جانب سے ملک بھر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروباری مراکز اور  پیٹرول پمپس مکمل بند ہے۔ سندھ کے کچھ شہروں میں جزوی طور پر بھی ٹرانسپورٹ معطل اور کاروبار بند ہے۔

    پیپلز پارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کے بیان کے خلاف آج ایم کیو ایم کے یوم سیاہ پر کراچی سمیت سندھ بھر کے بیشتر شہروں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ ایم کیو ایم آج شام شاہرا قائدین پر ریلی بھی نکالے گی۔

    ایم کیوایم کی کال پراندرون سندھ یوم سیاہ پر تجارتی مراکزبند رہے جبکہ اندرون سندھ بیشتر شہروں میں معمولات زندگی معطل رہا،  چھوٹے بڑے تجارتی مراکزاور پٹرول پمپس بندرہے، بعض شہروں میں ٹائر جلاکر سڑکیں بھی بلاک کی گئیں۔

    ادھر حیدرآباد میں یوم سیاہ کے موقع پر شہر مکمل بند ہے جبکہ ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ سکھر اور میر پورخاص میں بھی پٹرول پمپ سمیت تمام دکانیں بند اور بازار سنسان ہیں۔ کوٹ غلام محمد سانگھڑ، ٹنڈوآدم ٹنڈوالہ یاراور شہداد پور میں بھی ایم کیو ایم کی اپیل پر سیاہ منایا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کم ہونے کی وجہ سے اندرون شہر سے باہر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دکانوں، ہوٹلوں سمیت چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔

  • ایم کیو ایم آج یوم سیاہ منارہی ہے

    ایم کیو ایم آج یوم سیاہ منارہی ہے

    کراچی/حیدرآباد: ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ معمول سے کم، کاروبار بند اور جامعات میں ہو نے والے تمام داخلہ ٹیسٹ بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی اعلٰی قیادت اور کارکنوں میں پی پی رہنما خورشید شاہ کے بیان کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس سلسے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے رات گئے ایک اہم پریس کانفرنس کی گئی۔  جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خورشید شاہ کے بیان کے خلاف ملک بھر میں اتوار کے روز کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ یوم سیاہ کے اعلان پر سندھ بھر کے مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

    یوم سیاہ کے اعلان کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے جبکہ پیٹرول پمپس اور بازار بھی بند ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سیاہ کے اعلان پر عوام کو ضروریات زندگی کی چیزیں حاصل کرنے میں انتہائی دشوری کا سامانا کرنا پڑرہا ہے۔

    ادھر جامعہ کراچی میں یوم سیاہ کی وجہ سے آج کے ہو نے والے تمام داخلہ ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہے۔

    پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تنائو بڑھتا جا رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا بیان تضحیک آمیز ہے۔ خورشید شاہ نے چار بار مہاجر لفظ کو گالی قرار دیا۔ ایم کیو ایم رہنمائوں نے خورشید شاہ کے بیان کے خلاف پورے ملک میں یوم سیاہ منانے اور ٹرانسپورٹرز اور تاجروں سے کاروبار بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم سیاہ کو کامیاب بنائیں۔

    متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے بیان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرکے عدالت کو اختیار دیا ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ توہین رسالت کے مرتکب شخص کی کیا سزا ہونی چاہئے۔ جبکہ علمائے کرام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ خورشید شاہ کے عمل اور الفاظ کی پرزور مذمت کریں۔

    رات گئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور تاجر برادری سے آج (اتوار) ٹرانسپورٹ اور تجارتی مراکز بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔