Tag: اینیمل

  • رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے صرف 5 دنوں میں کتنے کروڑ کما لئے؟

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے صرف 5 دنوں میں کتنے کروڑ کما لئے؟

    معروف بھارتی اداکار رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کی نئی فلم ”اینیمل“ نے صرف 5دنوں کے دوران 283 کروڑ کما لئے، یہ ان کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

    رنبیر کپور کی نئی فلم ”اینیمل“ نے ریلیز ہونے کے 5 دن بعد بھی باکس آفس کر اپنے نرغے میں لئے رکھا، Sacnilk.com کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق، فلم نے ریلیز کے پانچویں دن، ہندوستان میں 38.25 کروڑ کمائے۔ جبکہ فلم 300 کروڑ کے کلب کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    منگل کو فلم ”اینیمل“ نے اپنے ہندی ورژن کے لیے مجموعی طور پر 42.51 فیصد کا قبضہ ریکارڈ کیا۔ فلم کا ٹوٹل بزنس 283.74 کروڑ روپے ہوچکا ہے۔ سنجو کے بعد یہ فلم فی الحال رنبیر کپور کی ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

    دوسری جانب اینیمل نے عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فلم نے عالمی باکس آفس پر کل 425 کروڑ روپے کمائے۔

    واضح رہے کہ فلم ”اینیمل“ کے ستاروں میں رنبیر کپور کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندنا، ترپتی ڈمری، سریش اوبرائے، شکتی کپور، اور پریم چوپڑا شامل ہیں۔

    اینیمل کے ڈیلیٹ سین سوشل میڈیا پر وائرل

    اینیمل کی باکس آفس پر کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم میں ولن کا کردار نبھانے والے بوبی دیول حال ہی میں میڈیا کے سامنے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا، ”بہت شکریہ۔ خدا واقعی مہربان ہے۔ اتنا پیار مل رہا ہے اس فلم کے لیے مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں۔

  • ’اینیمل‘ میں اپنے کم اسکرین ٹائم پر بالآخر بوبی دیول نے خاموشی توڑ دی

    ’اینیمل‘ میں اپنے کم اسکرین ٹائم پر بالآخر بوبی دیول نے خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ فم اینیمل میں ولن کا مختصر کردار ادا کرنے والے بوبی دیول نے اپنے کم اسکرین ٹائم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ فلم نے محض تین دنوں میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 350 کروڑ روپے کے قریب رقم کما لی ہے۔

    پرتشدد مناظر سے بھرپور فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کو تو شائقین سراہ ہی رہے ہیں مگر بوبی دیول کے مختصر اور جاندار کردار نے بھی فلم بینوں پر گہری چھاپ چھوڑی ہے۔

    فلم میں اپنے مختصر کردار کے حوالے سے بوبی دیول نے کہا کہ کاش فلم میں میرے پاس مزید مناظر ہوتے، لیکن فلم سائن کرتے وقت مجھے معلوم تھا کہ میرے پاس اتنا ہی اسکرین ٹائم ہے۔

    اینیمل کے ایکٹر نے کہا کہ اس عمر میں مجھے سندیپ نے اس طرح کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا، میں اس پر خدا کا شکار گزار ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ میرے پاس صرف 15 دن کا کام ہے اور میں پوری فلم میں وہاں موجود نہیں رہوں گا۔ تاہم مجھے یقین تھا کہ لوگ مجھے ضرور نوٹس کریں گے۔

    بوبی دیول نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فلم کے لیے شائقین مجھے اتنی محبت، تعریف اور پیار دیں گے۔ یہ سب حیرت انگیز ہے۔

  • اینیمل کے ڈیلیٹ سین سوشل میڈیا پر وائرل

    اینیمل کے ڈیلیٹ سین سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے ڈیلیٹ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم اینیمل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے اور فلم نے ریلیز کے چار دنوں میں ہی دنیا بھر میں 425 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

    تاہم اب سوشل میڈیا صارفین فلم ’اینیمل‘ کے کچھ ایسے سین منظر عام پر لے آئے ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ سین ریلیز سے قبل فلم سے ڈیلیٹ کردیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ جب اینیمل کا ٹریلر ریلیز ہوا تب سے ہی اس فلم کا دورانیہ میڈیا کی خبروں کا مرکز رہا تھا۔

    دراصل یہ فلم اصل میں 3 گھنٹے 51 منٹ طویل دورانیے کی تھی لیکن بعد میں فلم کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے اس میں سے کچھ ایسے سین ڈیلیٹ کردیے گئے جنہیں ڈیلیٹ کرنے سے فلم کی کہانی متاثر نہ ہو۔

    جس کے بعد اب سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے 21 منٹ ہے۔

     واضح رہے کہ اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول (ولن) اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

  • ’اینیمل‘ عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرتے ہوئے نمبر ون فلم بن گئی!

    ’اینیمل‘ عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرتے ہوئے نمبر ون فلم بن گئی!

    عالمی باکس آفس پر بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ نے سب سے زیادہ کمائی کرتے ہوئے ہالی وڈ مووی ’نپولین‘ کو مات دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی نے نہ صرف بھارتی بلکہ عالمی باکس آفس پر بھی طوفان برپا کردیا ہے۔ اینیمل نے ہندی سنیما کی تاریخ میں ویک اینڈ پر کمائی کے لحاظ سے بہترین پرفارمنس دی ہے اور دنیا بھر میں اس وقت باکس آفس پر سب سے بڑی فلم بن کر ابھری ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینیمل دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا رہی ہے۔ پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کمانے کے بعد فلم نے لگاتار دوسرے اور تیسرے دن بھی عالمی باکس آفس پر سنچری پلس اسکور کیا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر ’اینیمل‘ نمبر 1 فلم کے طور پر سامنے آئی ہے۔

    اینیمل کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقن توقع کررہے تھے کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی مگر یہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ فلم تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل کو بھارت میں بالی ووڈ کی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی اوپننگ ملی ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ تیسری بالی ووڈ فلم ہے جس نے ابتدائی دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

    مزید پڑھیں: ’’فلم اینیمل میں ڈائریکٹر نے عورتوں کی تضحیک والے ڈائیلاگ شامل کیے‘‘

    امریکی میگزین ورائٹی کے مطابق، یکم سے 3 دسمبر کے ویک اینڈ تک رنبیر کپور کی فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس کے چارٹ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔

    فلم ’اینیمل‘ نے پہلے تین دنوں میں مجموعی طور پر 42.1 ملین ڈالرز کمائے ہیں جو بھارتی روپے میں350.7 کروڑ کے برابر ہے اور یہ اس ویک اینڈ پر دنیا بھر میں کسی بھی فلم کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔

  • رنبیر جب مشین گن لے کر واپس آتا ہے تو…رام گوپال نے ’اینیمل‘ کے لیے کیا کہا؟

    رنبیر جب مشین گن لے کر واپس آتا ہے تو…رام گوپال نے ’اینیمل‘ کے لیے کیا کہا؟

    معروف بھارتی ڈائریکٹر رام گوپال ورما بھی سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں۔

    ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک طویل تعریفی نوٹ تحریر کیا ہے۔ وہ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ سارا کچھ انھوں نے اس نوٹ میں لکھا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ فلم اینیمل میں رنبیر کا کردار بہت زیادہ مار دھاڑ کرتا دکھائی دیتا ہے، میرے خیال میں جب فلم باکس آفس پر کامیابی سمیٹنے کے بعد سینما گھروں سے اتر جائیگی تو یہ معاشرے میں ثقافتی تبدیلی کو متحرک کر سکتی ہے۔

    رام گوپال ورما نے لکھا کہ سندیپ ریڈی وانگا نے اس میں معاشرے کے منافقانہ رویے کو آشکار کیا ہے۔ اس لیے اینیمل صرف ایک فلم نہیں ہے بلکہ یہ ایک معاشرتی بیانیہ ہے۔

    آرٹ فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور رام گوپال ورما نے اینیمل کے لیے اپنے تجزیے میں لکھا کہ جب رنبیر کپور مشین گن لے کر واپس آتے ہیں، تو وہ لمحہ سینما کے لیے فلمائے گئے بہترین مناظر میں سے ایک ہے۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔ محض دو دنوں میں ’اینیمل‘ نے دنیا بھر سے دو سو کروڑ سے زائد کمالیے ہیں۔ فلم میں بوبی دیول اور انیل کپور بھی مرکزی کردار میں موجود ہے۔

  • ’ایسا لگ رہا ہے خواب دیکھ رہا ہوں‘ بوبی دیول اینیمل کی کامیابی پر روپڑے

    ’ایسا لگ رہا ہے خواب دیکھ رہا ہوں‘ بوبی دیول اینیمل کی کامیابی پر روپڑے

    ممبئی: یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی دہشت سے بھرپور فلم ’انیمل‘ کی کامیابی پر اداکار بوبی دیول جذباتی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینیمل انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے، اداکار بوبی دیول نے اس فلم میں ایک بے رحم ولن کا کردار  ادا کیا ہے جسے ناقدین اور سامعین دونوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔

     فلم ‘انیمل’ کی شاندار کامیابی سے اداکار بوبی دیول کافی خوش ہیں، اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

    ممبئی میں فلم کی نمائش کے بعد بوبی دیول کی روتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار بوبی کو  پارٹی ہال سے باہر آتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا گیا جطکہ  آس پاس موجود لوگ اداکار کو تسلی دے رہے تھے۔

    اس کے بعد اداکار بوبی نے اپنی فلم کا اپنا مشہور پوز دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ، خدا مجھ پر مہربان ہے، مجھے اس فلم کی وجہ سے بہت پیار مل رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ فلم ’انیمل‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ریلیز کے صرف تین دنوں کے اندر اس فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کر دیا ہے، ’انیمل‘ نے پوری دُنیا میں مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

  • ’اینیمل‘ کی اداکارہ رشمیکا کیساتھ عالیہ کی ’بے دلی‘ سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

    ’اینیمل‘ کی اداکارہ رشمیکا کیساتھ عالیہ کی ’بے دلی‘ سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

    عالیہ بھٹ کی رنبیر کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانہ کے ساتھ ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی نئی فلم ’اینیمل‘ نے بالی وڈ میں دھوم مچادی ہے، ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرتا نظر آرہا ہے۔ رنبیر کپور اور ساؤتھ کی اداکارہ رشمیکا مندانہ کی کیمسٹری کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا جو کہ فلم میں میاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    عالیہ بھٹ کو شاید فلم میں دنوں کی قرابت پسند نہیں آئی تب ہی وہ رشمیکا مندانہ سے بڑی بے دلی سے گلے ملیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ اپنے شوہر رنبیر کپور کی نئی فلم ’اینیمل‘ کی تشہیر کرنے کے لیے آئی ہوئی تھیں۔

    اس ایونٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں عالیہ کو اداکارہ رشمیکا مندانی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، عالیہ بھٹ ان سے کافی ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملتی ہیں اور پھر وہاں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

    ویڈیو میں جو کچھ دکھائی دے رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ گڑبڑ تھی۔ ہوسکتا ہے کہ فلم کے کچھ سینز دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کا موڈ خراب ہوگیا ہو ہو، انھوں نے رشمیکا کو خوشگوار انداز میں ہائی بھی نہیں کیا۔

    اس پر بہت سارے صارفین عالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ میں بولے جانے والے ڈائیلاگ کو بھی ازراہِ مذاق استعمال کررہے ہیں، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’میرے پتی سے گلو گلو کرے گی تو دھوپتونگی ہی نا اسکو!‘

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی ’اینیمل‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی 63 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم میں دنوں کی کیمسٹری اور رنبیر کی جارحانہ ادکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

  • بالی وڈ نقادوں نے ’اینیمل‘ کو انتہائی پرتشدد فلم قرار دے دیا

    بالی وڈ نقادوں نے ’اینیمل‘ کو انتہائی پرتشدد فلم قرار دے دیا

    بالی وڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ میں فلمائے گئے سین پر تنقید کرتے ہوئے نقادوں نے اسے بہت زیادہ پرتشدد قرار دے دیا۔

    ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا جو اپنی فلموں میں تشدد دکھانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز ’اینیمل‘ نے نقادوں کو بھی ہلا کررکھ دیا ہے اور خون خرابے کے مناظر پر انھوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    سندیپ کی بالی وڈ میں آخری فلم کبیر سنگھ تھی اور اس میں بھی انھوں نے ہیرو کی جارحانہ اور پرتششد محبت دکھائی تھی۔ تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ رنبیر کی ’اینیمل‘ ان کی آخر فلم سے 10 گنا زیادہ پرتشدد اور جارحانہ ہے۔

    فلم کی طوالت کو بھی ناقدین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو کہ تین گھنٹے اور 21 منٹ دورانیے پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرے ہاف میں فلم کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔

    انومپا چوپڑا نے فلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بدترین خون خرابہ دکھایا گیا ہے۔ میں ان سب کو برداشت بھی کرلیتی اگر ڈراما نگاری اور جذبات کے حوالے سے فلم کا مومنٹیم برقرار رہتا۔ تاہم ایک گھنٹے کے دوران ہی فم کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔

    انڈین ایکسپریس سے تعلق رکھنے والی سوبھرنا نے لکھا کہ پہلے ہاف میں وانگا کا مکمل کنٹرول تھا۔ رنبیر کپور بہت سارے لوگوں کو مارتے نظر آتے ہیں۔ میرے خیال میں اس سے بہتر ہے بندہ حققیت میں کسی جانور کو دیکھ لے۔

    کومل ناہاتا نے کہا کہ فلم میں بھیانک تشدد ہے۔ این ڈی ٹی وی کے سائیبل چیٹرجی نے کہا کہ اس میں پرتشدد باپ بیٹے کا جو ایکشن دکھایا گیا ہے وہ آپ کی سانسیں روک دیتا ہے۔

  • رنبیر کی ’اینیمل‘ آن لائن لیک ہوگئی!

    رنبیر کی ’اینیمل‘ آن لائن لیک ہوگئی!

    بالی وڈ میں کھڑکھی توڑ بزنس کرنے والی رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی ایک سانحہ بھی پیش آگیا ہے۔

    اکثر بڑی فلموں کی طرح سندیب ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا تھرلر فلم بھی پائیریسی کا شکار ہوگئی ہے اور بہت سے ویب سائٹس پر اسے آن لائن لیک کردیا گیا ہے۔

    رنبیرکپور کی فلم 2023 کی ان فلموں میں سے ایک تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ فلم کے ٹریلر میں دکھائے جانے والے سینز نے مداحوں کی بے تابی کافی بڑھا دی تھی۔

    یکم دسمبر کو بھاتی سینماؤں میں ریلیز ہونے والی فلم میں رنبیرکپور، ساؤتھ کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانہ، بوبی دیول اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    تاہم تھیٹرز میں ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی بدقسمتی سے یہ فلم بھی پائیریسی کا شکار ہوگئی ہے اور اسے کئی سائٹس پر لیک کردیا گیا ہے۔

    ان آن لائن ویب سائٹس پر شائقین اس فلم کو مفت میں دیکھ سکتے ہیں اور اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ فلم کے لیک ہونے کے بعد خدشہ ہے کہ اس کی باکس آفس کمائ پر کافی اثر پڑے گا۔

  • اینیمل میں رنبیر کی شاندار اداکاری، نیتو کو رشی کپور کی یاد آگئی

    اینیمل میں رنبیر کی شاندار اداکاری، نیتو کو رشی کپور کی یاد آگئی

    بالی ووڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اینیمل میں بیٹے رنبیر کپور کی شاندار اداکاری دیکھ کر نیتو کپور کو آنجہانی شوہر رشی کپور کی یاد آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ کو ریلیز کے پہلے دن ہی شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور شائقین اسے بلاک بسٹر قرار دے رہے ہیں۔

    اینمیل نے افتتاحی دن شاہ رخ کی پٹھان، سنی دیول کی غدر ٹو اور سلمان خان کی ٹائیگر تھری کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔

    اینیمل نے ریلیز کے پہلے دن ملک بھر میں 61 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ دنیا بھر میں کمائی 116 کروڑ  ہے، فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ رشمیکا مندانہ، انیل کپور، بوبی دیول ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    نیتو کپور بھی اینیمل میں بیٹے رنبیر کی کارکردگی سے بہت متاثر ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر رنبیر کپور کی تصویر شیئر کی اور آنجہانی شوہر رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش وہ رنبیر کی شاندار اداکاری کو دیکھنے کے لیے موجود ہوتے، کاش رشی جی یہاں ہوتے۔‘

    واضح رہے کہ رشی کپور کا انتقال لیوکیمیا سے طویل جنگ کے بعد اپریل 2020 میں ہوا تھا۔

    اینیمل کی پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی زندگی میں بہت سے تبدیلیاں آئی ہیں لیکن وہ ابھی تک والد کی موت پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔

    رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ والدین کو کھونا ہمیشہ کسی کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے جب میں نے تین سال قبل والد کو کھودیا تھا مجھے نہیں لگتا تھاکہ میں ابھی تک اس نقصان کو پورا کرپایا ہوں کیونکہ بیٹا ہونے کے ناطے آپ جانتے ہیں جب سے آپ پیدا ہوئے ہیں آپ کو ہمیشہ مضبوط ہونا سکھایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ بہت کچھ اظہار نہیں کرتے اس لیے میں نہیں جانتا کہ میں نے اپنے والد کے انتقال کے بارے میں اپنے آپ کو یا اپنے پیاروں کے سامنے اظہار کیا ہے یا نہیں۔