Tag: ایم کیو ایم

  • حکومت میں ہیں اور ہمارے 200 دفاتر بند ہیں: خالد مقبول صدیقی

    حکومت میں ہیں اور ہمارے 200 دفاتر بند ہیں: خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کیا ہے کہ جو جماعت حکومت میں ہے اس کے 200 دفاتر بند پڑے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میں خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کو قومی دھارے میں لانا ہوگا، ہم حکومت میں ہیں اور ہمارے دو سو دفاتر بند ہیں۔

    کنوینر کا کہنا تھا کہ اُس جماعت سے خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے کارکن گرفتار ہیں اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، 1992 میں بھی ایم کیو ایم اتنی کم زور نہیں تھی، مہاجروں کے عروج کے بغیر پاکستان کا عروج ممکن نہیں، آج 50،60 فی صد سیٹیں کسی اور کو دے دی گئیں، نظام کے محافظوں کا سب سے بڑا خطرہ ایم کیو ایم ہے۔

    تازہ ترین:  ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی آ کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقات کی تھی، اس موقع پر ایم کیو ایم نے شکوؤں اور شکایات کے ڈھیر بھی لگا دیے تھے، ایم کیو ایم نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ بھی دیا۔

    ذرایع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے علاوہ عملی اقدامات صفر ہیں، معاہدوں اور وعدوں پر عمل نہ ہوا تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے معاملہ افہام و تفہیم اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا، اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ

    ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ

    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ دے دیا ہے، ایم کیو ایم رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کے سامنے شکایات کے ڈھیر بھی لگا دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق ایم کیوایم قیادت نے ملاقات میں کہا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے ہیں، ہم عوام اور ووٹرز کے سامنے جواب دہ ہیں، ہمیں جواب دینا مشکل ہو رہا ہے، بتایا جائے کہ معاملات کو کب اور کیسے ٹھیک کیا جائے گا، اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں، تاہم فی الحال کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

    تازہ ترین:  ایم کیوایم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دونوں جماعتوں کی سوچ ملتی جلتی ہے، شاہ محمودقریشی

    ذرایع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے علاوہ عملی اقدامات صفر ہیں، معاہدوں اور وعدوں پر عمل نہ ہوا تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

    نمایندے کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے معاملہ افہام و تفہیم اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا، انھوں نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہ محمود نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم نے مشکل حالات میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا، انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک جیسی ہے۔

    شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ کراچی کا ووٹر سب سے زیادہ سیاسی شعور کا حامل ہے، اس لیے وہ اس بات کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتا ہے کہ حکومت کن مشکلات کا شکار تھی، اب بہتری آئی ہے، پانچ دسمبر کو ایم کیو ایم کے اتحادی دوستوں سے وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم نشست ہوگی۔

  • ایم کیوایم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دونوں جماعتوں کی سوچ  ملتی جلتی ہے، شاہ محمودقریشی

    ایم کیوایم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دونوں جماعتوں کی سوچ ملتی جلتی ہے، شاہ محمودقریشی

    کراچی: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، خوش آئندبات یہ ہےایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ملتی جلتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکز میں اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خالدمقبول سمیت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کا مشکور ہوں،ان کےساتھ عمدہ نشست رہی جس میں ملکی سیاسی سمیت سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےمشکل حالات میں ملک کی باگ ڈورسنبھالی تو مشکل حالات میں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اب اشارہ مل رہا ہے ملک میں جو کرائسزتھےاس سے باہر آگئےہیں، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی

    انہوں نے کہا کہ ووٹ دینےوالا حکومت سے بہتری کی توقع رکھتاہے، ووٹرزکےسامنےحقائق رکھےجاتےہیں وہ سمجھدارلوگ ہیں، ووٹرزسمجھتے ہیں حکومت مشکلات کا شکار تھی جب کہ کراچی کاووٹرسب سے زیادہ سیاسی شعور رکھنےوالاہے، خوش آئندبات یہ ہےایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ملتی جلتی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نےدعوت دی ہے اب اگلی نشست میں ایم کیوایم کےدوست شامل ہوں گے، ایم کیوایم کے اتحادی دوستوں سے5دسمبرکووزیراعظم کی سربراہی میں نشست ہوگی،کراچی اورسندھ کےمعاملات پرپہلےسےزیادہ آگاہی حاصل ہوئی،یقین ہےاسلام آبادمیں ہونیوالی نشست سودمندثابت ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نےفیصلے آئین وقانون کےدائرےمیں رہ کرکئے ، 18ویں ترمیم کےتحت صوبوں کو اختیارات دیےگئے اب سندھ کےعوام کوجائزہ لیناچاہیےکہ اختیارات کےباوجودمسائل کیوں ہیں؟سندھ کےلوگ باشعورہیں،مجھ سےزیادہ سمجھتےہیں۔

  • وزیر خارجہ کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی

    وزیر خارجہ کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی

    کراچی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے، وزیر خارجہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل آج ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کا دورہ بھی کرے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات 3 بجے ہوگی، جس میں سیاسی صورت حال سمیت دونوں جماعتوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، صوبے کی سیاسی صورت حال اور گورننس کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معاہدے پر عمل، بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے نفاذ پر بھی بات ہوگی، ایم کیو ایم ایک بار پھر گرانٹ، اسکیموں اور پیکیج کا مطالبہ رکھے گی، نئے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور رکھا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  میئرکراچی کا نئے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان

    ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید اور دیگر شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے منی اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سے ملنے والی گرانٹ بلدیات کو نہیں مل رہی، نئے بلدیاتی انتخابات اگر انھی اختیارات کے ساتھ کرانے ہیں تو بہتر ہے نہ کرائے جائیں۔

  • سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلرز کے سنسنی خیز انکشافات

    سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلرز کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 2 ٹارگٹ کلرز کے ایم سی اور واٹربورڈ کے سالوں پرانے ملازم نکلے، ملزمان نے وارداتوں کے لیے دکان حاصل کر رکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 2 ٹارگٹ کلرز نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، دونوں ٹارگٹ کلرز کے ایم سی اور واٹربورڈ کے سالوں پرانے ملازم نکلے۔

    ملزم اسداللہ انقلابی کا کہنا ہے کہ وارداتوں کے لیے دکان حاصل کر رکھی تھی، بکرا پیڑی، پرندہ مارکیٹ کا ہفتہ شریف آباد تھانے وسیکٹر پر دیتا تھا، عباسی شہید اسپتال میں میں نوکری دی گئی، 3 افراد کو ہوٹل سے اغوا کر کے لیاقت آباد کی دکان میں رکھا۔

    دوسری جانب گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان جانو نے بتایا کہ قتل کے لیے اغوا کیے گئے افراد کی رکھوالی میری زمہ داری تھی، مجھے پارٹی کی طرف سے واٹربورڈ میں ملازمت دی گئی۔

    کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

    واضح رہے کہ کراچی میں سی ٹی ڈی نے 6 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ایم کیو ایم لندن کے حماد صدیقی کے قریبی ساتھی ہیں، گرفتار افراد نے 6 افراد کو اغوا کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

  • ایم کیو ایم کے مفرور رہنما کے خلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

    ایم کیو ایم کے مفرور رہنما کے خلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مفرور رہنما کے خلاف نیب نے گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے، سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے، بابر غوری وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ تھے، نیب نے ان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

    نیب نے اس سلسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی سے 2008 میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ بابر غوری نے اپنے دور میں 870 غیر قانونی بھرتیاں کیں، اس کے علاوہ انھوں نے من پسند افسران کو گریڈ 19 اور 20 میں ترقیاں بھی دیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

    واضح رہے کہ سابق وزیر بابر غوری کے خلاف ایک نیب ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے، جس میں انھیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

    پچھلے برس بابر غوری و دیگر کے خلاف 3 ارب وپے سے زائد کی کرپشن کے الزام کے تحت نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ریفرنس احتساب عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا اور ایم کیو ایم رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے تھے۔

    ملزمان پر 2012 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام تھا، جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے شہرحب جائیں گے، وزیراعظم گڈانی میں 1320میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان طے شدہ پروگرام کے تحت سہہ پہر چار بجے کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، اس سے قبل کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ماضی کی بد انتظامی، غفلت کا خمیازہ اس شہر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے مفاد کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو خود نہیں معلوم اس کو کون چلارہا ہے، پارٹی میں کیے گئے اقدامات وہ آمرانہ تھے۔

    ایم کیو ایم کے جو نادان دوست تھے ایک ایسا اقدام کیا جو درست نہ تھا، ایم کیو ایم والوں کس کے کہنے پر مجھ سے جان چھڑائی پتہ نہیں۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ میئر نے جو کیا وہ ستم بالائے ستم تھا، میئر نے ایم کیو ایم کا ٹائی ٹینک ڈبو دیا، میئر نے فل ٹاس بال کرائی جس پر چوکا چھکا لگا، نہ کچرا اٹھا نہ صفائی ہوئی سب تماشہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کمیشن کا مشورہ دیا کہ کچرا، سیوریج، کے فور اور کراچی کو 600 ارب روپے دیئے جائیں۔ موجودہ مئیر سمیت تمام پارٹی اراکین کو کراچی کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔

    نعمت اللہ خان، مصطفی کمال ، مرتضی وہاب ، ناصر شاہ سب آگے آجائیں۔ بارشوں کے بعد کراچی کی تباہی کی ذمہ دار تمام حکومتی ادارے ہیں۔

    میری خواہش تھی عمران خان کراچی آتے اور صفائی مہم کا جائزہ لیتے۔ فاروق ستار نے کہا کہ تین سال پہلے بائیس اگست سانحہ سے علیحدہ ہوگئے تھے استغاثہ نے آج تک ہمیں بائیس اگست میں رکھا ہوا ہے۔

  • ایم کیو ایم اور پی ایس پی کراچی کے کچرے پر لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    ایم کیو ایم اور پی ایس پی کراچی کے کچرے پر لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کےکچرےپراب ایم کیوایم اورپی ایس پی لڑرہی ہیں، پی ٹی آئی بھی اس میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کچرے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کچرےپربھی سیاست شروع ہوگئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نےسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بنائی تھی ، سالڈویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی جب بنی تو چارہزارٹن کچراپیداہوتاتھا اور اب16ہزارٹن کچراپیداہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچرےسےمتعلق حالات اچھےنہیں ہیں ، صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے میں نےڈی سیزکوبھی شامل کیاہےوہ بھی مددکررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےکچھ ناکوں سےکچرا اٹھایاکچھ سڑکوں کےقریب کھپایا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نےکےایم سی کوکہاہے، وہ فیومیگیشن کررہےہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بیراج کی تعمیرمیں وفاق کے ساتھ مل کربیٹھے ہیں۔آئین کےتحت ہر90روزمیں سی سی آئی اجلاس لازمی ہے،وزیراعظم چیئرمین ہیں وہ سی سی آٓئی اجلاس بلاہی نہیں رہے۔بطوروزیراعلیٰ سی سی آئی اجلاس بلانےکے لیے درخواست دی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے جگہ جگہ کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں اور میئر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے درمیان اس پر لفظی جنگ بھی جاری ہے، مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ میئر کراچی کو حاصل اختیارات اور ریسورسز سے ہی نوے دن میں اس شہر کو صاف کرسکتے ہیں۔

    میئر کراچی نے اس دعوے پر مصطفیٰ کمال کو کراچی کا ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا تاہم اگلے ہی روز انہیں ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا۔ معطلی کی وجہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے سخت زبان کا استعمال اور اختیارات سے تجاوز کرنا بتائی گئی۔

    دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے گزشتہ رو ز اے آروزآئی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرپشن اور نااہلی چھپانے کے لیے ہٹایا گیا ہے، یا درہے کہ مصطفیٰ کمال کو ہٹائے جانے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

  • جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم  پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    کراچی: کل بہ روز منگل پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں اہم ملاقات ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کل اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل کل بہادرآباد پہنچیں گے.

    تحریک انصاف کے  رہنما ایم کیو  ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیاسی صورتحال، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی تحریری معاہدے پر تفصیلی گفتگو ہوگی.

    ذرائع کے مطابق میئرکراچی، حیدر آباد کو فنڈز دینے کا وعدہ، اختیارات، کراچی پیکیج پر بھی بات ہوگی، اس ضمن میں جہانگیر ترین وزیراعظم کا اہم پیغام لےکرایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے.

    مزید پڑھیں: وفاق کراچی کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا: صدر پاکستان

    یاد رہے کہ صدرپاکستان عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور دیگرافسران نے شرکت کی.

    اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ گرین لائن، کے فائیو، انفرا اسٹرکچر، فائر فائٹنگ اسکیمیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، صدر نے کہا کہ وفاق شہر کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا.