Tag: اینٹی ملیریاڈرگ

  • کورونا وائرس ، پاکستان میں اینٹی ملیریاڈرگ اور چین کی ہربل دوائیوں پر تحقیق جاری

    کورونا وائرس ، پاکستان میں اینٹی ملیریاڈرگ اور چین کی ہربل دوائیوں پر تحقیق جاری

    اسلام آباد : معروف سائنسدان ڈاکٹرعطاالرحمان کا کہنا ہے کہ اینٹی ملیریاڈرگ اور چین کی کچھ ہربل دوائیوں پر ٹیسٹ کیےجارہےہیں، جلدنتائج سامنے آجائیں گے، وقت کے ساتھ واضح ہوگاکہ کورونا کے لیے کونسی دوائیں آزمودہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹرعطاالرحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے اینٹی ملیریاڈرگ پریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہورمیں ٹیسٹ کررہےہیں، 10 سے15دن میں اینٹی ملیریاڈرگ سےمتعلق رپورٹ آجائے گی۔

    ڈاکٹرعطاالرحمان کا کہنا تھا کہ چین کی کچھ ہربل دوائیاں ہیں ان پربھی ٹیسٹ کیےجارہےہیں، 4 ،5 روزقبل ٹرائل شروع ہوچکےہیں،8سے10روزبعدنتائج آجائیں گے، کئی ممالک میں کوروناوائرس کی ویکسین سےمتعلق تجربات جاری ہیں۔

    معروف سائنسدان نے کہا کہ بہت سےایسےڈرگ ہےجن میں کوروناسےلڑنےکاپوٹینشل ہے، تجربات اور تحقیق جاری ہے، جلدنتائج سامنے آجائیں گے۔

    گذشتہ روز ڈاکٹرعطاالرحمان کا کہنا تھا کہ میرااندازہ ہے6سے7ہزارکوروناکیس اوررپورٹ ہوں گے، اپریل اورمئی کوروناکےحوالےسےبہت اہم ہیں، انتہا پر پہنچ کرکوروناوائرس کا پھیلاؤ گھٹنا شروع ہوسکتاہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کیسز تو کم ہوں گے لیکن افراتفری مچ جائے گی،لاک ڈاؤن مخصوص کرنا پڑے گا،کچھ صنعتیں مشروط کھولی جاسکتی ہیں، ہماری صورتحال یورپی ممالک سے کافی بہترہے، ایسا لاک ڈاؤن ہوکہ لوگ اپنی روزی کماسکیں۔

    معروف سائنسدان کا کہنا تھا کہ کوویڈ19کااسٹرکچرپتہ چل جائےتودواکی طرف بڑھ سکتےہیں، وقت کے ساتھ واضح ہوگاکہ کورونا کے لیے کونسی دوائیں آزمودہ ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچارہا ہے، ماہرین

    پاکستان میں کورونا پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچارہا ہے، ماہرین

    کراچی : ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، پاکستان میں کورونا نے پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کےبغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالباری خان نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی ابھی پیک نہیں آئی ہے، پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔

    ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا تھا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، ہمارےپاس اس وقت بھی 8کورونا مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہمارے پاس کورونا کے زیادہ تر مریض تشویشناک آرہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں لائف اسٹائل بدلنا ہوگا، ملنے ملانے کا طریقہ تبدیل کرناہوگا، کورونا وائرس کی وہی علامات ہیں جو دنیا بھرمیں پائی گئیں۔

    ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا نے پھپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، ہمارےپاس زیادہ کورونامریض پھیپھڑوں اوردل کے آرہےہیں، نوجوانوں میں زیادہ دل کی تکلیف والے مریض آرہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹرجاویداکرم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کورونا متاثرہ شخص تقریباً 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔

    ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلےرکھنے ہیں ہمیں اپنا طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا کے مریض بڑھنے کا خطرہ موجودہے، کورونا وائرس زیادہ دیرتک زندہ رہ سکتاہے ، مختلف جگہوں پرکوروناوائرس مختلف گھنٹے تک زندہ رہ سکتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ کہ اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کےبغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے، اینٹی ملیریا ڈرگ کی کورونا سے متعلق تحقیق اور تجربات جاری ہیں، کچھ دن میں اینٹی ملیریاڈرگ کی کورونا سے متعلق تفصیلات دیں گے۔