Tag: اینٹی نارکوٹکس فورس

  • افغانستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی چرس پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

    افغانستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی چرس پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی چرس پکڑلی، 2 کارروائیوں میں 1565 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اےاین ایف 2 کارروائیوں میں ملزمان سے 1565 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب کپاس کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی، 1550 کلوگرام چرس کنٹینر میں موجود کپاس کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان برآمد شدہ چرس افغانستان سے براستہ چمن کراچی اسمگل کر رہے تھے، دوران کارروائی چمن کے رہائشی 2 ملزمان موقع سے گرفتار ہوئے۔

    اےاین ایف کے مطابق خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • 9 اسمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    9 اسمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف نے منشیات کے اسمگلرز کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 74 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد اور 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور ملزمان کی بیخ کنی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز 7 مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 74 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی جب کہ 9 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق سیکٹر آئی 10 اسلام آباد میں کار سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم کو بھی پکڑ لیا گیا، ہکلہ ریسٹ ایریا میں کار سوار 2 ملزمان سے 140 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ڈی ایچ اے کراچی میں کار اور موٹرسائیکل میں چھپائی گئی 20 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، دوران کارروائی کراچی اور وزیرستان کے رہائشی 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، شکار پور روڈ سکھر پر بلوچستان کے رہائشی ملزم سے 989 گرام آئس برآمد ہوئی۔

    کراچی کورنگی نمبر5 کے قریب سے 10 کلو چرس اور 250 گرام آئس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پسنی کے غیر آباد مقام پر چھپائی گئی 35 کلو گرام چرس بھی پکڑی گئی، خیبرکےعلاقے زخہ خیل میں چھپائی گئی 3 کلو 500 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • افغانستان سے پاکستان کے بڑے صوبوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    افغانستان سے پاکستان کے بڑے صوبوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے پشاور، پنجاب اور سندھ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے بڑے صوبوں میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان نے بتایا کہ پشاور میں چار سدہ روڈ کے قریب ملزم سے 6 کلو ہیروئن برآمد کیا گیا ، پشاور کا رہائشی ملزم مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

    ترجمان کے مطابق پوچھ گچھ پرگرفتار ملزم  نے گھر میں مزید ہیروئن کی موجودگی کا انکشاف کیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف کی ٹیم نے قریب واقع گھر پر چھاپہ مارا  کارروائی کے دوران گھر کی بالائی منزل سے مزید 78 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوا۔

    اےاین ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 84 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، مذکورہ گھر ملزم کی جانب سے منشیات ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • کوئٹہ سے منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

    کوئٹہ سے منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو  ناکام بنا دی گئی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہے، ملک بھر میں 6 کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے  5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق  اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈیرہ غازی خان کے قریب پیاز سے بھرے ٹرک سے 180 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں پشین کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، وزیر آباد روڈ کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    ایک اور کارروائی کراچی کے گڈاپ ٹاون کے قریب انڈس چوک پر کی گئی جہاں کار سے 51 کلو چرس برآمد ہوئی ساتھ ہی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق پشین سے 371 کلو ہیروئن اور 221 کلو مارفین برآمد کی گئی، برآمد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں رکشہ سے 10 کلو چرس برآمدکی گئی، جبکہ جگور بو نستان میں جھاڑیوں کے نیچے چھپائی گئی 15 کلو چرس ملی ہے۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • بین الاقوامی کارگو آفس، گارمنٹس میں جذب کی گئی 104 کلو آئس پکڑی گئی

    بین الاقوامی کارگو آفس، گارمنٹس میں جذب کی گئی 104 کلو آئس پکڑی گئی

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی میں واقع بین الااقوامی کارگو آفس میں پارسل سے 104 کلو آئس برآمد کرلیں۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، کارروائی کے دروان راولپنڈی میں واقع بین الااقوامی کارگو آفس میں پارسل سے آئس ڈرگ برآمد ہوئی جو آسٹریلیا بھجوائی جارہی تھی۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمد شدہ آئس کارٹن میں موجودگارمنٹس میں جذب کی گئی تھی، پارسل کا مجموعی وزن 104 کلو تھا، جسے آسٹریلیا کے لئے بک کیا گیا تھا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی بلوچستان کے علاقےکیچ میں کی گئی جہاں سے 45کلو کرسٹل برآمد کیا گیا، برآمد شدہ کرسٹل بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • اے این ایف کی کارروائیاں، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گینگ گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گینگ گرفتار

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گینگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے 4 کلو 590 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔

    اے این ایف نے راولپنڈی میں جی ٹی روڈ سے 3 ملزمان گرفتار کیا ہے جس سے 30 نشہ آور گولیاں اور 250 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اورکزئی کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 48 کلو چرس برآمد کرلی گئی جب کہ چمن پاک افغان بارڈرکےقریب کارروائی  میں تھیلوں سے 9کلو 774گرام آئس برآمد کیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ کراچی بلال چورنگی کےقریب ٹرک سے48 کلو چرس برآمد ہوا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • پاکستان بھر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں

    پاکستان بھر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں

    راوالپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان بھر میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان اے این ایف ہیڈکواٹر کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدہ جانے والی خاتون کے پیٹ سے 20 ہیروئن بھرے کیپسول جب کہ مسقط جانے والے شخص کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس برآمد کی گئی، دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جب کہ اٹک نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے بھی 1 کلو 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات کچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھی۔

    شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69 کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی، جب کہ پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    ایک اور واقعے میں پشاور رِنگ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی گئی، اور کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو 400 گرام ہیروئین برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    زیرو لائن چیکنگ پوائنٹ تورخم کے قریب افغان باشندے سے 930 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، شاہراہ فیصل کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 6 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، برآمد شدہ منشیات مسواک میں چھپائی گئی تھی۔

    نارتھ ناظم آباد کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، اور کراچی کے رہائشی شخص کو گرفتار کیا گیا۔

    اے این ایف اور ایف سی بلوچستان نے ایک مشترکہ کارروائی میں نوکنڈی سیہان کے عللاقے سے 1900 کلو افیون اور 220 کلو چرس برآمد کر لی۔

    اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئلے کے ٹرک سے 701 کلو چرس برآمد کر لی، چرس مہارت کے ساتھ ٹرک کے فرش میں چھپائی گئی تھی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوسری کارروائی میں 3 ملزمان عدنان ،صداقت علی، نعیم کو گرفتار کر کے 5 کلو ہیروئن اور 22 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اے این ایف نے کورئیر کمپنی کے دفتر میں کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے 8 ڈبوں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔ ہیروئن کو گلابی لیمپس میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

    اے این ایف کے مطابق کورنگی میں کورئیر کمپنی میں بھی کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی، ہیروئن کو 2 کتابوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

  • کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی: شہر قائد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں اے این ایف نے کورئیر کمپنی کے دفتر میں کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے 8 ڈبوں سے 4 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ ہیروئن کو گلابی لیمپس میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کورنگی میں کورئیر کمپنی میں بھی کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی، ہیروئن کو 2 کتابوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے بھی منشیات برآمد کر لی گئی، ڈاکومنٹس میں 90گرام میتھا فٹامائن اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، مقدمات درج کرلیے گئے، پارسل بھیجنے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، 18 کلو منشیات برآمد

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں انسداد منشیات فورس نے کراچی میں کارروائی کے دوران 18 کلو گرام منشیات پکڑی تھی، منشیات فیصل آباد سے کراچی اسمگل کی گئی تھی۔

  • منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 گرفتار

    منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے این پی رہنما کے بیٹوں سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    اے این ایف کے ذرایع کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ ایم ون کے قریب منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ایک اہم کارروائی کی گئی ہے، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ملزمان کو 3 گاڑیوں میں منشیا ت کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، یہ کارروائی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    ذرایع نے بتایا کہ کارروائی میں ضلع خیبر کے اے این پی رہنما عمران آفریدی کے 2 بیٹے کامران اور عرفان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے دیگر افراد میں اے این پی رہنما کا بھتیجا فیضان اور جوہر آفریدی بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع

    اے این ایف کے مطابق جن 3 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ان میں 2 بی ایم ڈبلیو اور سرف شامل ہیں، 128 کلو چرس اور افیون پشاور سے اسلام آباد اسمگل کی جا رہی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے رہنما رانا ثنا اللہ کو بھی منشیات کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    چار دن قبل منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا کو انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا لیکن جج کی عدم موجودگی کے باعث ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کی گئی۔