Tag: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل

  • کراچی: 52 مقدمات میں ملوث ملزم کے سر کی قیمت مقرر

    کراچی: 52 مقدمات میں ملوث ملزم کے سر کی قیمت مقرر

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے درجنوں مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی، زیادہ تر کے سروں کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے متعدد مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے وی ایل سی کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سندھ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔

    حکام نے فہرست میں متعدد ملزمان کا نام شامل کیا ہے، ان میں غلام یاسین بھیو جو 52 مقدمات میں ملوث ہے، کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    41 مقدمات میں مطلوب کاشف ابڑو عرف انور علی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی، 22، 22 مقدمات میں مطلوب اکبر علی بھیو اور نذیر احمد بھیو کے سروں کی قیمت بھی 1، 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    21 مقدمات میں مطلوب مجاہد جمالی میرانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے، 14 مقدمات میں مطلوب محمد خان ملاح کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے اور 13 مقدمات میں مطلوب ممتاز علی بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • کراچی سے موٹرسائیکل چوری کرکے بلوچستان فروخت کرنے والا گروہ  گرفتار

    کراچی سے موٹرسائیکل چوری کرکے بلوچستان فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی :اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کراچی سے موٹرسائیکل چوری کرکے بلوچستان فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کراچی میں موٹرسائیکل چوری کرکے بلوچستان فروخت کرنے والے 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کوگرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ ملزمان بلوچستان سے کراچی آکرموٹر سائیکل چوری و چھینتےتھے اور ساکران میں موٹر سائیکل فروخت کرتےتھے۔

    طارق نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلیں ہیں۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ ایک ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں شناخت کیا گیا، ملزم موٹرسائیکل چوری کرنے میں صرف چند سیکنڈ لگاتا ہے۔

  • کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

    کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا ، ملزم ایوب ملک آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب ملک موہانا 8مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکاہے، ملزم کو وکیل کے یونیفارم میں گرفتار کیا گیا اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی۔

    عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار وکیل ایوب متعددمہران کاریں چوری کرچکاہے، ملزم اپنے جرائم سے وکالت کے پیشے کوبدنام کررہاتھا، ملزم نے گرفتاری کے بعد جیل سے ایل ایل بی میں داخلہ لیاتھا اور دوران قید ہی ملزم نے ایل ایل بی پاس کیا۔

    پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزم وکالت پریکٹس کےدوران خرچہ چلانےکیلئےوارداتیں کرتاتھا اور وکیل کے یونیفارم کی وجہ سےنہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا نہ ہی پولیس چیک کرتی۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم مسروقہ کاربلوچستان میں حاجی نامی خریدارکوفروخت کرتا تھا۔