Tag: اینڈرائیڈ صارفین

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے جو صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

    واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ فیک تصاویر کی شناخت کی جاسکے۔

    مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو۔ یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کرکے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

  • اینڈرائیڈ صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف

    اینڈرائیڈ صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کی میسجز سے متعلق بڑی مشکل آسان کردی، اب صارفین اپنے پیغام کو ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے میسجز بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے، نئے فیچر میں دوستوں سے رابطے میں رہنا مزید آسان ہو جائے گا۔

    اس حوالے سے گوگل نے خبردار کیا ہے کہ صارفین میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر اپنے پیغام کے متن میں ترمیم کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے میسجز کو ایڈٹ کرنے کا یہ فیچر پہلی بار نہیں دیا جارہا بلکہ اس کے علاوہ انسٹنٹ ہاٹ اسپاٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جانے والا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یا کروم بک کو فون سے ایک ٹیپ پر جلدی سے جوڑا جا سکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق گوگل کے تحت ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میٹ کالز کے دوران فوری طور پر ڈیوائسز کو تبدیل کرسکیں گے۔

  • ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’بلیو ٹک‘ کی فیس مقرر کر دی

    ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’بلیو ٹک‘ کی فیس مقرر کر دی

    ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’بلیو ٹک‘ کی فیس مقرر کر دی، جو ماہانہ 11 ڈالر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر بلیو اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اتنی ہی فیس پر دستیاب ہوگا جتنی فیس پر یہ iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

    ٹوئٹر کے بلیو ٹک کے لیے سالانہ سبسکرپشن شروع کرنے کے ایک دن بعد ہی سوشل میڈیا کمپنی نے اپنا ’پیڈ پلان‘ اینڈرائیڈ صارفین تک بڑھا دیا ہے، اگر کوئی اینڈرائیڈ کے ذریعے ٹوئٹر بلیو پلان خریدتا ہے تو اسے ہر ماہ 11 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ویب براؤزر کے ذریعے سبسکرائب کرنے والوں کے لیے ٹوئٹر بلیو ٹک کی ماہانہ فیس صرف 8 ڈالر ہے، جب کہ ماہانہ چارجز کے مقابلے میں ویب صارفین کے لیے ایک سستا سالانہ منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے جس کی فیس 84 ڈالر ہے، تاہم یہ رعایت صرف امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جاپان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

    نیلے رنگ کا یہ نشان جو پہلے سیاست دانوں، مشہور شخصیات، صحافیوں اور دیگر عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مفت تھا، اب ہر اس شخص کے لیے کھلا ہوگا جو ادائیگی کے لیے تیار ہے۔

    اسے پچھلے سال شروع کیا گیا تھا تاکہ ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ پر زیادہ فیس اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ اینڈرائیڈ کے گوگل پلے اسٹور پر جو فیس وصول کی جا رہی ہے، اسے متوازن کیا جا سکے۔

    یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایلون مسک اینڈ کمپنی دراصل گوگل کو ’درون ایپ‘ خریداریوں کی فیس کی ادائیگی سے بچنا چاہتے ہیں، اس لیے صارفین کو زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی۔

  • واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کردی

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کردی

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے بالخصوص اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں مگر ایک مسئلہ ایسا تھا جو اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سر کا درد بنا ہوا تھا۔

    واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس میسج بھیجنے کے حوالے سے فیچر متعارف کرایا جس کے بعد اب آواز والا آڈیو پیغام اُسی پلیٹ فارم پر محفوظ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

    اس سے قبل یہ سسٹم تھا کہ جب صارف وائس میسج کسی دوسرے نمبر پر بھیجتا تھا تو یہ پیغام فون میں ہی محفوظ رہتا تھا اور فارمیٹ یا گمشدہ ہونے کی صورت میں وہ میسج ضائع ہوجاتا تھا۔

    کمپنی کی جانب سے ابھی یہ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا، یعنی اب صارف جب بھی وائس میسج بھیجے گا تو فون تبدیل کرنے پر اُسے پیغامات اپیلیکشن ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد بیک اپ کی صورت میں آسانی سے مل جائیں گے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کسی دوست کو بھیجا جانے والا پیغام اگر صارف نے حذف بھی کردیا تب بھی وہ دوبارہ سے آسانی کے ساتھ مل سکے گا۔

    اسے بھی پڑھیں: میسج ڈیلیٹ فیچر، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی

    موبائل ایپ کے بیٹا ورژن صارفین کے لیے فیچر کی اپ ڈیٹ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے جبکہ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزمائشی سروس کے بعد یہ سہولت عام صارفین کو بھی مہیا کردی جائے گی۔ قبل ازیں آئی فون (آئی او ایس iOS) استعمال کرنے صارفین اس سہولت سے استفادہ حاصل کررہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔