Tag: اینیمل

  • ’اینیمل‘ میں شامل ایرانی لوک گانے ’جمال کُدو‘ کے بارے میں یہ باتیں جانتے ہیں؟

    ’اینیمل‘ میں شامل ایرانی لوک گانے ’جمال کُدو‘ کے بارے میں یہ باتیں جانتے ہیں؟

    ’اینیمل‘ فلم میں ہیرو کا کردار تو رنبیر کپور نے نبھایا ہے مگر سب سے زیادہ توجہ بوبی دیول نے حاصل کرلی اور اس کی وجہ ہے 70 سال پرانا ایرانی لوک گانا۔

    فلم میں ولن ’ابرار‘ کا کردار نبھانے والے بوبی دیول کی ایرانی لوک گانے ’جمال کُدو‘ پرانٹری ہوتی ہے۔ فلم بینوں کو دوبارہ سے فلمایا گیا یہ گانا اور اس میں لارڈ بوبی کا رقص اس قدر پسند آیا ہے کہ وہ اس کے سحر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر میں مداح اس گانے پر رقص کی ویڈیو بنار ہے ہیں۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی فلم کا یہ گانا اصل میں 1950 کی دہائی کا ایرانی لوک گانا ’جمال کُدو‘ ہے جس کے بول ’جمال جمالو‘ بھی ہیں۔

    اس گانے کو بالی ووڈ فلم اینیمل میں منفرد انداز میں پیش کیا گیا جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر چھا چکا ہے اور دنیا بھر میں صارفین اصل گانے کو بھی سرچ کررہے ہیں۔

    اس ایرانی لوک گانے کو سب سے پہلے سنگر ’شیرازی کوائر‘ نے گرلز ہائی اسکول کی ایک تقریب میں گایا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ گانا شادی کا مقبول گیت بن گیا جو اکثر شادی کی تقریبات میں بجایا جاتا تھا۔

    اس گانے کے بول کو ایک نظم سے لیا گیا ہے جس معروف ایرانی شاعر بیجان سمندار نے لکھا تھا۔ اس گانے کے بالی وڈ ورژن کو موسیقار ہرش وردھن رامیشور نے ترتیب دیا ہے۔

    یہ گانا اب تک 48 ملین سے زائد بار یوٹیب پر دیکھا جاچکا ہے اور مداحوں کی جانب سے بوبی دیول کے ڈانس کو کاپی کرتے ہوئے ویڈیو بنائی جارہی ہے۔

    ان دنوں فلم اینیمل کے گانے ’جمال کُدو‘ پر مداحوں کے بے پناہ ویدیویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، جنھیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ گانا 70 سال سے زائد عرصے کے بعد پھر سے مقبول ہوچکا ہے۔

  • تریپتی دیمری کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    تریپتی دیمری کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ تریپتی دیمری کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اینیمل کی  اداکارہتریپتی دیمری نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سوئزرلیند کی فضا میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویروں میں تریپتی کو سرسبز و شاداب مقامات پر بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ایک دلکش پس منظر بھی ہے، اپنی شاندار تصویروں کے علاوہ تریپتی نے سوئزرلینڈ کی زمین دلکش تصاویر بھی شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Triptii Dimri (@tripti_dimri)

    دریں اثنا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تریپتی نے سبزوں میں ٹہلتے ہوئے خود کی تصاویر شیئر کیں اور اس پر  لکھا ’ہر دن کا آغاز شکر گزار دل سے کریں‘۔

    بھارتی اداکاری نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد  اداکارہ تریپتی کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

    اینیمل اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بھارتی فلم ہے، فلم نے اب تک دنیا بھر سے 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

  • رنبیر کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی وائرل ویڈیو پر تریپتی نے کیا کہا؟

    رنبیر کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی وائرل ویڈیو پر تریپتی نے کیا کہا؟

    اینیمل کی ساتھی اداکارہ تریپتی دیمری کی جانب سے رنبیر کپور کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اب تک فلم صرف بھارت میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم میں رنبیر کے ساتھ مرکزی کردار میں ساؤتھ کی مشہور ایکٹریس رشمیکا مندانہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

    تاہم فلم میں رنبیر کپور کا تیپتی دیمری (زویا) کے ساتھ بھی افیئر دکھایا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تریپتی والہانہ انداز میں رنبیر کپور کو گھورے جاررہی ہیں۔

    انیمیل کی اداکارہ نے اس حوالے سے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اسکریننگ پر تھے اور ان کو پوری کاسٹ کا شوٹ کرنا تھا اس لیے پوری کاسٹ ہی موجود تھی۔ اس دوران رنبیر بالکل میرے سامنے تھے اور کسی سے گفتگو کررہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی کسی کے سامنے کسی دوسرے انسان سے گفتگو کرتا ہے تو سامنے موجود شخص اس کی طرف دیکھتا ہی ہے تو میں بھی اسی طرح رنبیر کو دیکھ رہی تھی بلکہ میں اس دوران کافی نروس بھی تھی۔

    تریپتی نے بتایا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مجھے میرے والد کی کال آئی اور انھوں نے کہا کہ تم کافی نروس لگ رہی تھی کیوں کہ تم اپنے ہاتھ مسل رہی تھی اور تم ایسا تب ہی کرتی ہو جب نروس ہوتی ہو۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری کوئی فلم پانچ سال بعد ریلیز ہورہی تھی اس وجہ سے میں نروس تھی اور مجھے نہیں پتا تھا کہ میں کہاں دیکھ رہی ہوں۔

  • رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 10 دنوں میں کتنے کروڑ کما لئے ؟

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 10 دنوں میں کتنے کروڑ کما لئے ؟

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے ریلیز ہونے کے دسویں روز تک 700کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے آمدنی میں فلم گدر 2کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رنبیر کپور کی اداکاری پر بننے والی فلم ”اینیمل“یکم دسمبر کو ریلیز ہونے کے بعد سے پوری دنیا کے سینما گھروں میں کامیابی سے چلتے ہوئے متعدد فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے آگے نکل رہی ہے۔

    فلم میکرز نے آج تازہ ترین اعدو شمار جاری کئے، جس کے مطابق سینما گھروں میں 10 دنوں کے بعد، اینیمل نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 700 کروڑ سے زیادہ ریکارڈ بزنس کرلیا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی ایکشن فلم ”اینیمل“ نے صرف 10 دنوں میں دنیا بھر میں 717.46 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ”اینیمل“ نے 9دنوں کے دوران دنیا بھر میں 660.89 کروڑ روپے کمائے تھے۔

    یہ فلم اب تک شاہ رخ خان کی جوان اور پٹھان کے ساتھ ساتھ سنی دیول کی گدر 2 اور رجنی کانت کی جیلر کے ساتھ، 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 5 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

    اینیمل اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بھارتی فلم ہے۔ Sacnilk.com کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنی دیول کی اداکاری والی فلم گدر 2، جو 11 اگست کو ریلیز ہوئی تھی، نے دنیا بھر میں 686 کروڑ کا ہندسہ حاصل کیا تھا۔

    ”اینیمل“جلد ہی رنبیر کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فلم ”سنجو“ کو شکست دے سکتی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس فلم کی کہانی انیل کپور کے (بلبیر سنگھ)اور رنبیر کے (رنوجے سنگھ)کے درمیان ایک پریشان حال باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جو جرائم اور انڈر ورلڈ کے پس منظر میں قائم ہے۔

    ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

    فلم میں رنبیر کے مدمقابل رشمیکا مندانا ہیں اور بوبی دیول ولن کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم میں شکتی کپور، ترپتی ڈمری، پرتھوی راج، سدھانت کارنک بھی ہیں۔

  • ’اینیمل‘ کے اداکار نے ڈانسر مکتی موہن سے شادی کرلی! تصاویر وائرل

    ’اینیمل‘ کے اداکار نے ڈانسر مکتی موہن سے شادی کرلی! تصاویر وائرل

    فلم ’اینیمل‘ کے اسٹار کنال ٹھاکر نے اداکارہ اور ڈانسر مکتی موہن سے شادی کرلی، مکتی نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

    کنال ٹھاکر اور مکتی نے شادی کی تقریبات کی فوٹوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب موجود ہیں۔

    جوڑے نے اپنی شاہانہ شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا آپ کا رشتہ بہترین ہے، ہمیں ہماری منزل مل گئی۔ خدا کی عطا کردہ نعمتوں کے لیے اس کے شکرگزار ہیں، خاندان اور دوستوں کا بھی شکریہ۔‘

    انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے خاندان پرجوش ہیں، شوہر اور بیوی کے طور پر ہم اپنے آگے کے سفر کے لیے آپ کی دعاؤں کے طلب گار ہیں۔

    واضح رہے کہ کنال نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ کا حصہ ہیں جس میں انھوں نے رشمیکا مندانہ (گیتانجلی) کے منگیتر کا کردار ادا کیا تھا۔

  • بہت سے اداکاروں کیساتھ کام کیا مگر رنبیر… بوبی دیول نے ایسا کیا کہا؟

    بہت سے اداکاروں کیساتھ کام کیا مگر رنبیر… بوبی دیول نے ایسا کیا کہا؟

    ’اینیمل‘ میں ولن کا پاور فل کردار ادا کرنے والے بوبی دیول نے کہا ہے کہ رنبیر مجھ سے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہیں۔

    فلم کی بے پناہ کامیابی اور اپنے کردار کو شائقین کی جانب سے سراہے جانے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بوبی دیول نے کہا کہ رنبیر ایک حیرت انگیز آدمی ہے، میں اس سے محبت کرتا ہوں، میں نے کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن انھوں نے مجھے بہت عزت دی۔

    اینیمل کے ’ابرار‘ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپو ایک سپر اسٹار ہیں لیکن اس کے باوجود وہ جہاں بھی فلم کی پروموشن کے لیے گئے مجھے بھی زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ ایسا کوئی نہیں کرتا۔ ہر کوئی صرف لائم لائٹ چرانا چاہتا ہے لیکن وہ ایسے نہیں ہیں انھیں کوئی کوئی عدم تحفظ نہیں ہے۔

    رنبیر کپور اور بوبی دیول کا آف اسکرین برومنس بھی کافی ہٹ جارہا ہے اور فلم کے حوالے سے ہر ایونٹ میں دنوں ایک دوسرے کے لیے کافی اچھے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

    اس بانڈ کے حوالے سے بوبی نے بتایا کہ وہ باکمال آدمی ہے۔ ہمارے درمیان جو چیز مشترک ہے وہ یہ کہ ہم دونوں اپنے خاندان کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔ ہم دونوں فلمی خاندانوں سے آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ انڈسٹری کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے۔

    بوبی دیول نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ رنبیر کپور کے مداح ہیں۔ انھوں نے کہا میں رنبیر کا بہت بڑا پرستار ہوں، وہ میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ میں شوٹنگ کے دوران ان سے پوری طرح متاثر ہوگیاتھا۔

  • اللو ارجن نے اینیمل فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    اللو ارجن نے اینیمل فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    نئی دہلی: ساؤتھ انڈین فلم کے اداکار اللو ارجن نے بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    ساؤتھ انڈین فلم کے اداکار اللو ارجن نے ٹوئٹر پر اینیمل فلم کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ اینیمل ایک شاندار فلم ہے، اس فلم نے سینیما کی خوبصورتی کو بڑھا دیا ہے۔

    ساؤتھ انڈین کے اداکار اللو ارجن نے رنبیر کپور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’ فلم میں رنبیر کی پرفارمنس ایک نئے درجے کی متاثر کن تھی جسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے‘۔

     پشپا کی ساتھی اداکارہ رشمیکا منڈنا کے لیے اللو ارجن نے لکھا بہت خوب اور پرکشش! یہ آپ کی اب تک کی بہترین اداکاری ہے، ابھی آپ نے بہت آگے جانا ہے۔

    اللو ارجن نے بوبی دیول کے لیے لکھا کہ ’ بوبی دیول کی متاثرہ کن پرفارمنس نے ہم سب کو خاموش کر دیا، آپ کی موجودگی کا احترام کرتا ہوں، نوجوان اداکارہ ترپتی ڈمری نے اپنی پرفارمنس سے بہت سے لوگوں کا دل توڑ دیاباقی تمام فنکاروں اور تکنیکی ماہرین نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘۔

    اللو ارجن نے ہدایت کار، سندیپ ریڈی وانگا گارو کو کہا کہ مائنڈ بلونگ، آپ کی ہدایتکاری نے سنیما کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے، آپ نے ایک بار پھر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، آپ کی فلمیں اب مستقبل میں بھارتی سنیما کا چہرہ بدل دیں گی ہیں! اینیمل بھارتی سنیما کی کلاسک فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

  • بوبی دیول کی والدہ  نے فلم اینیمل میں بیٹے کے کردار پر کیا تبصرہ کیا؟

    بوبی دیول کی والدہ نے فلم اینیمل میں بیٹے کے کردار پر کیا تبصرہ کیا؟

    بالی وڈ کی بلاک باسٹر ففم اینیمل میں ولن کا مختصر رول پلے کرنے والے بوبی دیول کی والدہ نے بیٹے کے کردار پر کیا تبصرہ کیا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ فلم نے محض تین دنوں میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زائد رقم کما لی ہے۔

    پرتشدد مناظر سے بھرپور فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کو تو شائقین سراہ ہی رہے ہیں مگر بوبی دیول کے مختصر اور جاندار کردار نے بھی فلم بینوں پر گہری چھاپ چھوڑی ہے۔

    ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

    بوبی دیول اس فلم کے آخر میں مرجاتے ہیں، انہوں نے فلم میں ان کی موت کے سین پر اپنی والدہ کے ردعمل کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔

    بوبی دیول کا کہنا تھا کہ میری والدہ کہتی ہیں ایسی فلم مت کیا کرو، مجھ سے نہیں دیکھا جاتا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا تو ہوں، میں نے صرف کردار ادا کیا ہے۔

    بوبی کا کہنا تھا کہ میری کامیابی پر والدہ بہت خوش ہیں، انہیں ان کے جاننے والوں کے فون آرہے ہیں جو ان سے ملنا چاہتے ہیں، ایسا ہی اس وقت ہوا تھا جب آشرم ریلیز ہوئی تھی۔

  • رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے ریلیز ہونے کے چھٹے روز تک ہندوستان میں 313 کروڑ روپے کما لئے، جبکہ فلم دنیا بھر کے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم نے بدھ کے روز مزید 30 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد ہندوستان میں ہونے والی فلم کی مجموعی آمدنی 312.96 کروڑ تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز ”اینیمل“ 34.88 فیصد ہندی، 25.67 فیصد تیلگو اور 18.95 فیصد تامل قبضے میں رہی، ہندوستان میں 63.8 کروڑ کی بڑے پیمانے پر اوپننگ کے بعد، ”اینیمل“ نے پہلے اتوار کو ناقابل تصور 71.46 کروڑ کمائے۔

    ”اینیمل“جلد ہی رنبیر کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فلم ”سنجو“ کو شکست دے سکتی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس فلم کی کہانی انیل کپور کے (بلبیر سنگھ)اور رنبیر کے (رنوجے سنگھ)کے درمیان ایک پریشان حال باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جو جرائم اور انڈر ورلڈ کے پس منظر میں قائم ہے۔

    ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

    فلم میں رنبیر کے مدمقابل رشمیکا مندانا ہیں اور بوبی دیول ولن کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم میں شکتی کپور، ترپتی ڈمری، پرتھوی راج، سدھانت کارنک بھی ہیں۔

  • رنبیر کپور کا کردار زہریلا ہے! ’اینیمل‘ کی ساتھی اداکارہ کا اعتراف

    رنبیر کپور کا کردار زہریلا ہے! ’اینیمل‘ کی ساتھی اداکارہ کا اعتراف

    ’اینیمل‘ نے باکس آفس کے ساتھ ساتھ شائقین اور ماہرین کے دماغوں میں بھی پر تہلکہ مچادیا ہے، فلم کی اداکارہ سلونی باترا بھی رنبیر کے کردار کے حوالے سے بول پڑیں۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ میں معاون کردار ادا کرنے والی اداکارہ سلونی باترا نے رنبیرکپور کے کردار کو زہریلا قراردیدیا۔ رن وجے کی بہن ریت کے طور پر نظر آنے والی سلونی بترا کا کہنا ہے کہ ہدایت کار نے انھیں بغیر کسی آڈیشن کے کاسٹ کیا کیونکہ وہ فلموں میں میرا کام دیکھ چکے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ فلم میں رن وجے (رنبیر) کا کردار جس طرح بات کرتا ہے اور برتاؤ کرتا ہے، وہ زہریلا ہے لیکن یہ کہانی ان کے بارے میں ہی ہے۔ سندیپ سر نے اپنی کہانی اپنے طریقے سے بیان کی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ایک سامعین کے طور پر، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔

    سلونی نے کہا کہ ایک عورت کے طور پر، اگر حقیقی زندگی میں کوئی میرے ساتھ ایسا کرے تو میں ناراض ہو جاؤں گی۔ ڈائریکٹرکوئی استاد نہیں ہے۔ وہ تفریح کے لیے ایک چیز بنا رہا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی باکس آفس پر فلم 500 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔ تاہم پُرتشدد مناظر اور مردانہ موضوعات کے باعث فلم کے حوالے سے ناظرین کی آرا تقسیم ہوگئی ہے۔