Tag: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کاروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے 3 اہم ملزمان گرفتار کرلئے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں صدام، داریش محمد اور محمد الیاس شامل ہیں، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں دین ٹریڈ سینٹر پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم صدام پشاور سے لیبیا اور لیبیا سے یورپ انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا، ملزم متاثرہ افراد سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔

    چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے گئے، ملزم صدام کی نشاندھی پر دریش محمد اور محمد الیاس کو موٹر بارگین پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے انسانی اسمگلنگ کے شواہد، برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک رابطے اور یورپ روانگی کے منصوبوں سے متعلق شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں۔

  • انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلاے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد کاشف شامل ہیں، ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد ندیم نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شاہد ندیم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو 1600 امریکی ڈالر کے عوض فروخت کر دیا، متاثرہ کو بعد ازاں کمبوڈیا میں سیف ہاؤس میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد کاشف نے 7 شہریوں کو آئرلینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 10 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا، دبئی پہنچنے پر مسافروں نے ایجنٹ کی جانب سے دئیے گئے جعلی پاسپورٹ پر آئرلینڈ جانے کی کوشش کی جس پر مسافروں کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔