Tag: ایم کیو ایم

  • ایم کیو ایم کل بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرے گی

    ایم کیو ایم نے ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔۔۔متحدہ رہنما کہتے ہیں کہ احتجاجی تحریک کے ساتھ انتخابات میں جاہیں گے،مئیر اسی کا ہوگا جسکے پاس عوام کا مینڈیٹ ہوگا۔

     متحدہ نے حلقہ بندیوں اور ترمیمی بل کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان کر دیا پہلے مرحلے میں کراچی ،حیدر آباد اور سکھر میں جسکے بعد احتجاجی دائرے کو وسیع جبکہ عدلیہ میں بھی قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔

     اتوار کو سندھ اسمبلی اور ہائیکورٹ کے سامنے بل کےخلاف متحدہ عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دے دی گئی۔

     متحدہ کے رہنما کہتے ہیں کہ بلدیاتی قانون فرسودہ اور ناکارہ قانون ہے، حکومت میں شامل ہونے کی باتیں کرنے والے سیاسی اسٹروک کھیل رہے ہیں، فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ جیالا مئیر دیکھنے والے یاد رکھیں کہ ماضی میں متحدہ نے جب بائیکاٹ کیاتھا تب بھی پیپلز پارٹی کراچی سے نہیں جیت سکی تھی۔

    ایم کیو ایم اراکین اسمبلی اور رابطہ کمیٹی نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، متحدہ کا کہنا ہے کہ متنازعہ قانون بنا کر سندھ کے حقوق کے دعوی داروں کو سندھ کی تقسیم نظر نہیں آتی ۔

  • پیپلز پارٹی نے کراچی میں دودھ کی نہریں نہیں بہائیں، فیصل سبزواری

    پیپلز پارٹی نے کراچی میں دودھ کی نہریں نہیں بہائیں، فیصل سبزواری

    سندھ اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں کون سی دود ھ اور شہد کی نہریں جاری کی ہیں جو لوگ انہیں ووٹ دیں گے ، وہ سندھ اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آئوٹ کے بعد خطاب کر رہے تھے۔

        ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہ دیا کہ پیپلز پارٹی کا میئر آنا ایک معجزہ ہی ہوگا، ایم کیو ایم کا بلدیاتی آرڈیننس پر احتجاج جاری ہے اور اب توک اپوزیشن کی کئی جماعتیں بھی احتجاج میں شریک ہوگئی ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ وابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان کسی بھی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہوررہے اس قسم کی خبریں پھیلا کر متحدہ اپوزیشن میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے باتیں منفی پروپیگنڈہ پر مبنی اور من گھڑت ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔

     

  • سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس صادق بھٹی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ آبادیوں کے فرق سے بنائی گئی یونین کمیٹیوں سے جمہوری حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور یہ آئین و قانون کے ماورا ہیں۔

    عدلت میں ایم کیو ایم کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف بھی متفرق درخواست بھی دائر کردی گئی، بیرسٹر فروغ نسیم اور خواجہ اظہار الحسن مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست داخل کردی ہے، جس میں آرڈیننس کو آئین و قانون کی خلاف ورزی اور اسمبلیوں کی توہین قراردیا گیا ہے۔
       

  • پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم کو منانے کی کوششیں شروع

    پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم کو منانے کی کوششیں شروع

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانا ممبران کا حق ہے اور تمام معاملات اسمبلی میں لاکر حل کیے جائیں تو بہتر ہوگا۔

    سینیئر وزیر سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس اسی لیے بلایا کہ ایم کیو ایم اپنی بات ایوان میں رکھ سکے، بلدیاتی آرڈیننس کا معاملہ عدالت میں ہیں وہاں جو بھی فیصلہ ہوگا بہتر ہوگا،  دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مسائل کو اسمبلی میں بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
       

  • ایم کیو ایم کا بلدیاتی آرڈیننس اور نئی حد بندیوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

    ایم کیو ایم کا بلدیاتی آرڈیننس اور نئی حد بندیوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

    ترمیمی آرڈیننس اور نئی حد بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم نے پریس کلب پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین،عوام اور کارکنان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں ترمیمی آرڈیننس اور سندھ کی تقسیم نا منظور کے نعرے درج تھے۔

    اس موقع پر احتجاجی شرکاء نے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔۔۔مظاہرین نے ترمیمی آرڈیننس، نئ حد بندیوں سمیت سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں لیبر قوانین کو آمرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔

    متحدہ لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا کہتے ہیں کہ کراچی کو بہتر بنانے کا دعوی کرنے والے لاڑکانہ کی صورتحال کو بہتر نہیں بنا سکے ،  انکا مشن عوامی خزانے کو لوٹنا ہے، متحدہ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو بحال اور تنخوائوں کی ادائیگی کرنے کے ساتھ شہری و بلدیاتی اداروں کے وسائل کو ہڑپ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے والے ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

  • محروم عوام کو حقوق دئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں ہو سکتی، الطاف حسین

    محروم عوام کو حقوق دئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں ہو سکتی، الطاف حسین

    لندن سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی اور اراکین سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سنگین خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے ، حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک اسی وقت مضبوط ہو گا جب نسلی اور لسانی اکائیوں کو ایک نظر سے دیکھا جائے اور چھوٹی قوموں کے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

    محروم عوام کو حقوق دیئے بغیر قومی یکجحتی پیدا نہیں کی جاسکتی، ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں اور پروپیگینڈوں کے باوجود عوام جانتی ہے کہ ان کی نجات دہندہ جماعت صرف ایم کیو ایم ہے ، کیونکہ متحدہ ہی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتی ہے،  الطاف حسین نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔

  • فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    ایم کیو ایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے اب گومگوں کی کیفیت سے باہر نکل کر مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست ان کا کہنا تھا زندہ قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔

    سقوط ڈھاکہ سے قبل بھی اجتماعی غفلت طاری تھی اور آج بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ،خیبر پختونخواہ میں ڈیورنڈ لائن کا تنازع ہے۔

    اندرون سندھ سندھو دیش تحریک کے حمایتی موجود ہیں ماضی میں گریٹر پنجاب کے منصوبے کا انکشاف بھی ہوا ۔۔ الطاف حسین نے کہا اردو بولنے والوں میں بھی یہ احساس جنم لے رہا ہے کہ انکا مستقبل کیا ہوگا ، الطاف حسین کا کہنا تھا پاکستان بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے پاکستان بچانے کیلئے اب فیصلے کرنا ہونگے۔

  • حکومت سندھ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ایم کیوا یم

    حکومت سندھ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ایم کیوا یم


       ایم کیوا یم کے ترجمان نے وزیراعلیٰ سندھ کے اس بیان پر کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے گا سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حکومت سندھ ” ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہےاگر سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوا یم کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے اور عوام کو ریاستی طاقت سے دبانے کی سازشیں بند نہ کی گئیں تو اسے عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔