Tag: اینکر مرید عباس قتل کیس

  • اینکر مرید عباس قتل کیس : ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    اینکر مرید عباس قتل کیس : ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، عدالت نے ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں تفتیشی افسر نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    عدالت نے اشتہاری ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے سمیت منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے مرکزی ملزم عاطف زمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی۔

    عدالت نے کہا کہ ملزم عاطف زمان پر30 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    گذشتہ سماعت میں عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے اردو اورانگریزی میں اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت کی۔

    خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

    اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی : اینکرمرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

    راچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں مریدعباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس کے بعد عدالت نےفرانزک رپورٹ کوریکارڈ کاحصہ بنالیا۔

    عدالت نے عادل زمان کواشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ سندھی زبان میں ملزم عادل زمان کےاشتہارات شائع کرادیے۔

    عدالت نے 2روزمیں اردو اورانگریزی میں بھی اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت19جنوری تک ملتوی کردی۔

    گذشتہ سماعت میں عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کے اشتہار کے نکات پراعتراض اٹھایا تھا اور تفتشیی افسر کو دوبارہ اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیا۔

    آئی او نے بتایا تھا کہ لاہورسےسی سی ٹی وی کی فرانزک ہوگئی،آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کریں گے، عدالت نےآئندہ سماعت پرسی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • اینکر پرسن مرید عباس کی بیوہ کا  قاتل سے آمنا سامنا ، معاف کرنے سے انکار

    اینکر پرسن مرید عباس کی بیوہ کا قاتل سے آمنا سامنا ، معاف کرنے سے انکار

    کراچی: کراچی کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان پر فردجرم کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کردی، مقتول کی بیوہ زارا عباس نے ملزم عاطف زمان کو سوری کہنے پر کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا خدا بھی تمہیں معاف نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، اس دوران عاطف زمان کامرید عباس کی بیوہ سے سامنا ہوا، عاطف نے زاراعباس سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتے ہوئے سوری کہا۔

    جس پر زارا نے ملزم کو کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا تمہیں خدا بھی معاف نہیں کرے گا، تو ملزم عاطف نے بولا جی !جانتا ہوں۔

    دوران سماعت فاضل جج نے وکلا صفائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وکلا کے پیش نہ ہونے پرتیسری سماعت پر بھی فردجرم عائد نہیں کرسکے، آخری مہلت ہے ورنہ کیس کی پیروی کےلیےسرکاری وکیل فراہم کریں گے۔

    عدالت نے یکم فروری ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے دوران قتل استعمال ملزمان کی گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

    مزید پڑھیں : مرید عباس قتل کیس : بیوہ نے اے ٹی سی فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مرید عباس کی بیوہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی تھی، اس موقع پر مقتول مرید عباس کی بیوہ کے وکیل نے کہا تھا کہ کیس کا ٹرائل سیشن عدالت میں ہی چلنے دیا جائے، ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کرانا چاہتے ہیں۔

    مقتول مرید عباس کی بیوہ نے اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرید عباس قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی تھیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال 9جولائی کوکراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم عاطف زمان نے اس دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں ہوگی ،  نوٹی فکیشن جاری

    اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں ہوگی ، نوٹی فکیشن جاری

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اینکرمریدعباس قتل کیس کی سماعت جیل میں ہوگی، کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے،ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کو سٹی کورٹ میں پیش کرتے وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

    محکمہ داخلہ کا نوٹی فکیشن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں پیش کردیاگیا۔ فاضل جج نےکہا کیس جیل میں کس جج کی عدالت میں چلایاجائےگا اسکی وضاحت نہیں کی گئی۔ فاضل جج نے وضاحت کیلئےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوخط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کے لیے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن دورانِ سماعت عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساﺅتھ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا۔

    فاضل جج نے وضاحت کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کی سٹی کورٹ میں پیشی کے وقت ناخوش گوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، لہذا ملزمان کے خلاف کیس جیل میں چلایا جائے۔

    واضح رہے کہ سالِ رواں 9جولائی کوکراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم عاطف زمان نے اس دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچا لیا گیا۔

  • مرید عباس قتل کیس، نیب کا فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی رقم متاثرین کو واپس دلوانے کا اعلان

    مرید عباس قتل کیس، نیب کا فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی رقم متاثرین کو واپس دلوانے کا اعلان

    کراچی: قومی احتساب بیورو نے مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان اور بھائی کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ متاثرین کو لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری لین دین میں قتل ہونے والے اینکر مرید عباس کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب گواہان مدثر اقبال، عمرریحان اور فواد زیدی اپنا بیان ریکارڈ کرانے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچے۔

    متاثرین نےعاطف کےٹائرفراڈسےمتعلق تفصیلات نیب حکام کو فراہم کیں جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے پولیس نے ملزمان کے اثاثوں اور کراچی میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات طلب کیں۔

    مزید پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور دوران علاج انتقال کرگیا

    ڈائریکٹر نیب کراچی محمد طاہر نے ایس ایس بی انویسٹی گیشن طارق دھاریجوں کو تفتیشی ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا اور متاثرین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے گی۔ ڈائریکٹرنیب نےتفتیشی افسرعمیرمیمن کوتفتیش تیزکرنےکی ہدایت کردی۔

    خیال رہے کہ ملزم عاطف زمان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر کو لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور دوران علاج انتقال کرگیا

    اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور دوران علاج انتقال کرگیا

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم دوران علاج انتقال کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے ایم ایس سیمی جمالی نے عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے انتقال کی تصدیق کردی،  ڈرائیور ندیم کو کچھ روز پہلے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

    ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے کیڑے ماڑ دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم کا گواہ بھی تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل جناح اسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا تھا کہ عاطف زمان کے ڈرائیور کی دوران علاج حالت بگڑ گئی ہے جس کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق ڈرائیور ندیم اینکر مرید عباس کیس کا چشم دید گواہ تھا، ندیم کی باڈی کو مردہ خانے منتقل کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ ندیم نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں سٹی کورٹ نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم عاطف زمان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عاطف زمان خود اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، خدشہ ہے ملزم پھر خودکشی کی کوشش کرے گا، ضمیر کے بوجھ کی وجہ سے عاطف زمان نے پہلے بھی خود کو گولی ماری تھی۔

    تفتیشی افسر کا نے کہا کہ معزز جج چاہیں تو خود اسپتال جاکر ملزم عاطف زمان سے مل سکتے ہیں، ملزم کے وکلا کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق درخواست اٹھایا۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش میں زیادہ پیش رفت کیا ہوگی ملزم خود اعتراف اہتا ہے، ملزم فون کال پر دھاڑیں مار مار کر روتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اینکر قتل کیس: عینی شاہد ندیم کی خود کشی کی کوشش

    دوسری جانب آئی او کا کہنا تھ اکہ عدالت وقت اور جگہ کا تعین کرکے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرے، وکلا اور عاطف زمان کے ماموں کی ملاقات ملزم سے کرادی ہے۔

    آئی او نے کہا کہ ملزم کہتا ہے میرے ضمیر پر بوجھ ہے میں بیان ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، ملزم کہتا ہے میں پریشان ہوں مجھے رات کو نیند نہیں آتی ہے، پولیس نے ایم ایل او رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر عاطف زمان کو جیل بھیج دیا گیا تو اعترافی بیان کیسے ریکارڈ ہوگا، اعترافی بیان کی درخواست ریکارڈ پر ہے۔

    ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے بھی عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی، عدالت نے آئی او کی درخواست پر کل اعترافی بیان کے لیے ملزم کو طلب کرلیا۔

  • کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، عاطف زمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، عاطف زمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی: ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملزم عاطف زمان کی جائیداد، زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں تفتیشی ذرائع نے عاطف زمان کی جائیداد اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات کا پتا لگا لیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق عاطف زمان کے پاس نیا ناظم آباد میں ایک پلاٹ ہے، نیشنل ہائی وے پر 2 ایکڑ کی زمین ہے، ملزم کی ملکیت میں 4 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کی ملکیت میں ڈیفنس میں 2 فلیٹ بھی ہیں، ایک فلیٹ میں مقتول مرید عباس اور ایک میں عاطف زمان رہتا تھا۔

    مزید پڑھیں: مرید عباس قتل کیس: عینی شاہد اور تفتیشی افسر کے حیران کن انکشافات

    واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا تھا جس میں ملزم نے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا۔

    ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم نے 5 افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ملزم نے کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کی ہے، جب مکمل پھنس گیا تو قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے 5 لاکھ سے فراڈ شروع کیا جو کروڑوں تک پہنچا، لوگ پرافٹ کی لالچ میں جڑتے چلے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

  • ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ، 5 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی

    ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ، 5 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی

    کراچی: ایس ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، ملزم نے قتل کی وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزم نے 5 افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ملزم نے کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کی ہے، جب مکمل پھنس گیا تو قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے 5 لاکھ سے فراڈ شروع کیا جو کروڑوں تک پہنچا، لوگ پرافٹ کی لالچ میں جڑتے چلے گئے۔

    پولیس افسر کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جھوٹ بول کر لوگوں سے پیسے لیتا تھا، اب تک کی تفتیش میں 40 سے 50 کروڑ کے کاروبار کا پتا چلا ہے، ملزم ایک جگہ سے پیسے لے کر دوسری جگہ دیتا رہا، مزید کلائنٹس آنا بند ہوئے تو ملزم پھنستا چلا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  عدالت نے ملزم عاطف زمان کو ریمانڈ میں لینے کی مہلت دے دی

    ایس ایس پی نے بتایا کہ تحقیقات میں اصل رقم کا تعین کر رہے ہیں، ملزم کے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا تاہم ملزم کے وکیل سے رابطہ ہوا ہے، گرفتاری اب تک عاطف کی ہی ہوئی ہے، ملزم کا بھائی بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم بنا دی گئی ہے۔

    طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم نے بیان میں بتایا ہے کہ بھائی ساتھ نہیں تھے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقات میں مدد لی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے سرمایہ کاری کر رکھی تھی لیکن کاروبار کوئی نہیں تھا، چند سال قبل 15 ہزار تنخواہ پر ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا، عاطف جب میٹرک میں فیل ہوا تب بھی خود کشی کی کوشش کی، اب تک ملزم کے بیانات بے ہوشی کی حالت میں لیے گئے تھے۔