Tag: اینٹی کرپشن یونٹ

  • عرب ٹی وی کی ڈاکومینٹری، پی سی بی نے عمر اکمل سے وضاحت مانگ لی

    عرب ٹی وی کی ڈاکومینٹری، پی سی بی نے عمر اکمل سے وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ‌ بورڈ نے اسد عمر سے عرب ڈاکومینٹری کے معاملے پر وضاحت مانگ لی ہے.

    تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کی کرکٹ میں کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز ڈاکومینٹری نے دنیائے کرکٹ میں ہل چل مچا دی ہے. تمام کرکٹ بورڈز کی جانب سے اس ضمن میں جائزہ لیا جارہا ہے.

    اس ڈاکومینٹری میں جہاں دیگر ٹیموں کے کھلاڑی دکھائی دیے، وہیں‌ پاکستانی کرکٹر عمراکمل کو بھی مبینہ طور پر ایک بیگ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

    پی سی بی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹر سے اس ضمن میں وضاحت مانگ لی ہے۔

    پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمراکمل ڈومیسٹک کرکٹ کی ذمہ داریاں ختم کرنے کےبعد ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ میں‌ میگا کرپشن کے الزامات، پی سی بی نے عرب ٹی وی سے ریکارڈ مانگ لیا

    یاد رہے کہ ڈاکومینٹری سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عرب ٹی وی سے ریکارڈ مانگی تھی، جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈ نے الزامات مسترد کردیے تھے۔

    پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ کرپشن کے خلاف ہماری پالیسی زیرو ٹالرینس کی ہے، البتہ کے مطابق کسی کے ساتھ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا ہے.

  • اسپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

    اسپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

    لاہور : اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان دونوں کھلاڑیوں کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو پھر سے نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کردیا۔ ان دونوں کے خلاف ممکنہ طور پر مزید دفعات کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    خالد 26 اورشاہ زیب کو 27 اپریل کو دوبارہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کےسامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ یہ نئی پیش رفت آرٹیکل چاراعشاریہ تین کے تحت کارروائی ہے۔

    مزید پڑھیں : شرجیل خان اورخالد لطیف کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی

    یاد رہے کہ خالد لطیف پہلے ہی ٹریبونل کےسامنے پیش ہو چکے ہیں جبکہ اکیس اپریل کو شاہ زیب حسن پہلی بار ٹریبونل کےسامنے پیش ہوں گے، دونوں کھلاڑی پہلے بھی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

  • اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

    اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

    لاہور : پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے ایک اہم کردار محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ انہوں نے بکیز کی جانب سے پیشکش کا اعتراف کیا اور یہ بھی مانا کہ رپورٹ نہ کرنے کی غلطی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لمبے قد کی وجہ سے نمایاں بولر محمد عرفان لمبے پھنس گئے،اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا.

    اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پانچ مرتبہ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن اسے قبول نہیں کیا، انہوں نے بتایا کہ بکیز نے جب مجھ سے رابطہ کیا تو تب میرے والدین کی طبیعت ناساز تھی، والدین کے انتقال کی پریشانی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کرسکا۔

    مزید پڑھیں : جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    وجہ بتاتے ہوئے عرفان جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ستمبر میں والد فوت ہوئے اس کے بعد والدہ بیمار ہوگئیں پھر وہ بھی جنوری میں اللہ کو پیاری ہو گئیں، خبر سن کرآسٹریلیا کے دورے سے واپس آنا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ تھا اس لئے رپورٹ نہ کرسکا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ میں نے جرم کیا ہے جس کا اعتراف کرتا ہوں پرغلط کام نہیں کیا۔

    فکسنگ کی پیشکش قبول نہیں کی۔ نہ ہی کبھی فکسنگ کی۔ معافی مل گئی تو سبق سیکھوں گا۔ یونٹ نے محمد عرفان کے بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کرلی ہے جو ٹریبیونل کے سامنے پیش کی جائیگی۔

  • محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی

    محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کےچیئرمین نجم سیٹھی کا کہناہےکہ فاسٹ باؤلرمحمد عرفان سےانکوائری کی گئی ہےلیکن انہیں فی الحال معطل نہیں کیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہاہےکہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان سے انکوائری کی گئی اورانکوائری جاری رہےگی،تاہم انہیں فوری معطلی کا سامنا نہیں ہے۔

    نجم سیٹھی نے اپنی ایک اورٹویٹ میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےاینٹی کرپشن یونٹ نےشاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے بھی سوالات کیے ہیں لیکن وہ اپنے میچز کھیلے گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرچیئرمین پاکستان سپرلیگ کاکہناہےکہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل کو کرپشن سے محفوظ بنانے کےلیےمتحرک رہےگا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل: اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر

    واضح رہےکہ گزشتہ روزپاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کےانکشاف پرپی سی بی نے اسلام آباد یوئانیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیاتھا۔