Tag: ایم کیو ایم یونٹ ایک سو اکتیس

  • الطاف حسین ایم کیوایم سےعلیحدہ ہونے کے فیصلے پرقائم

    الطاف حسین ایم کیوایم سےعلیحدہ ہونے کے فیصلے پرقائم

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ایم کیوایم اچھی ہے ، لیکن مائنس الطاف حسین کے  ساتھ ، آصف زرداری پر بری وقت آیا تو میں نے ساتھ دیا ۔

    نائن زیروپرکارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین کاکہنا تھاکل حیدرآباد یونیورسٹی کےافتتاح کے بعد علیحدہ ہوجاؤں گا۔ الطاف حسین کاکہناتھا کہ آصف زرداری پر جب برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی کی قیادت چھپ گئی ،  برے وقت میں صرف میں نے ان کا ساتھ دیا جس کاصلہ امن کمیٹی بناکر دیاگیا۔

     انہوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزا نے امن کمیٹی کو اپنے بچے قرار دیا، مہاجروں کو بسوں سے اتار کر لیاری  لے جایاگیااور ان پر تشدد کیاگیا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں 10 سال کے لیے نافذ ہونے والا کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے لیکن ہم نے پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی جب کہ پی پی والوں نے ہمارے کارکنوں پر شدید تشدد کرکے انہیں قتل کیا، سندھ میں مہاجروں پر ہر جگہ تعلیم اور ملازمت کے لیے دروازے بند کردیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے کراچی میں طالبانائزیشن کی بات تو میری مخالفت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا نے میری باتوں کو رد کردیا۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے نام پر کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ متحدہ کے قائد نے سابقہ ادوار میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں مجھے خریدنے کی کوشش کی گئی ، مگر میں نے انکار کر دیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کو ہمیشہ حب الوطنی کا درس دیا لیکن اگر اسی طرح لاشیں گرتی رہیں تو کارکنوں کا دماغ بھی گھوم سکتا ہے، ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں، جن پر الزام ہے انہیں پکڑیں لیکن مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    الطاف حسین نے کہا سہیل احمد قتل ہو گیا، شہدا قبرستان بن گیا لیکن ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ ٹرائیکا بنا ہوا ہے کہ مال بناؤ اور متحدہ کے کارکنوں کو ٹھکانہ لگاؤ، الطاف حسین نے کہا کہ ان کی جدوجہد وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف ہے۔

  • سانحہ پشاور پرکسی مذہبی جماعت نے احتجاج نہ کیا، الطاف حسین

    سانحہ پشاور پرکسی مذہبی جماعت نے احتجاج نہ کیا، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کےقائدالطاف حسین نےکہاہےکہ سرکار دوعالم ﷺکو اللہ نے جو درجہ دے دیا کسی کے بے حرمتی کرنے سےاس میں کمی نہیں آسکتی، یہ کس حدیث میں لکھا ہے کہ چارلی میگزین کے خلاف مظاہرے کرکے ایک دوسرےکا قتل کیاجائے۔

    ایم کیوایم کےزیراہتمام بدلتی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب کےعنوان سےمکالمے میں الطاف حسین کاکہناتھاکہ ہر مذہب میں کوئی نہ کوئی بزرگ ہوتا ہے اسی طرح ہمارے مذہب میں سرکار دوعالم ﷺہیں۔

    الطا ف حسین نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی نےتوہین رسالت مذمت کی تو سب سے پہلے ہم نے کی ، لیکن کوئی گاڑی نہیں جلوائی کوئی گولی نہیں چلوائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی لاہور کوئٹہ پشاور یا چاروں صوبوں میں ہم کریں تو کیا کریں کیسے سمجھائیں کہ ایک دوسرے کی جان اور مال کا تحفظ کرو،ایم کیو ایم قائدنے کہا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز مسلمان اورغیرمسلم کےحوالےسےفیصلہ کردےگا ۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی فرماتاہےجو لوگ ملک میں فساد کرتے پھریں انکی سزا ہےکہ انہیں سولی پر چڑھا دیا جائے۔

    الطاف حسین نےکا کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ حالات میں اتفاق سےرہناچاہیے، دہشتگردوں نے مساجد ، امام بارگاہوں، گرجوں، بازاروں اور پشاور کے معصوم بچوں پر حملے کئے جو افسوسناک ہے، دہشتگردی ایک لعنت ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

  • توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت قابل افسوس ہے، الطاف حسین

    توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت قابل افسوس ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے توہین آمیز خاکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت کو قابل افسوس قراردیا ہے۔

     اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ توہین رسالت کےہرواقعےپرہمارا جذبہ ایمانی بیدارہوجاتا ہے،لیکں جذباتی ردعمل کے بجائے ٹھوس بات کرنی چاہیے۔

     الطاف حسین نےکہا کئی ممالک کےجرائدتوہین رسالت کےمرتکب ہوچکےہیں، ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کہاں ہے اور کس لاک اپ میں بند ہے وہ آواز کیوں نہیں اٹھاتی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم نام نہاد مسلمان نہیں، قرآن اوررسول پریقین رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر ہاؤس کے قریب ایک اور سرکاری اسکول وائی ایم سی اے کے قبضے پرشدید مذمت کا اظہارکرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لےلیا، متحدہ کے قائدنے کہااسکول سے فوری طور پر لینڈ مافیاکاقبضہ واگزار کرایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ساز ش میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، الطاف حسین نے مطالبہ کیاقبضہ مافیاکے خلاف بلاامتیاز سخت ترین کارروائی کی جائے۔

  • کارکنان کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے، الطاف حسین

    کارکنان کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم یونٹ ایک سو اکتیس قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن رئیس عالم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے لیکن حکومتِ سندھ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔

     انہوں نے کہا کہ شہر میں دہشتگرد اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے لیکن کالعدم جماعتیں کھلے عام جب جہاں چاہتی ہیں کسی کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنا لیتی ہیں۔

    الطاف حسین نے شہید رئیس عالم کے سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید رئیس عالم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

    دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم یونٹ ایک سو اکتیس کے کارکن رئیس عالم کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو سندھ حکومت کی نااہلی و مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔

    مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور گزشتہ چند ماہ سے کراچی بھر میں بالخصوص اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے لیکن تاحال کسی کارکن کے قاتل گرفتار نہیں کئے جاسکے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیرِاعظم ، گورنر سندھ اور وفاقی وزیرِ داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کا فوری نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی اور کراچی بھر سے کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے مؤثر و فوری اقدامات کریں ۔