Tag: اینکر پرسن مرید عباس

  • اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کی  اہم ترین سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع ہوگئی؟

    اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کی اہم ترین سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع ہوگئی؟

    کراچی :اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کی اہم ترین سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع ہوگئی، فرانزک لیبارٹری بھیجی گئی یو ایس بی واپس عدالت کو موصول ہوگئی، رپورٹ کے مطابق یوایس بی کرپٹ ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، فرانزک لیبارٹری بھیجی گئی یو ایس بی واپس عدالت کو موصول ہوگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوایس بی کرپٹ ہوچکی ہے، کسی سرکاری ادارے کے پاس ویڈیو چلنے کے قابل بنانے کی صلاحیت ہی نہیں۔

    یو ایس بی ڈیٹا واپس حاصل کرنے اور قابل استعمال بنانے کیلئے مدعی مقدمہ نے درخواست دائر کردی، جس پر عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جنوبی کی آئی ٹی ٹیم یو ایس بی سےفوٹیج حاصل کرکےچلانےکےقابل بنائے، سی سی ٹی وی فوٹیج قابل استعمال بنانے سے متعلق فریقین نے اعتراض نہیں کیا۔

    عدالت کا مزید کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ چاہیں تو اپنے ساتھ آئی ٹی ایکسپرٹ لاسکتے ہیں جو مدد کرے، کارروائی اوپن کورٹ میں تمام فریقین کے سامنے ہوگی اور ملزم کے وکیل بھی اگر آئی ٹی ایکسپرٹ ساتھ لانا چاہیں تو لا سکتے ہیں ۔

    کیس کے گواہ کے بیان کے وقت جب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلی نہیں تھی ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج یو ایس بی سی واپس حاصل کرکے چلانے کی درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست مدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    مرید عباس کو قتل کرنے کے بعد ملزم پستول تھامے عاطف زمان اور بھائی عادل زمان گواہ عمر ریحان کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے تھے۔

  • اینکر پرسن مرید عباس کی بیوہ کا  قاتل سے آمنا سامنا ، معاف کرنے سے انکار

    اینکر پرسن مرید عباس کی بیوہ کا قاتل سے آمنا سامنا ، معاف کرنے سے انکار

    کراچی: کراچی کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان پر فردجرم کے لئے یکم فروری کی تاریخ مقرر کردی، مقتول کی بیوہ زارا عباس نے ملزم عاطف زمان کو سوری کہنے پر کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا خدا بھی تمہیں معاف نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، اس دوران عاطف زمان کامرید عباس کی بیوہ سے سامنا ہوا، عاطف نے زاراعباس سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتے ہوئے سوری کہا۔

    جس پر زارا نے ملزم کو کھری کھری سنادی اور کہا میں کیا تمہیں خدا بھی معاف نہیں کرے گا، تو ملزم عاطف نے بولا جی !جانتا ہوں۔

    دوران سماعت فاضل جج نے وکلا صفائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وکلا کے پیش نہ ہونے پرتیسری سماعت پر بھی فردجرم عائد نہیں کرسکے، آخری مہلت ہے ورنہ کیس کی پیروی کےلیےسرکاری وکیل فراہم کریں گے۔

    عدالت نے یکم فروری ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے دوران قتل استعمال ملزمان کی گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

    مزید پڑھیں : مرید عباس قتل کیس : بیوہ نے اے ٹی سی فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مرید عباس کی بیوہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی تھی، اس موقع پر مقتول مرید عباس کی بیوہ کے وکیل نے کہا تھا کہ کیس کا ٹرائل سیشن عدالت میں ہی چلنے دیا جائے، ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کرانا چاہتے ہیں۔

    مقتول مرید عباس کی بیوہ نے اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرید عباس قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی تھیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال 9جولائی کوکراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم عاطف زمان نے اس دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔