Tag: اینکر مبشر لقمان

  • مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش

    مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش

    لاہور: سینئراینکرمبشرلقمان کو پولیس نےہراساں کرنا شروع کر دیا،دو روز میں مبشر لقمان کے گھر اور دفتر پرچھ بارچھاپے مارے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے سینئراینکر پرسن مبشرلقمان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جاری ہے،  مبشر لقمان کے گھر پر دو دن میں چھ بار چھاپے مارے گئے ہیں، پولیس اہلکارگارڈزکودھکےدےکرگھر میں گھسے اور گھر کے لان میں کھیلتے بچوں اور اہل خانہ کی تصاویر بنائی گئی۔

    مبشر لقمان کی شکایت پرڈی آئی جی آپریشنز نے واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارےلوگ نہیں ہیں، واقع کی تاحال ایف آئی درج نہ ہوسکی۔

    سینئر جرنلسٹ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم نے واقع کی پُر زور مزمت کرتے ہوئے کل احتجاج کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب اگر ایسا رویہ جاری رکھا گیا تو احتجاج پورے ملک میں پھیل جائے گا ۔

    واقع پر اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کو عوام کے سامنے اصل حقائق لانے کی سزا دی جاری ہے،ان کا کہنا تھا کچھ عناصر مبشر لقمان پر پابندی لگوانے کی سازش کررہے ہیں۔

  • نوازشریف کے سابق اے ڈی سی میجرریٹائرڈ خالد کے اہم انکشافات

    نوازشریف کے سابق اے ڈی سی میجرریٹائرڈ خالد کے اہم انکشافات

    اسلام آباد: نوازشریف کے سابق اے ڈی سی میجر(ر)خالد نے اہم انکشافات کئے ہیں، اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں سینیئر اینکر مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ شہبازشریف نے موٹروے میں کروڑوں ڈالرز کے کک بیکس لئے پاکستان میں لئیے۔

    قرض اُتارو ملک سنوارو اسکیم کے نام پر قوم سے کہاگیا تھا وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود برداشت کروں گا لیکن نوازشریف نے کبھی بھی وزیراعظم ہاؤس کے بل ادا نہیں کئے۔

    سیف الرحمان سمیت سب اٹک قلعے میں روتے تھے ۔

    خیام قیصر، نواز شریف کی باتیں ریکارڈ کرکے جنرل مشرف تک پہنچاتے تھے۔

    مجید ملک ، چوہدری نثار کو فائدہ پہنچانے کے لئے موٹر وے کو طویل کیا گیا جس سے ملک کو نقصان ہوا،اور سفر میں اضافی ہوا ۔

    میجر(ر)خالد کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی اپنا گھر نہیں چلاتا جیسے نواز شریف حکومت چلاتے تھے۔