Tag: اینیمل

  • ہدایت کار نے ’اینیمل‘ کے وائرل ’نامناسب‘ ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی!

    ہدایت کار نے ’اینیمل‘ کے وائرل ’نامناسب‘ ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی!

    سندیپ ریڈی وانگا نے ’اینیمل‘ میں رشمیکا مندانہ کے وائرل ہونے والے ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی، اداکارہ کے کہے الفاظ کا مطلب سمجھا دیا۔

    بھارتی ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کاری سندیپ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔ فلم نے بھارتی باکس آفس پر پہلے دن 63 کروڑ کی کمائی کرتے ہوئے ٹائیگر 3 اور پٹھان جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم کا ٹریلر لانچ ہونے کے بعد مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ رشمیکا مندانہ کا ایک ڈائیلاگ نے شائقین کی کافی توجہ حاصل کی تھی جس میں وہ رنبیر کو دانت پیس کر کچھ کہتی ہیں۔

    اکثر شائقین کا خیال تھا کہ اس سین میں رشمیکا نے ’نامناسب‘ الفاظ کہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی صارفین نے اس پر اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا تھا۔

    اب ایک انٹرویو میں ڈارئریکٹر سندیپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سین کی ڈیمانڈ تھی اور رشمیکا کو جذباتی انداز میں دانت پیس کر ہی وہ ڈائیلاگ بولنے تھے۔ جذباتی لہجے کی وجہ سے الفاظ ٹھیک طرح ادا نہیں ہوپاتے اس لیے اداکارہ کے ڈائیلاگ پر بھی لوگوں کو غلط فہمی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس ڈائیلاگ پر کافی ری ایکشن آئے۔ تاہم جب کوئی اس طرح کے خاص جذباتی لمحات میں ہوتا ہے تو وہ دانت پیس کرہی بات کرتا ہے۔ شاید اس ڈائیلاگ کی وجہ سے لوگوں نے کئی بار فلم کے ٹریلر کی بھی دیکھا۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور ساؤتھ ایکٹریس رشمیکا مندانہ کی فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس نے کھڑکھی توڑ بزنس کیا ہے۔ شائقین رنبیر کپور کی اداکاری کو کافی سراہ رہے ہیں۔

  • ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کا کردار چربہ نکلا

    ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کا کردار چربہ نکلا

    بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’ اینیمل ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی متوالوں نے مرکزی کردار چوری کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔

    رنبیر کی انیمیل کے ساڑھے تین منٹ طویل ٹریلر کو جمعرات کی سہ پہر ریلیز کیا گیا جس کی کاسٹ میں انیل کپور، رشمیکا مندانہ، بوبی دیول بھی شامل ہیں۔

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کی پرورش اور خاندان کے ساتھ پریشان کن تعلقات کے نتیجے میں وہ سیدھے سادے انسان سے ایک کرمنل بن جاتے ہیں۔

    https://twitter.com/areyshruti/status/1727716622440489256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1727716622440489256%7Ctwgr%5E25c6dae3bdee9f405e5e557cf667e2624f516fda%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.pinkvilla.com%2Fentertainment%2Fnews%2Fnetizens-feel-ranbir-kapoor-looks-like-sanjay-dutt-in-animal-trailer-recall-this-movie-1260741

    اینیمل کی کہانی ایک باپ بیٹے کے بندھن کے گرد گھومتی ہے جو انڈر ورلڈ میں انتہائی خونریزی کے پس منظر میں قائم ہے جس کی وجہ سے بیٹا ایک شیطانی سائیکوپیتھ بن جاتا ہے۔

    بالی وڈ شائقین نے اس ٹریلر  کو دیکھتے ہی فلم کے مرکزی کردار کو کاپی قرار دیدیا، اینیمل کا مرکزی کردار سال 1999 میں فلم ’واستو‘ میں سنجے دت کا کردار  ’راگھوناتھ نامدیو شیوالکر‘ عرف ’رگھو‘ کی کاپی ہے۔

    ٹریلر میں رنبیر کپور کو شلوار قمیص پہنے، لمبی زلفوں کے ساتھ ماتھے میں سرخ لکیر نما ٹیکا بنائے دیکھا جاسکتا ہے جو کافی حد تک ’واستو‘ میں سنجے دت کے کردار ’رگھو‘ سے مماثلت رکھتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر رہے گی لیکن اس کا ’ارجن سنگھ‘ ہو با ہو ’رگھو‘ سے مل رہا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ لگتا ہے کہ فلم سنجو کرنے کے بعد رنبیر کپور ، سنجے دت کے کردار سے باہر ہی نہیں آپا رہے ہیں‘۔

  • رشی کپور کا اپنے بیٹے سے کیسا رویہ تھا؟ رنبیر کا اہم انکشاف

    رشی کپور کا اپنے بیٹے سے کیسا رویہ تھا؟ رنبیر کا اہم انکشاف

    بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے اپنے والد رشی کپور کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزارنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے حیدرآباد میں منعقدہ ’اینیمل‘ کی پری ریلیز تقریب میں اپنے آنجہانی والد رشی کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

    نئی آنے والی فلم اینیمل کے مرکزی کردار رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے 3 سال پہلے اپنے والد کو کھودیا ہے، میرے خیال میں ہر وہ شخص جس نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے وہ ہمیشہ یہی محسوس کرتے کہ انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا۔

    رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

    اداکار نے کہا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو میرے والد بہت مصروف ہوتے تھے، ان کا زیادہ تر وقت سیٹ پر گزرتا تھا، وہ ڈبل اور کبھی ٹرپل شفٹ میں شوٹنگ کرتے تھے۔

    رنبیر نے کہا کہ ’ان کا زیادہ تر وقت سفر میں گزرتا تھا، اس لیے ہمارے درمیان کبھی دوستانہ رشتہ قائم نہیں ہوسکا، ہم بس کچھ وقت کے لیے گپ شپ کر لیتے تھے، مجھے اپنی زندگی میں اس بات کا بڑا افسوس ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ کاش میں اپنے والد کے ساتھ دوستی کرسکتا اور ان سے باتیں شیئر کرسکتا لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا، میں ان کی بہت عزت کرتا تھا لیکن ہم کبھی دوست نہیں بن سکے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا تھا کہ میگا ایکشن فلم انیمل کا کردار ان کے والد رشی کپور سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

    رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

    فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ ان کے والد اسی طرح غصے اور جذباتی انداز میں بات چیت کیا کرتے تھے۔

    واضح رہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جو یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

     سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنیبر  کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بوبی دیول نے اس فلم میں ولن کا کردار ادا کیا ہے، انیل کپور اور رشمیکا مندنا بھی فلم میں شامل ہے۔