Tag: اینٹی کرپشن پنجاب

  • مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی رشوت لینے کے الزام میں چوہدری مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین زبیر خان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی، زبیر خان کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے،  پرویز الہٰی اینڈ کمپنی پر ساڑھے 12کروڑ روپے رشوت لیے ہیں۔

    اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رشوت غیر ملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض لی گئی ہے پرویز الہٰی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے یہ ادائیگی کی۔

    ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا، چوہدری پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی کی ڈیل  زبیر خان نے کرائی تھی۔

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض پرویز الہی نے ساڑھے 6کروڑ وصول کئے، مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی نے 5 کروڑ جبکہ زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے۔

    اینٹی کرپشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، پرویز الہٰی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے علی انان قمر پر دباؤ ڈال کر ادائیگی کرائی۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنما کو گرفتار کرلیا

    لاہور: پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے لیگی ایم این اے چوہدری محمداشرف کوگرفتار کر لیا ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق لیگی رہنما چوہدری محمد اشرف نے157 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا، جعلسازی اور فراڈ سے جعلی دستاویزبنا کر زمین قبضے میں رکھی ہوئی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے ملکر زمین پر قبضہ کیا، ان  پر الزام ثابت ہونے پرگرفتارکیاگیا۔

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد اشرف نےفرضی شخص شریف احمد کوجعلی الاٹی ظاہر کرکے زمین پرقبضہ کیا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

    واضح رہے کہ چوہدری محمد اشرف ساہیوال این اے 161 سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

  • نیب قانون میں ترامیم : اینٹی کرپشن پنجاب کا بڑا فیصلہ

    نیب قانون میں ترامیم : اینٹی کرپشن پنجاب کا بڑا فیصلہ

    لاہور : نیب قانون میں ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے نیچے والے سیاسی اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے نیب قانون میں ترامیم کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ سے نیچے والے سیاسی اور محکموں کے کیسزکی تحقیقات اب اینٹی کرپشن کرے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے قومی احتساب بیورو کو خط لکھا جائے گا، جس میں اینٹی کرپشن پنجاب نیب سے 50کروڑ سے نیچے کیسز کی تفصیلات مانگے گا۔

    عمران خان ،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔

  • اینٹی کرپشن  پنجاب کا  شیریں مزاری پر مضحکہ خیز کیس سامنے آگیا

    اینٹی کرپشن پنجاب کا شیریں مزاری پر مضحکہ خیز کیس سامنے آگیا

    اسلام آباد : اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری پر آٹھ سو کنال زمین کی بوگس کمپنی کے نام بوگس ٹرانسفر کا مضحکہ خیز کیس بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کا سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری پر مضحکہ خیز کیس سامنے آگیا ، جس میں شیریں مزاری پر 1972 میں بوگس کمپنی کے نام 800 کنال زمین کی بوگس ٹرانسفر کاالزام عائد کیا گیا ہے۔

    شیریں مزاری انیس سو چھیاسٹھ میں پیدا ہوئیں اور انیس سو باہتر میں بوگس ٹرانسفر کاکیس بنادیا گیا، جس وقت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس وقت پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی عمر صرف چھ سال تھی۔

    یاد رہے سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کیخلاف اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمہ درج ہے، گرفتاری کے بعد شیریں مزاری کو پہلے تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا ، جہاں سے انھیں ڈی جی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

  • 33 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کا سینئر کلرک گرفتار

    33 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کا سینئر کلرک گرفتار

    لاہور: 33 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کا سینئر کلرک گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ صحت کے ایک سینئر کلرک محمد نواز کو بڑی کرپشن پر راجن پور سے گرفتار کر لیا۔

    محمد نواز نے بطور سینئر کلرک سی ای او ہیلتھ آفس راجن پور میں کرپشن کی، محمد نواز پر الزام ہے کہ انھوں نے ادویات کی خریداری میں لوکل کمپنیوں کا انتخاب کیا اور بھاری کمیشن وصول کی۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق 2012 میں طبی آلات کی فرضی خریداری سے بھی محمد نواز نے قومی خزانے کو 5 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ کلرک محمد نواز نے سی ای او ہیلتھ راجن پور کی ملی بھگت سے 50 لاکھ روپے کی کرپشن کی، فرنیچر کی خریداری میں ملزم نے سرکار کو 25 لاکھ روپے کا چونا لگایا۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب  کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کی گرفتاریاں جاری

    اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کی گرفتاریاں جاری

    لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں4کروڑ70لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2ریٹائرڈ سب انجینئر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں اور گرفتار یاں جاری ہے، دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں4کروڑ70لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2ریٹائرڈ سب انجینئر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نےطارق محموداورارشاداحمدگوہرکو گرفتارکیا ،حکام نے بتایا ملزمان محکمہ انہار کی مشنری ڈویژن میں ملازم تھے، ملزمان نے فنڈز لئے مگر تحصیل علی پور میں چندربن فلڈبند تعمیر نہ کیا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ 2020میں مقدمہ درج ہوا،پیروی نہ کرنے پر ملزمان کواشتہاری قراردیاگیا ، جس کے بعد سرکل آفیسرڈی جی خان نےملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا۔

    حکام کے مطابق جعلسازی سےشہری کوجائیدادسےمحروم کرنے کےالزام پر بھی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ، درخواست گزار نے پٹواری شاہد محمود،آصف اقبال،عمر فاروق پر مقدمہ درج کرایا۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم آصف اقبال مقدمے میں نامزدپٹواری شاہدمحمود کامنشی ہے، آصف اقبال نےدرخواست گزاربلقیس بیگم کی زمین عمرفاروق کو منتقل کی اور عمرفاروق نےپٹواری اورمنشی کی مددسےزمین اپنے نام منتقل کرائی۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب کا ن لیگ رہنما کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن پنجاب کا ن لیگ رہنما کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ رہنما کے بیٹے ذیشان بٹ کیخلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے پرمقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب اورضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ رہنماکےبیٹےذیشان بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ذیشان بٹ کیخلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے پرمقدمہ درج کیاگیا ، ذیشان بٹ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کےمشیر اورنگزیب بٹ کے بیٹےہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈی سی گجرات سیف انور نےریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کوبھجوایاتھا، ریفرنس میں ذیشان بٹ سمیت 5افرادکیخلاف مقدمےکی استدعاکی گئی ہے۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سےسرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    خیال رہے پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے 37 سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی، جس میں رانا ثناءاللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر کے نام شامل تھے۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر کئی سال سے اربوں کی زمین پر قبضے ہیں۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ

    وزیراعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ

    لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال اراضی واگزار کرالی، ڈی جی گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ واگزار اراضی کی مالیت 2 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرقبضہ مافیااور کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ، اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال اراضی واگزار کرالی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ ڈی جی خان میں رکھ کوٹلہ سے494کنال اراضی واگزارکرائی، واگزار اراضی کی مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

    اس کے علاوہ ڈی جی خان کے علاقے کوٹ چٹہ سے1000کنال زرعی اراضی واگزار کرائی گئی ، ڈی جی گوہر نفیس نے کہا کہ واگزار اراضی کی مالیت2کروڑ31لاکھ روپے سےزائدہے، راجن پور ،رکھ پتی کُھرد میراں سے200کنال اراضی واگزار۔

    سرگودھا سے 60 کروڑ کی کمرشل سرکاری اراضی اپنے نام کرانے والے اشتہاری گرفتار کرلیا ، ملزم عبدالشکور خان سے محکمہ ہاؤسنگ کی 16 کنال 18 مرلہ اراضی واپس لے لی گئی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ ملزم عبدالشکور پر پہلے ہی پرچہ درج تھا جبکہ محکمہ آبپاشی کے بیلدار محمد حسین کو چھاپہ مار کرگرفتار کرلیا، ملزم محمد حسین کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےگرفتار کیاگیا۔

  • گرفتاریوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، ایک اور ن لیگی رہنما گرفتار

    گرفتاریوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، ایک اور ن لیگی رہنما گرفتار

    راولپنڈی: فراڈ کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے فراڈ کیس میں سابق مشیر چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن کی کارروائی کےدوران سابق ن لیگی ایم پی اے کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔

    گرفتاری کے بعد چوہدری افضل کی طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خرابی کی شکایت پر ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بھی چوہدری سرفراز پر 10 لاکھ روپے فراڈ کا الزام لگا دیا۔

    اینٹی کرپشن نے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 11 افراد پر مقدمہ درج کر لیا، چوہدری سرفراز پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام ہر عوام کو دھوکا دینے کا الزام ہے۔

    ن لیگ کے سابق ایم این اے غفار ڈوگر گرفتار

    خیال رہے کہ چوہدری سرفراز افضل ن لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کے بھتیجے ہیں۔

    یاد رہے کہ 10 نومبر کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے رہنما اور سابق میئرسرگودھا اسلم نوید کو بھی گرفتار کیا تھا، ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق اسلم نوید نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی تھی۔

     11 نومبر کو اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضوان گل کو سرگودھا سے گرفتار کیا تھا، ان پر بہن کو جائیداد سے محروم کرنے کا الزام تھا، ان کے خلاف درخواست شمع بی بی نے دی تھی، جس کے مطابق ملزم اور بھائی تبریز گل نے 1990 میں بہن کی جائداد ہتھیا لی تھی۔

    15 نومبر کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک عبد الغفار ڈوگر کو بھی ملتان میں گرفتار کیا تھا، غفار ڈوگر پر جعل سازی اور فراڈ سے اراضی کے دستاویزات بنانے کے الزامات ہیں، لیگی رہنماؤں نے اس گرفتاری پر رد عمل میں کہا کہ یہ صرف ملتان جلسے کو سبوتاژ کرنے کا بہانہ ہے۔

    16 نومبر کو اینٹی کرپشن نےمسلم لیگ ن کے رہنما احسن رضا خان کو بھی گرفتار کر لیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انھوں نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ گورنمنٹ اسپتال کنگن پور کی زمین پر بنائی جانے والی مارکیٹ اور دکانیں اور خاندان کے افراد کے ساتھ الجنت ٹاؤن نامی سوسائٹی منظور شدہ نہیں تھی۔

  • گاڑیوں کی جعلی نیلامی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب

    گاڑیوں کی جعلی نیلامی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب

    لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور جعلی نیلامی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کردی، ملزمان نے ویسپا موٹر سائیکلوں کے نمبر پر لوڈر ٹرک رجسٹر کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور جعلی نیلامی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہوگئی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ای ٹی او اور ایکسائز انسپکٹر سمیت 3 افسران کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مفاد کنندگان کی ملی بھگت کر کے جعلی نیلامی پر گاڑیاں رجسٹر کی گئیں، نیلامی کے لیے سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا، ملزمان نے جعلی اور بوگس واؤچر پر 465 گاڑیاں رجسٹر کیں۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق 30 ہزار جعلی لوڈر بسیں اور ٹرک مارکیٹ میں موجود ہیں، ویسپا اسکوٹر کے نمبر پر مارکیٹ میں ٹرک چل رہے ہیں۔ ایکسائز ریکارڈ میں واسا کی موٹر سائیکل کے نمبر پر لوڈر ٹرک چل رہا ہے۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے پروگرامر سے مل کر سیریز منتقل کی، مقدمے میں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔