Tag: اینجل

  • طاہر شاہ کا مداحوں کو نئے سال کا تحفہ

    طاہر شاہ کا مداحوں کو نئے سال کا تحفہ

    کراچی: سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے سال نو کی آمد پر اپنے مداحوں کے لیے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی ہے، جسے ’انسانیت محبت‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    اپنے منفرد انداز اور آواز سے سوشل میڈیا پر کم عرصے میں اسٹار بننے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے سال نو کی ابتدا کے پہلے ہی روز مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    سوشل میڈیا اسٹار طاہر شاہ نے نئے گانے کو ’’انسانیت محبت‘‘ کا نام دیا ہے، جس میں اُن کی گود میں سفید بلی ہے اور وہ اسے پیار کررہے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ گانا بھی گا رہے ہٰں جو انہوں نے خود تحریر کیا ہے۔

    طاہر شاہ نئی ویڈیو میں بھی اپنے منفرد لباس کے انداز کو اپنائے ہوئے ہیں، سنہرے رنگ کے کپڑوں میں گلوکار ایک بلند سونے کے رنگ کی کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ انہوں نے سونے کی انگوٹھیاں بھی پہنی ہوئی ہیں۔ اسی طرح پس منظر میں نظر آنے والے درخت کے پتے بھی سنہری رنگ کے ہیں۔

    خیال رہے طاہر شاہ کو سوشل میڈیا پر اُس وقت پذیرائی حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنا پہلا گانا ’’آئی ٹو آئی‘‘ نشر کیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر تنقید بھی ہوئی جبکہ کچھ لوگوں نے اس کو سراہا بھی تھا۔

    طاہر شاہ نے گزشتہ برس اپنا ایک اور گانا ’’اینجل‘‘ کے نام سے نشر کیا ، جس پر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے تبصرے کیے تھے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں طاہر شاہ کو نامعلوم کال کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے طاہر شاہ کے ابھی تک تین گانے نشر ہوئے ہیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہونے کے بعد انہیں کئی شوز میں بطور مہمان مدعو بھی کیا گیا۔

  • طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی  سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    کراچی : سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے گانوں سے شہرت پانے والے طاہرشاہ کی ویڈیو کو پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔

    ان کے نئی وڈیو البم اینجل کی دھوم امریکی قونصل خانے تک جا پہنچی، جہاں امریکی اہلکار اس بے حد محظوظ ہوئے۔

    امریکی اہلکاروں نےگانا سننے کیساتھ ساتھ اس کے ردعمل کی ویڈیو بھی جاری کردی، جو ویڈیو سے بھی زیادہ مزاحیہ ہے۔

    اس ویڈیو کو امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر جاری کر دیا ہے، جس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، ایک اور خاتون نے حیرانگی سے کہا کہ یہ کیا ہورہاہے؟

    ایک شخص نے معلوم کیا کہ کیا کسی کی شادی ہو رہی ہے؟ تو کسی نے کہا کہ طاہرشاہ کا لباس کسی شہزادی کی طرح ہے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ میں ان خیالات میں الجھی ہوں کہ اس کے پروں کو کیا ہوا؟ ایک اور خاتون نے نہایت دلچسپ سوال کیا کہ اردو میں مین کائینڈ کیاہے؟

    ویڈیو میں اسی طرح کے دیگر حیران کن سوالات پوچھے گئے ہیں جو شاید طاہر شاہ کے علاوہ کوئی اور نہ دے سکے، مجموعی طورپر امریکی قونصل خانے کے ملازمین نے اس گانے کو پسند کیا۔

     

  • گلوکار طاہر شاہ پاکستان اور بھارت کے بعد دنیا بھر میں چھاگئے

    گلوکار طاہر شاہ پاکستان اور بھارت کے بعد دنیا بھر میں چھاگئے

    کراچی: پاکستانی گلوکار طاہر شاہ اپنے دوسرے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے بعد دنیا بھر میں چھاگئے۔

    آئی ٹو آئی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے طاہر شاہ اپنے سابقہ گانے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پر عزم ہیں،ان کے نئے گانے ’اینجل ‘نے ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے۔

    پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے اپریل دوہزار تیرہ میں ’آئی ٹو آئی‘نامی گانا ریلیز کیا تھا جو راتوں رات مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کرگیا تھا۔ یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے زبان زد عام ہو گیا،اس گانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گانا سننے سے زیادہ پوری دنیا کے لوگوں نے گانا گانے والے کے بالوں پر توجہ دی۔

    آئی ٹوآئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کئی ریکارڈ بنائے،اب طاہر شاہ کے نئے گانے اینجل کی حیرت انگیز ویڈیو کے ساتھ سامنے آئے ہیں،طاہر شاہ کے اس گانے کی ویڈیو ہی کمال کی نہیں،بلکہ اس کے بول بھی دلچسپ اور منفرد ہیں۔

    اینجل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نئے ریکارڈ قائم کرے گا، اس گانے کو چند گھنٹوں میں ہزاروں افراد فیس بک پر دیکھ کر محظوظ ہوئے ہیں جبکہ یوٹیوب اور ٹوئٹر پر بھی ایجنل کے فالورز کی کمی نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر آج طاہر شاہ چھائے رہے ، ٹوئٹر پر #tahershah پہلے پاکستان اور پھر بھارت میں نمبر ون اس کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

    3

    2

    1

    ٹوئٹر صارفین نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے طاہر شاہ کے نئے گانے اینجل کا ردعمل دیا۔چھتیس ہزار سے زائد لوگوں نے طاہر شاہ کے گانے اینجل اینجل پر مزیدار اور دلچسپ تبصرے کئے۔