Tag: اینٹی وائرس

  • امریکہ میں روسی اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی فروخت پر پابندی

    امریکہ میں روسی اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی فروخت پر پابندی

    واشنگٹن: امریکہ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے، جس میں ماسکو میں قائم سائبر سیکورٹی کمپنی کسپرسکی کے بنائے گئے اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کمپنی کی کارروائیاں ’روسی حکومت کی جارحانہ سائبر صلاحیتوں اور کسپرسکی کے آپریشنز پر اثر انداز ہونے یا اس کی ہدایت کرنے کی صلاحیت کے باعث‘ قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہیں۔

    بیان کے مطابق روسی کمپنی اب معمول کی دیگر سرگرمیوں کے علاوہ امریکہ میں اپنا سافٹ ویئر فروخت نہیں کر سکے گی اور نہ ہی اسے پہلے سے استعمال میں آنے والے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

    امریکی محکمہ تجارت کے بیان کے مطابق کسپرسکی کے وسیع پیمانے پر انسٹال کردہ اینٹی وائرس سافٹ ویئرز کے ذاتی اور پیشہ ور صارفین کو خطرات کی وجہ سے متبادل تلاش کرنا چاہئے۔

    یو ایس سکریٹری آف کامرس نے کہا کہ ہم امریکی قومی سلامتی اور امریکی عوام کی حفاظت کے لیے اپنے پاس موجود ہر آلے کا استعمال جاری رکھیں گے۔

    روس نے بارہا یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کسپرسکی لیب جیسی روسی کمپنیوں کا استحصال کرنے کی صلاحیت اور ارادہ رکھتا ہے، تاکہ وہ حساس امریکی معلومات کو جمع کر سکے اور اسے ہتھیار بنا سکے۔

    واضح رہے کہ کسپرسکی کا سافٹ ویئر صارفین کو ٹروجن ہورس، اسپائی ویئر اور دیگر سائبر خطرات سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

    امریکہ میں کسپرسکی سافٹ ویئر کی فروخت پر 20 جولائی سے پابندی عائد کر دی جائے گی اور روس کی یہ ملٹی نیشنل کمپنی 29 ستمبر تک موجودہ صارفین کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کر سکے گی۔

  • موبائل فون کی مقبول ترین ایپس صارفین کی معلومات چوری کرتی ہیں

    موبائل فون کی مقبول ترین ایپس صارفین کی معلومات چوری کرتی ہیں

     نیویارک: موبائل فون صارفین کے لئے بری خبر ہے، مقبول ترین موبائل ایپس آپ کے پرائیویٹ اور حساس ڈیٹا پر نظر رکھتی ہیں اور معلومات چوری بھی کرتی ہیں۔

    نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فیس بک، وائبر اور اینٹی وائرس کے علاوہ درجنوں مقبول ترین گیمز بھی صارفین سے ایسی معلومات طلب کرتی ہیں کہ جن تک ان کی رسائی نہیں ہونی چاہیے۔

    یہ ایپس صارفین کی تصاویر، ویڈیوز، میسج، کال کی معلومات، لوکیشن اور یہاں تک کہ مائیکرو فون اور اسپیکر کی آواز بھی ریکارڈ کرسکتی ہیں۔

    پرائیویٹ معلومات تک غیر مناسب اور ضرورت سے زائد رسائی حاصل کرنے والی ایپس میں اینٹی وائرس ایپس سر فہرست ہیں، اس کے بعد وائبر اور فیس بک کا نمبر آتا ہے۔