Tag: اینٹی کرپشن

  • اینٹی کرپشن نے فراڈ کیس میں نجف حمید کو گرفتار کرلیا

    اینٹی کرپشن نے فراڈ کیس میں نجف حمید کو گرفتار کرلیا

    راولپنڈی: محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم نے فراڈ کیس میں سابق نائب تحصیلدار سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فراڈ کیس میں سابق نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کی ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن کی جانب سے نجف حمید کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد وہ فرار ہوگئے تھے۔

    تاہم انہیں دوبارہ گرفتار کرنے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے 2 روز کیلئے اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔

    سابق نائب تحصیلدار نجف حمید نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سینئر سول جج کرمنل سے رجوع کرلیا۔

    واضح رہے کہ نجف حمید اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج  کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، ان کے خلاف 2023 میں اینٹی کرپشن نے اراضی فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا، نجف حمید نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر رکھی تھی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں

    اوکاڑہ : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں ، بشریٰ بی بی کو ناقص سڑک کاٹھیکہ دینے پر طلب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں ، بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن نے آج 10بجے طلب کر رکھا تھا۔

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کنور خالد نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو ناقص سڑک کاٹھیکہ دینے پر طلب کیا گیا تھا ، غیر حاضری پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑا ملک تصور نے کہا کہ بشریٰ بی بی آج دفتری اوقات تک پیش نہ ہوئیں توقانون کےمطابق دیکھا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا ، ترجمان نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کواپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کےالزامات پرطلب کیا گیا ، ان پر من پسندٹھیکیداروں کوغیرقانونی طورپرٹھیکےدلانےکاالزام ہے۔

    اینٹی کرپشن نے طلبی کانوٹس زمان پارک،بنی گالاکی رہائشگاہوں پرچسپاں کیا تھا جبکہ نوٹس وکلاعلی بھٹہ اور اویس کوبھی وصول کرایاگیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کواینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیاگیا اور طلبی کاحکم نامہ اوکاڑہ میں بشریٰ بی بی کےآبائی گھرکےباہرچسپاں کردیاگیا تھا۔

  • چوہدری پرویز الہٰی کو کہاں رکھا گیا؟ جیل حکام کا اہم بیان

    چوہدری پرویز الہٰی کو کہاں رکھا گیا؟ جیل حکام کا اہم بیان

    لاہور: اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار چوہدری پرویز الہٰی کو کیمپ جیل کے سیکیورٹی بلاک میں رکھا گیا ہے۔

    جیل حکام کے مطابق کیمپ جیل میں نئے قائم سیکیورٹی بلاک میں پہلے رانا ثنااللہ کو بھی رکھا جا چکا ہے۔

    جیل حکام نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی رات کو میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل تھیں، پرویزالہٰی کو جیل کا کھانا فراہم کیا جائے گا گھر کے کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    جیل حکام نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کےمقدمات میں قید ملزمان کی ملاقات پیر، جمعرات کو کرائی جاتی ہے، ان کی فیملی کسی ایک دن فیملی روٹین میں پرویز الہٰی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری،  زرتاج گل بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    عمران خان کی گرفتاری، زرتاج گل بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    لاہور: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو کل صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا ، زرتاج گل اوران کے شوہر نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کل صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ زرتاج گل اوران کے شوہر ہمایوں رضا نے منصوبوں کو ریوائز کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچایا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے تمام منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر بھاری رشوت وصول کی۔

    ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منظورشدہ منصوبوں کے پلان میں ازخود تبدیلی کروا کے اپنے گھر اور سیکرٹریٹ کو پختہ سڑک سے منسلک کروایا۔ زرتاج گل نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرایا جس کی وجہ سے کام مکمل ہونے سے پہلے ہی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

  • محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

    محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

    لاہور: محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے کیمپ جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کر لیا۔ محمد خان بھٹی کی آج سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کیس میں ضمانت منظور کی تھی، اور ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

    تاہم اینٹی کرپشن کی گوجرانوالہ کی ٹیم محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ہمراہ کیمپ جیل پہنچ کر باہر انتظار کرنے لگی تھی، اس دوران محمد خان بھٹی کے وکلا بھی جیل کے باہر موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے مقدمہ نمبر 84/23 میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر منڈی بہاؤالدین میں سڑک کی تعمیر میں رشوت لینے کا الزام ہے، محمد خان بھٹی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے رشوت وصول کی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہا ہے، اینٹی کرپشن نے اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ حاصل کر کے چھان بین کی ہے۔

  • سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس تعمیر، عثمان بزدار کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس تعمیر، عثمان بزدار کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا، اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے بزدار ہاؤس تعمیر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا، اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کے 2 کنال رقبہ پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور عملے کی ملی بھگت سے 2 کنال کمرشل اراضی پر قبضہ کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے جعلسازی سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

    اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ محکمہ مال کے افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اراضی و تعمیر کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

  • پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

    پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

    لاہور: اینٹی کرپشن نے پرویزالہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمدخان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے سابق وزیراعلیٰ  پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

     چوہدری پرویز الہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کو ایٹنی کرپشن نے بلوچستان سے گرفتار کیا ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

    سابق وزیر اعلٰی پرویزالہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کیخلاف 80 کروڑ روپے کرپشن، تقرر و تبادلوں میں رشوت، ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینےکا الزام ہے۔

    محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین رانا اقبال پہلے ہی گرفتار ہیں، ان کیخلاف گرفتار ملزم رانا اقبال  اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنما کو گرفتار کرلیا

    لاہور: پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے لیگی ایم این اے چوہدری محمداشرف کوگرفتار کر لیا ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق لیگی رہنما چوہدری محمد اشرف نے157 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا، جعلسازی اور فراڈ سے جعلی دستاویزبنا کر زمین قبضے میں رکھی ہوئی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے ملکر زمین پر قبضہ کیا، ان  پر الزام ثابت ہونے پرگرفتارکیاگیا۔

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد اشرف نےفرضی شخص شریف احمد کوجعلی الاٹی ظاہر کرکے زمین پرقبضہ کیا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

    واضح رہے کہ چوہدری محمد اشرف ساہیوال این اے 161 سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

  • اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کے خلاف جاری انکوائری بند کر دی

    اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کے خلاف جاری انکوائری بند کر دی

    لاہور : اینٹی کرپشن نےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف جاری انکوائری بند کر دی اور کہا شیخ رشید پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے جواب عدالت میں جمع کرایا ، جس میں بتایا گیا کہ شیخ رشید پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس لئے جاری انکوائری بند کر دی گئی ہے۔

    اینٹی کرپشن کے جواب کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ شیخ رشید نے اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی ۔

    اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

  • اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف ن لیگ کی درخواست موصول

    اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف ن لیگ کی درخواست موصول

    لاہور : سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور اختیار کا ناجائز استعمال کرنے پر اینٹی کرپشن کو درخواست موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کوسابق وزیراعلی عثمان بزدارکےخلاف ن لیگ کی درخواست موصول ہوگئی۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے اپنے آپ کو مسلم لیگ ن کا کارکن ظاہر کرنے والے شخص کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی، جس نے نام خفیہ رکھنے کا کہا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ عثمان بزداردورحکومت میں مالی بےضابطگیوں میں ملوث رہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عثمان بزدار اور قریبی رفقاء نے غیر قانونی تقررو تبادلے بھی کروائے، جن کی مد میں ناجائز طریقے سے مال بنایا گیا، محکمہ اینٹی کرپشن چھان بین کرکے کارروائی کرے۔

    درخواست میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے سیکرٹری طاہر خورشید، عمر بزدار، جعفر بزدار، عامر تیمور، مختار احمد، سمیع اللہ، حبیب گل خان، کیپٹن ریٹائرڈ اعجاز جعفر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔