Tag: اینکر مرید عباس

  • مرید عباس کے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی ، اہلیہ زارا عباس  کا اٹل فیصلہ

    مرید عباس کے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی ، اہلیہ زارا عباس کا اٹل فیصلہ

    کراچی : اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے اپنے شوہر کے قاتلوں سے صلح کرنے سے انکار کردیا اور کہا مریدعباس کے قتل کاہرگز سودا نہیں کرسکتی، کیس جتنا بھی طویل چلے مکمل طور پر پیروی کروں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت 2افرادقتل کیس کے ملزم عاطف زمان نے صلح کےلیے کوشش شروع کردی، ملزم عاطف زمان کی جانب سے مریدعباس کے اہلخانہ کودوسری بار پیغام بھجوایا گیا۔

    ملزم عاطف زمان نے پیغام میں کہا کہ نقصان کا ازالہ تو نہیں ہوسکتا ہے، مگر مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، عادل زمان کو کیس ثابت نہیں ہوسکتا،اسے ضمانت بھی مل گئی ہے، میرے کےخلاف بھی کیس طویل عرصے تک چل سکتا ہے، چاہتےہیں گاؤں کی زمین بیچ کر بطوردیت اہلخانہ کو رقم ادا کردی جائے۔

    مرید عباس کی بیوہ زار عباس نے صلح کرنے سے انکار کردیا اور کہا کیس جتنا بھی طویل چلے مکمل طور پر پیروی کروں گی، انصاف ملنے کی پوری توقع ہے، ہر فورم پر کیس لڑوں گی۔

    زارا عباس کا کہنا تھا کہ قاتل عدالتوں سے بھاگ کیوں رہے ہیں، باقاعدگی سے پیش ہوں، شواہد کی روشنی میں عدالت نےفیصلہ کرناہے، مرید عباس کے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی اور قاتلوں سے مریدعباس کے قتل کاہرگز سودا نہیں کرسکتی۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ، ملزم کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ، ملزم کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب ملزم عاطف زمان نے عدالت میں اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا کیس لڑوں گا بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا ہوں۔

    ملزم عاطف زمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وکیل سے بات کرلی ہے اپنا کیس لڑوں گا، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، اعدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ آٓئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔

    دوسری جانب ملزم عاطف زمان کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے، جس میں ملزم عاطف زمان نے کہا کہ مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں ٹائر کی دکان کھلوا کردی تھی، ٹائر کی مارکیٹ میں کئی لوگ مجھے جانتے تھے، میں ان سے مال لے کر آگے فروخت کردیتا تھا، جو 10 لاکھ کی سرمایہ کرتا تھا اسے 2 لاکھ منافع دیتا تھا۔

    مزید پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    ملزم عاطف زمان کے مطابق 2014 سے ٹائر کا کاروبار کررہا تھا، 10 لاکھ کی سرمایہ کاری کرادیتا تھا کچھ لوگوں کو 20 اور کچھ کو 25 فیصد منافع دیتا تھا، پیسے سے پیسہ بنا رہا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تفتیشی افسر کی درخواست پر عدالت نے ملزم عاطف زمان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم دل پر بوجھ ہے وہ دوبارہ خودکشی کی کوشش کرسکتا ہے اس لیے اس کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے۔

    خیال رہے کہ ملزم عاطف زمان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر کو لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں سٹی کورٹ نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عاطف زمان خود اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، خدشہ ہے ملزم پھر خودکشی کی کوشش کرے گا، ضمیر کے بوجھ کی وجہ سے عاطف زمان نے پہلے بھی خود کو گولی ماری تھی۔

    تفتیشی افسر کا نے کہا کہ معزز جج چاہیں تو خود اسپتال جاکر ملزم عاطف زمان سے مل سکتے ہیں، ملزم کے وکلا کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق درخواست اٹھایا۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش میں زیادہ پیش رفت کیا ہوگی ملزم خود اعتراف اہتا ہے، ملزم فون کال پر دھاڑیں مار مار کر روتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اینکر قتل کیس: عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش

    دوسری جانب آئی او کا کہنا تھ اکہ عدالت وقت اور جگہ کا تعین کرکے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرے، وکلا اور عاطف زمان کے ماموں کی ملاقات ملزم سے کرادی ہے۔

    آئی او نے کہا کہ ملزم کہتا ہے میرے ضمیر پر بوجھ ہے میں بیان ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، ملزم کہتا ہے میں پریشان ہوں مجھے رات کو نیند نہیں آتی ہے، پولیس نے ایم ایل او رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر عاطف زمان کو جیل بھیج دیا گیا تو اعترافی بیان کیسے ریکارڈ ہوگا، اعترافی بیان کی درخواست ریکارڈ پر ہے۔

    ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے بھی عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی، عدالت نے آئی او کی درخواست پر کل اعترافی بیان کے لیے ملزم کو طلب کرلیا۔

  • کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کا واقعہ، تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم

    کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کا واقعہ، تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز پیش آنے والے اینکر پرسن مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی طارق دھاریجو کریں گے، کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں اور ایس آئی یو درخشاں شامل ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تنازع 20 کروڑ کا تھا، عاطف زمان بیرون ملک سے ٹائر امپورٹ کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں: اینکر مریدعباس کے قتل کے محرکات سامنے آگئے

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ملزم عاطف زمان کو ہوش آگیا ہے، 24 گھنٹے میں کیس کو حتمی مراحل میں لے جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

    مقتول مرید عباس کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ٹائروں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی۔