Tag: اینا کونڈا

  • اینا کونڈا کی خطرناک مگر مچھ کو نگلنے کی کوشش، دہشت ناک ویڈیو وائرل

    اینا کونڈا کی خطرناک مگر مچھ کو نگلنے کی کوشش، دہشت ناک ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو دہشت زدہ کردیا جس میں ایک اینا کونڈا زندہ مگر مچھ کو نگلنے کی کوشش کررہا ہے۔

    برازیل میں ریکارڈ گئی یہ دہشت ناک ویڈیو ایک اینا کونڈا اور مگر مچھ کے درمیان جنگ کی ہے، تقریباً 6 فٹ لمبا اینا کونڈا مگر مچھ کی جان کے درپے ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینا کونڈا سانپ کے گرد لپٹا ہوا ہے اور اسے نگلنے کی کوشش کر رہا ہے، اس دوران مقامی افراد رسیوں کے ذریعے کھینچ کر دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    کچھ دیر کی کوشش کے بعد دونوں علیحدہ ہوگئے جس کے بعد دونوں الگ راہ پکڑ کر جنگل میں غائب ہوگئے۔

    سانسیں روک دینے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے دیکھا، بعض صارفین نے مقامی افراد کو فوڈ چین میں مداخلت کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    برازیل میں گزشتہ برس بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں 29 فٹ لمبا اینا کونڈا 6 فٹ لمبے مگر مچھ کو ہڑپنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    یہ ویڈیو وائلڈ لائف فوٹو گرافر کیون ڈولی نے بنائی تھی، ان کے مطابق دونوں کے درمیان بقا کی جنگ 8 منٹ تک جاری رہی، بالآخر اینا کونڈا کا دم گھٹنے لگا اور اس نے مگر مچھ کو چھوڑ دیا۔

    کیون کے مطابق بھاگنے سے پہلے مگر مچھ نے اینا کونڈا کو کاٹا بھی تھا تاہم اینا کونڈا بھی خود کو چھڑا کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔

  • گھر کے باتھ روم سے اژدھا برآمد

    گھر کے باتھ روم سے اژدھا برآمد

    امریکی ریاست ورجینیا کے ایک گھر سے 5 فٹ کے اینا کونڈا کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ یہ اینا کونڈا گھر کے باتھ روم میں آرام کرتا ہوا پایا گیا تھا۔

    ورجینیا کے اینیمل کنٹرول آفیسر کے مطابق زرد رنگ کا یہ اینا کونڈا ٹوائلٹ باؤل میں آرام سے لیٹا ہوا تھا۔ گھر کا مکین جب باتھ روم استعمال کرنے گیا تو اس نے وہاں اسے دیکھا جس کے بعد اس نے متعلقہ ادارے کو فون کیا۔

    snake-2

    فون کرنے کے بعد امریکا کی اینیمل ویلفیئر کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر اینا کونڈا کو بحفاظت ہٹا دیا جس کے بعد اسے سانپوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

    اینیمل ویلفیئر کی کارکن جینیفر کے مطابق یہ اژدھا ممکنہ طور پر گھر کے کسی کونے میں بیٹھا تھا۔ سردی کی وجہ سے جب گھر کو گرم کیا گیا تو شاید گرم فرش نے اسے وہاں سے کسی ٹھنڈی جگہ منتقل ہونے پر مجبور کردیا اور اس کے لیے اسے سب سے پہلے باتھ روم نظر آیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ اینا کونڈا کی یہ نسل نہایت خطرناک اور 13 فٹ تک لمبی ہوسکتی ہے۔ یہ گھر والوں کی خوش قسمتی تھی کہ ان کے گھر میں ایک ’ننھے‘ اینا کونڈا نے پناہ لی اور کسی کو نقسان پہنچانے سے قبل ہی اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا۔