Tag: اینٹی کرپشن عدالت.

  • فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقل کی سماعت ہوئی۔

    طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے فواد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، اسپیشل جج اینٹی کرپشن خاور رشید نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر فواد پر جہلم میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج کرایا تھا، ان کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف نیب کیس اینٹی کرپشن عدالت بھیجنے کی استدعا

    وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف نیب کیس اینٹی کرپشن عدالت بھیجنے کی استدعا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب) نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نیب کیس اینٹی کرپشن عدالت بھیجنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

    اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، شریک ملزم کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرےموکل پر نیب قانون کااطلاق نہیں ہوتا، عدالت نیب ریفرنس کو خارج کرے ، اس کیس میں کوئی مالی بےضابطگی نہیں ہوئی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے استدعاکی کہ یہ کیس اینٹی کرپشن عدالت بھجوایاجائے، شریک ملزمان کے وکلا نے نیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے ، وکلا شریک ملزمان

    احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت تین اگست تک ملتوی کردی۔