Tag: اینٹی نارکوٹکس

  • اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    شمالی وزیرستان:میر علی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس کا انسپکٹر اغوا کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر محمد حنیف کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ انسپکٹر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں زیرو پوائنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد حنیف بنوں سے براستہ میرانشاہ غلام خان جارہا تھا کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ 2024 میں بھی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کسٹمز انفورسمنٹ انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/khairpur-journalist-kidnapping-drop-scene/

  • گوجرانوالہ میں گاڑی سے 93 کلو چرس، کوئٹہ میں برساتی نالے سے 50 کلو ہیروئن برآمد

    گوجرانوالہ میں گاڑی سے 93 کلو چرس، کوئٹہ میں برساتی نالے سے 50 کلو ہیروئن برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروش گروہوں کے خلاف متواتر کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نار کوٹکس فورس نے منشیات فروش گروہوں کے خلاف 6 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے جبکہ 4 ملزمان بھی قانون کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ گوجرانوالہ کے قریب گاڑی سے 93 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

    ترجمان نے بتایا کہ کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب برساتی نالے سے 50 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ خیبر جروبی زخا خیل کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 8 کلو چرس برآمد کی گئی۔ میانوالی سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام افیون اور 40 گرام چرس ملی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی میں کارروائی کے دوران 5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ مذکورہ کنٹینر پشاور کی نجی کمپنی کی جانب سے آسٹریلیا کے لئے بک کیا گیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے 4 کلو مشکوک مواد برآمد ہوا۔

    تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: آئس فروخت میں ملوث اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق سب انسپکٹر گرفتار

    کراچی: آئس فروخت میں ملوث اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق سب انسپکٹر گرفتار

    کراچی: ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہرِ قائد کے تعلیمی اداروں میں آئس نشہ فروخت کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی او ایکسائز نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ملزمان 2 یونیورسٹیوں سمیت دیگر اداروں کے طلبہ کو منشیات فراہم کرتے تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈی آئی او ایکسائز کے مطابق ادارے کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوچنگ سینٹرز کے باہر آئس فروخت کی جا رہی ہے، اطلاع پر مائی کلاچی روڈ پر کارروائی کی گئی جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی او ایکسائز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صابر سلطان اور ظاہر اللہ شامل ہیں، گرفتار ملزم صابر سلطان اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق سب انسپکٹر ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ملزم صابر سلطان خود بھی نشے کا عادی ہے، ملزمان 2 یونیورسٹیوں سمیت دیگر اداروں کے طلبہ کو منشیات فراہم کرتے تھے۔

    ڈی آئی او ایکسائز کے مطابق ملزمان سے برآمد آئس کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی لڑکیوں کے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہونے کا انکشاف

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ذمہ دار کون کی ٹیم کی ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ کراچی کے تعلیمی اداروں کے طلبہ میں آئس نشے کے استعمال میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ تعلیمی اداروں میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں میں آئس نشہ مقبول ہے۔